پشتو phpbb کی تیاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
واہ بھائی کافی محنت کی ہے جزاک اللہ ایک تو جو FAQ ہے اس میں right ایلائنمنٹ کریں ام ممممممممممم :wink: باقی یار پشتو بہت سخت ہیں یہ تو مجھے خالص قندھار کی پشتو لگ رہی ہے۔۔۔۔۔ چلو “ گزارا“ کرلیں گے میں اس لیے خاموش ہوں کہ ڈبل محنت کرنا ہوتا ہے ایک طرف میں کرو اور پھر دوبارہ اپ بھی وہی کریں چلو انشاء اللہ ایک نہ ایک دن مکمل ہوجائیگا

خوشحالہ اوسی ستا ورور


واجدحسین
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
نبیل بھائی شکریہ آپکی شاباشی کا۔۔ میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔۔ سالوں بعد کسی نے شاباش دی ہے :)
جی میں کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ بگ ایک ساتھ تلاش کرسکوں تاکہ بار بار آپکو زحمت نہ کرنی پڑے۔
 

فرضی

محفلین
واجد بھائی شکریہ۔ واجد بھائی آپ نے بی بی سی پشتو پر خبریں پڑھی ہیں؟ اگر ہاں تو سخت پشتو تو وہ ہے میں‌‌ نے تو از حد کوشش کی ہے اسے آسان اور سادہ فہم زبان میں لکھنے کی۔
اصل میں ہمیں انگریزی اور اردو زبان کو استعمال کرنے کی عادت ہوگئ ہے اس لیے اگو کوئی بات پشتو میں لکھی جائے تو مشکل لگتی ہے۔ لیکن کوشش کرنے سے اور ایک دو بار پڑھنے سے اس کی عادت ہوجاتی ہے۔
 

فرضی

محفلین
واجد بھائی کیا آپکے پاس میرا موڈیفائڈ کرور ایشیا ٹائپ فونٹ ہے؟ میں نے اسے موڈیفائی کیا ہے اور فارسی ‘ی‘ کی سپورٹ شامل کی ہے۔ نیز میں نے اس کے نام کو بھی بدل کر پشتو دستار رکھا ہے تاکہ اصلی پشتو کرور کے ساتھ کنفوژن نہ پیدا ہو۔ ایک فکر یہ ہے کہ یہ فونٹ کاپی رائٹڈ ہے اور شاید اسے موڈیفائی کرنے اجازت نہیں ہے۔۔۔۔ لیکن اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
برا ئےکرم اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کریں
 

جیہ

لائبریرین
میں فرضی صاحب کو پشتو کے لیے ان کی بہترین کاوش پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اور ڈھیر ساری شاباش بھی دیتی ہوں

واقعی آپ نے بہت محنت کی ہے۔ آپ کے دستار حجرہ میں ، میں نے رجسٹریشن کرلی ہے۔ پختنہ پیغلہ کے نک سے۔

ایک اور بات ۔ فرضی کے ترجمہ کردہ ایف اے کیو کی تدوین اور ریویؤ بھی فرضی کے کہنے پر کر رہی ہوں۔ ترجمہ کافی اچھا ہے مگر کچھ نامانوس لفظ تبدیل کردیے ہیں۔ کام مکمل ہونے پر فرضی کو بھیج دوں گی۔ اس کے علاوہ بھی میں جو کام کہا جائے کر دوں گی اپنی مادری زبان کی خاطر۔
 

فرضی

محفلین
سن کر بڑی خوشی ہوئی کہ آپ بھی پشتو کی ترویج میں دلچسپی رکھتی ہیں جیہ صاحبہ۔ اور شاباشی کے لیے بہت بہت شکریہ :lol:
آپ خیر سے faq_lang کے ترجمے کی رویو مکمل کر لیں تو آپ کو بی بی کوڈ ترجمے کی فائل بھی بھیج دوں۔ بی بی کوڈ ترجمے میں کافی گڑ بڑ ہے۔۔ آپ کو شاید زیادہ محنت کرنے پڑے۔ میرے خیال میں فی الحال انہی فائلوں کا ترجمہ کافی ہے۔ ایڈمن پینل اور ایمیل کو انگلش میں ہی رہنےدیتے ہیں۔
آپ بی بی کوڈ کا ترجمہ اس ربط پر دیکھ سکتے ہیں
 

ساجداقبال

محفلین
فرضی بھائی faq میں موجود تحریر کا رخ ابھی بھی بائیں سے دائیں ہے۔ اگر آپ سے نہیں ہو رہا تو برائے مہربانی css اور faq فائل مجھے دیں میں کر دیتا ہوں۔ آپکا لوگو مجھے یاد ہے۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
شکریہ جیہ کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ ٹائم پشتو faq کی رویو کے لیے دیا۔ ماشاءاللہ جو کمی بیشی رہ گئی تھی وہ آپ نے پوری کردی۔ میں نے آپکی ترمیم شدہ فائل اپنے ویب ہوسٹ پر چڑھا دی ہے۔
اب آپ ایک اور احسان کردیں اور بی بی کوڈ پر بھی نظرِثانی فرما دیجیے تاکہ پی ایچ پی بی بی کے اس پشتو پیکیج کو فائنل کیا جاسکے
بی بی کوڈ کی فائل ذیل کے ربط پر ملاحظہ فرمائیں
http://www.box.net/shared/25c95somxn
 

