السلام علیکم،
ساجد، فوٹو شاپ مڈل ایسٹرن ایڈیشن میں یونیکوڈ عبارت کی سپورٹ موجود ہے۔ میں یہاں پی ایچ پی بی بی کی گرافکس کی فوٹو شاپ فائل اٹیچ کر رہا ہوں اور کچھ کام کی وضاحت کر دیتا ہوں۔ آپ دوستوں میں جو چاہیں، یہ کام کر دیں۔
یہاں اٹیچ کی گئی فائلیں فوٹو شاپ 5 میں بنائی گئی ہے۔ یہ میرے پاس فوٹوشاپ 8 میں نہیں کھل رہی تھیں لیکن امیج ریڈی میں کھل گئی تھیں۔ ذیل کی تصویر میں ان میں سے ایک فائل امیج ریڈی میں اوپن دکھائی گئی ہے۔
ذیل کی تصویر میں ایک بٹن پر اردو ٹیکسٹ اپلائی کیا نظر آ رہا ہے۔ پشتو بٹن بنانے کے لیے یہی کچھ کرنا ہوگا۔
اگر آپ انپیج کا استعمال کرنا چاہیں تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ میں نے فورم کی تمام ٹمپلیٹس کے اردو گرافکس کے لیے ٹیکسٹ انپیج میں لکھ کر کورل ڈرا میں کاپی پیسٹ کیا تھا۔ ذیل کی تصویر میں ایک بٹن کورل ڈرا میں دکھایا گیا ہے:
علاوہ ازیں میں چاہتا ہوں کہ کوئی دوست پشتو phpbb کو اپنے لوکل ہوسٹ پر ایک مرتبہ آزما لیں تاکہ اس میں ضروری ترمیم کی جا سکے اور اس کے بعد اسے ریلیز کیا جا سکے۔ اس وقت پشتو گرافکس کو چھوڑ کر باقی کام تقریباً مکمل ہے۔ جہاں تک پشتو ترجمے کا تعلق ہے تو اس میں بہتری لانے کی ذمہ داری پشتو سپیکنگ دوستوں پر عائد ہوتی ہے۔
مجھے پشتو ٹیکسٹ کے لیے کسی مناسب فونٹ کے بارے میں بھی آپ دوستوں کی رائے درکار ہے۔ میں نے پشتو فورم کے سٹائل میں پشتو کروڑ ایشیا ٹائپ استعمال کرنے کا سوچا تھا لیکن اس میں کچھ الفاظ صحیح ڈسپلے نہیں ہو رہے ہیں۔ دوسری چوائس ٹاہوما فونٹ کی ہے۔ اس کے علاوہ ذیل کے ربط پر بھی کچھ فونٹس کی لسٹ جن میں پشتو کی سپورٹ موجود ہے:
پشتو یونیکوڈ فونٹس
والسلام