پشتو phpbb کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، آپ اس ٹیکسٹ فائل کا نام بدل کر اسے lang_main.php میں بدل دیں اور اسے languages/lang_pashto فولڈر میں کاپی کر دیں۔
 

ساجداقبال

محفلین


جی نبیل بھائی میں نے لوکل ہوسٹ پر چیک کر لیا ہے پشتو فورم کو۔ اوپر میں نے کچھ سکرین شاٹ دی ہیں۔ میں نے یوزر اینڈ ہے چیک کیا ہے کیا ایڈمن پینل میں بھی کوئی تبدیلی کی گئی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ساجد۔ اچھا ہوا کہ آپ نے پشتو فورم کو لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کر لیا ہے۔ اس کا ایڈمن سیکشن عام phpbb والا ہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
faqابھی تک اسکا اُردو میں ہے۔ یا میرے پاس جو فائلیں ہیں صرف ان میں ہے؟ کیا اسے پشتو میں تبدیل نہیں کرنا؟
دوسری بات رکن کے نام کے نیچے اس کی فورم میں حیثیت ابھی تک انگریزی میں ہے یہ بھی توجہ طلب ہے۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
ساجد بھائی آپ کی پوسٹ پشتو میں پڑھی۔۔ ما شاءاللہ۔
‌‌هلکه دا څۀ رنګه ژبه ده، زۀ خو پرې نه پوهيږم ۔۔ ګرانه ساجد خانه دا پښتو ژبه ده زما او ستا مورنۍ ژبه
آپ کے سکرین شاٹ میں واجد بھائی کا کیا ہوا ترجمہ ہی ہے۔ اور میں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ ساجد بھائی کے ترجمے میں بھی فارسی “ی“ کا مسئلہ موجود ہے۔ اس کا مطلب ہے کرور ایشیا کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ شاید بالا پوسٹ میں واجد بھائی اسی بات کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کر رہے تھے۔
 

فرضی

محفلین
ساجد FAQ کا پشتو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ شاید واجد بھائی سے رہ گیا ہو۔
FAQ > ډير ځليزې پوښتنې
نبیل بھائی پی ایچ پی کے پیکیج میں ڈیفالٹ لینگویج کو تبدیل کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟
 

ساجداقبال

محفلین
میری مُردا لفظ faq سے نہیں بلکہ اس کے پورے مواد سے ہے۔ میرے خیال میں یہ قدرے لمبا کام ہے شاید اسی لئے آپ نے کسی اور وقت کیلیے رکھ چھوڑا ہے۔ اگر کر لیا ہے تو ایڈوانس میں مبارکباد :lol:
 

فرضی

محفلین
فی الحال تو صرف main_lang کا ترجمہ کیا ہے جس سے یہ پروگرام پشتو میں رن ہونے کے قابل ہوا ہے۔ اس کی ٹیسٹنگ وغیرہ کرنے کے بعد اس کا ترجمہ بھی کریں گے، انشاءاللہ
ساجد آپکے سکرین شاٹس میں پشتو بٹن بھی کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کو کیسے ایڈ کیا؟
واجد بھائی کی نشان کردہ غلطیوں کو دور کیا ہے،ملاحظہ فرمائیں

PhpBB_Lang_Main
 

ساجداقبال

محفلین
پشتو بٹن میں نے پشتو والی ٹمپلیٹ ڈائریکٹری (templates\subSilver\images\lang_pashto)میں جاکر انگریزی بٹن کی جگہ ڈال دیے تھے۔ چونکہ میرے پاس بٹن موجود تھے اس لئے مشکل بات نہیں تھی۔
 

فرضی

محفلین
ھممممم اچھی بات ہے میں بھی کوشش کرتا ہوں۔آپکے بھیجے ہوئے بٹن تو میرے پاس بھی ہیں۔
نبیل بھائ اگر یہ بھی بتا دیں کہ ڈیفالٹ لینگویج کیسے چینج کرتے ہیں تو بات بن جائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، ڈیفالٹ لینگویج چینج کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ جو پشتو phpbb پیکج میں نے آپ کو بھیجا ہے اس میں ڈیفالٹ لینگویج پشتو ہی ہے۔

phpbb میں ڈیفالٹ لینگویج ایڈمن سیکشن میں سیٹ ہوتی ہے۔ اس کے لیے ذیل کی تصویر کے مطابق Configuration میں جا کر ڈیفالٹ لینگویج سیٹ کر لیں:

3_langsetting1_1.jpg


اس کے علاوہ فورم کے یوزر بھی اپنے پروفائل میں جا کر لینگویج سیٹنگ تبدیل کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

3_langsetting2_1.jpg
 

فرضی

محفلین
اوہ معذرت چاہتا ہوں، میرا مطلب ڈیفالٹ لینگویج سے نہیں بلکہ ڈیفالٹ فونٹ کو تبدیل کرنے سے تھا، چونکہ کرور ایشیا ٹائپ فارسی “ی“ کا مسئلہ کر رہا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ [eng:3bd8c15e52]templates/subSilver/subSilver.css[/eng:3bd8c15e52] فائل کسی ایڈیٹر میں کھولیں۔ اس میں آپ کو کئی جگہ [eng:3bd8c15e52]Pashto Kror Asiatype, Tahoma[/eng:3bd8c15e52] لکھا نظر آئے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سٹائل میں پشتو کرور ایشیا ٹائپ پرائمری فونٹ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے جبکہ ٹاہوما فال بیک فونٹ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ آپ اسے [eng:3bd8c15e52]Replace All[/eng:3bd8c15e52] کے ذریعے پوری فائل میں کسی اور فونٹ سے بدل سکت ہیں۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں نے پشتو phpBB پیکج کو ویب ہوسٹ پر ٹیسٹنگ کے لیے رکھا ہواہے، میں ان اس میں اب تک 2 مسئلوں کو نوٹ کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 1 ۔ رجسٹریشن کرتے وقت رکن کا نام والے خانے میں پشتو نہیں لکھی جاسکتی۔ انگلش سیلکٹ کریں‌‌یا پشتو صرف انگریزی ہی لکھی جاتی ہے۔ ذیل کے سکرن شاٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔

257597060.jpg

مسئلہ نمبر 2۔ پروفائل میں اسم رکن کا خانہ سرے سے ہے ہی نہیں بلکہ اس کی جگہ خالی جگہ ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔

257600145.jpg


نبیل بھائی میرے خیال میں پشتو پیکیج بنتے ہوئے واقعی وقت لگ رہا ہے۔ کمر کس لیں :)
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
میں نے ماشاءاللہ lang_faq کا پشتو ترجمہ بھی مکمل کر لیا ہے اور اسے اپنے ویب ہوسٹ پہ اپلوڈ بھی کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر تو ٹھیک تھاک کام کرتا نظر آرہا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل کے ربط پر کلک کریں۔
Download Pashto lang_faq
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، اس ویک اینڈ تک مجھے کچھ وقت مل جائے گا۔ انشاءاللہ کچھ اس جانب بھی پیشرفت کروں گا۔ کئی پراجیکٹس میں ٹانگ اڑا لی ہے۔ کہیں بٹوارہ ہی نہ ہو جائے ٹانگ کا۔ :)

ہاں، آپ مزید ٹیسٹنگ جاری رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بگز ایک ساتھ ٹھیک کیے جا سکیں۔
 
Top