فرضی

محفلین
ساجداقبال نے کہا:
فرضی بھائی faq میں موجود تحریر کا رخ ابھی بھی بائیں سے دائیں ہے۔ اگر آپ سے نہیں ہو رہا تو برائے مہربانی css اور faq فائل مجھے دیں میں کر دیتا ہوں۔ آپکا لوگو مجھے یاد ہے۔
ارے ساجد میں تو ایسے بندے کی تلاش میں تھا جو اپنی خدمات خود پیش کرے۔ واہ ادھر آپ نے آفر کی اُدھر میں نے آپکو مطلوبہ فائلیں روانہ کیں۔۔ اور یہ دیکھیے۔۔ نتیجہ بھی آگیا۔۔ اب سارا ٹیکسٹ دائیں جانب ہوگیا ہے۔

ملاحظہ فرمائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے ابھی نوٹ کیا ہے کہ تلاش کے صفحے پر ایڈٹ ایریاز میں بھی پشتو ایڈیٹر انٹگریٹ نہیں کیا گیا ہے۔ میں اسے بھی ٹھیک کرکے فرضی کو بھیج دوں گا۔ پشتو فورم پیکج انشاءاللہ جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

والسلام
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

خوشی ہو رہی ہے کہ پشتو فورم پیکج کے طرف پیش رفت جاری ہے۔ فرضی، واجد حسین، ساجد اور خاص کر نبیل بھائ کی دلچسپی قابل تعریف ہیں،

فرضی میں فائل اتار لی ہے۔
 

فرضی

محفلین
شکریہ جیہ، شکریہ نبیل بھائی۔۔ یہ واجد بھائی کہاں ہیں؟

واجد بھائی ہمیں پشتو کے اس پیکیج پر لگا کر آپ خود کہاں چل دیے؟ ہمیں آپ کے مشوروں اور آراء کی بہت ضرورت ہے۔ اللہ نہ کرے کہیں ہم سے ناراض تو نہیں ہوگئےآپ؟
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
فرضی بھائی بہت خوب بھائی ناراضگی کس بات ماشاء کام بہت خوب جا رہا ہیں ۔ لیکن کچھ مصرفیات بڑھ گئی ہے اور انشاء اللہ 10 ، 15 دن میں وہاں سے فارع ہو جاؤ تو پھر فل ٹائم اپ ہی کے ساتھ فورم پر ہوں گا۔

کل میں نے فورم پر رجسٹریش بھی کی ہے ۔ لیکن ایک گذارش ہیں کہ رجسٹریشن سے پہلے جو قواعد و ضوابط اتے ہیں ان سے پہلے “ بسم اللہ الرحمن الرحمن“ اگر لکھ لے تو کیا ہی بات ہوگی۔



اور بٹن کے نام زیادہ تر اردو اورینٹڈ لگھ رہے ہیں
 

فرضی

محفلین
کیوں نہیں واجد بھائی۔۔ آپکی فرمائش سر آنکھوں پر۔۔ بلکہ میں آپکا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اتنے اہم مسئلے کی طرف ہمار توجہ مبذول کروائی۔۔۔
یہ بتائیے کہ صرف رجسٹریشن کے قواعدو ضوابط میں ہی بسم اللہ شامل کروں یا جو قواعد پوسٹ کرنے سے پہلے پڑھنے ضروری ہیں کے عنوان سے ہیں ان میں بھی لکھوں ہیں وہاں بھی ضرورت ہے؟
یہاں ملاحظہ فرمائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ پشتو فورم کو مختلف براؤزرز جیسے کہ فائرفاکس اور اوپیرا وغیرہ پر بھی ٹیسٹ کرکے دیکھیں۔ اس سے آپ کو کچھ اور پرابلمز کا پتا چل سکتا ہے۔
 

فرضی

محفلین
جی نبیل بھائی اوپرا تو انسٹال نہیں ہے لیکن فائر فوکس پر ٹرائی کیا ہے اور اس میں کافی مسائل ہیں۔
فائر فوکس میں تو مجھے اردو محفل میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے میں محفل کے لیے بھی صرف IE کا استعمال کرتا ہوں۔
فائر فوکس میں چند مسائل یہ ہیں۔
پشتو دستار فونٹ اور ٹاہوما کا آپس میں گڈ مڈ ہوجانا او لفظ کا ٹوٹ جانا۔
260189531.jpg

ہندسے کا لفظ سے دور بھاگنا۔ دونوں کا باہمی فاصلی زیادہ ہونا
260189529.jpg
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ فرضی بھائی جی وہاں پر بھی شامل کرلیں۔
باقی اپ نے جو فونٹ ڈاؤن لوڈ کرلیے رکھا ہے وہ انسٹال کرنے پر میرے ساتھ یہ error دے رہا ہے۔
This installation package could not be opened.
Contact the application vendor to varify that this is a
valid Windows Installer package.
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
واجد بھائی حسبِ وعدہ دونوں جگہ بسم اللہ اور السلام علیکم لکھ دیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں۔
پوسٹ کرنے سے پہلے کے قواعد
رجسٹریشن کرتے وقت کے قواعد
فونٹ کا جو انسٹالر میں نے سائٹ پر دیا ہے شاید وہ صرف ونڈوز 2000 کے بعد کی ونڈوز پر کام کرتا ہے۔ شاید آپ نے اسے 98 یا ملینئم ایڈیشن پر انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے۔
برائے مہربانی یہاں سے ذپ فورمیٹ میں فونٹ ڈاؤنلوڈ کر کے ونڈوز فونٹ فولڈر میں ڈال دیں۔
پشتو دستار فونٹ ذپ فائل
 
Top