پنجابی اور سرائیکی میں الف کا مسئلہ

میں نے اکثر سنا ہے کہ کچھ لوگ جاوید کو جوید پڑہتے ہیں اور میرے ساتھ کچھ سرائیکی طلباء پڑھتے تھے جو فتحہ کو الف بنادیتے تھے۔ خیر مجھے حیرت اس ٹائم ہوئی جب لاہور سے بی بی سی کے نمائندہ نے رپورٹ دیتے وقت فاروق کو فروق پڑھا اور یہاں جناب مغل نے سائیں کو سئیں لکھا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ پنجابی یہ سرائیکی کا قاعدہ ہے یایہ لوگ ایسے ہی اپنے طور پر بولتے ہیں۔
براہ کرم میری اس سلسلے میں رہنمائی کریں۔
 

ابوشامل

محفلین
ہاں اس سلسلے میں نے بھی پوچھنا ہے کہ یہ "بھ" کو "پ" کیوں بولتے ہیں جیسے "بھائی جان" کو "پائی جان" وغیرہ۔
 

دوست

محفلین
یہ تلفظ کا فرق ہے جو علاقائی ہے۔ فیصل آبادی پاء جی کہیں گے اور جھنگوی بھا جی۔
الف کو اڑا دینا تو ان پڑھ ہونے کی نشانی ہے ویسے پنجابی میں الف موجود ہے۔ ق البتہ موجود نہیں جس کی وجہ سے کتا بھی ک سے اور قینچی بھی ک سے یعنی کینچی ہوجاتی ہے۔ ہم حلق سے ق نہیں نکال سکتے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ب کو پ تو ہمارے پشتون بھائی بھی بنا دیتے ہیں۔ مرحوم صدر ضیاءالحق کا طیارہ کریش ہونےکے بعد غلام اسحاق خان نے ٹی وی پر اپنی تقریر کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ "صدر مملکت کا جہاز پزا میں پٹ گیا۔۔"
 

ابوشامل

محفلین
ایک مرتبہ ایک علاقے میں میں راستہ بھول گیا۔ ایک خان صاحب سے پوچھا کہ "یہ ہلالِ پاکستان اسکول کس طرف ہے؟"
جواب دیا "یہ سامنے آپ کو فی ایم ٹی (pmt) نظر آرہا اے نا؟ اس کے سامنے والا گلی میں جاؤ، آخر میں ہلالِ فاکستان (پاکستان) اسکول ہے۔" :)
 
یہ زبان بھی عجیب ہے موجودہ سینیٹ کے چیئرمین جب سندھ کے گورنر تھے اور ایک بار بجیٹ پیش کررہے تھے کہیں پر 52 کی فگر آگئی چونکہ باقی تو سب کچھ اردو میں لکھا ہوا تھا لہٰذا جب 52 کی باری آئی تو اس نے باونجاھ پڑھا تھا اور میری ہنسی چھوٹ گئی تھی۔ شاکر بھائی بھ کی آواز تو نہیں یقینا پنجابی میں۔
 

جہانزیب

محفلین
معذرت، لیکن اردو اور پنجابی دو الگ زبانیں‌ ہیں‌ ، اس لئے اس بات پر حیرت کس لئے کہ بھ کو پ کیوں کہتے ہیں؟‌ پنجابی میں‌ بھٹی، پہٹی ہی ہے، ہم اسے اردو کے لحاظ‌ سے کیوں‌ دیکھیں‌ گے ۔ البتہ اردو بولتے وقت احتیاط کرنی چاہیے ۔ رہ گیا الف، تو الف پنجابی میں‌ ہے تو لیکن ہماری مرضی جتھے مرضی لائیے :lol:
 
بھا، بڑا بھائی معروف پاء
بھانبڑ‌ ، آگ کا الاو

اصل میں پنجابی کو سندھی کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بھا کو ہم بھاءُ ہی کہتے ہیں اور بھانبڑ کو بھانبڑ ہی کہتے ہیں۔ میں نے بھا کا بھانبڑ سے رشتہ نکالا۔ آپ نہ الجھیں مجھے صرف یہ بتائیں کہ پنجابی کی حروف تہجی کہاں سے ملے گی؟
 

جہانزیب

محفلین
شاہ مکھی، جو پاکستانی پنجاب میں‌ لکھی جاتی ہے کے حروف تہجی اردو والے ہی استعمال ہوتے ہیں‌ ۔
گرمکھی، کے حروف ۔
مسلہ اس لئے ہوتا ہے کہ جب لوگ اردو سے پنجابی سیکھتے، الفاظ‌ کا تقابل کرتے ہیں بظاہر الفاظ‌ ایک جیسے ہیں، لیکن بولنے میں‌ تلفظ‌ مختلف ہے ۔
 
شاہ مکھی، جو پاکستانی پنجاب میں‌ لکھی جاتی ہے کے حروف تہجی اردو والے ہی استعمال ہوتے ہیں‌ ۔
گرمکھی، کے حروف ۔
مسلہ اس لئے ہوتا ہے کہ جب لوگ اردو سے پنجابی سیکھتے، الفاظ‌ کا تقابل کرتے ہیں بظاہر الفاظ‌ ایک جیسے ہیں، لیکن بولنے میں‌ تلفظ‌ مختلف ہے ۔

میں نے مذکورہ لنک سے پی ڈی ایف بنا کر محفوظ کرلی ہے۔
ساتھ ساتھ وڑائچ سے وڑیچ کی معنی بتادیں۔ وڑیچ کیا ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
معذرت، لیکن اردو اور پنجابی دو الگ زبانیں‌ ہیں‌ ، اس لئے اس بات پر حیرت کس لئے کہ بھ کو پ کیوں کہتے ہیں؟‌ پنجابی میں‌ بھٹی، پہٹی ہی ہے، ہم اسے اردو کے لحاظ‌ سے کیوں‌ دیکھیں‌ گے ۔ البتہ اردو بولتے وقت احتیاط کرنی چاہیے ۔ رہ گیا الف، تو الف پنجابی میں‌ ہے تو لیکن ہماری مرضی جتھے مرضی لائیے :lol:

واہ جہانزیب بھائی۔ کیا لٹھ مار جواب ہے :)
 
واہ جہانزیب بھائی۔ کیا لٹھ مار جواب ہے :)
یہ تو وہ والی بات ہوگئی۔ جب ایک بلوچ (بروچ سندھی میں( نے ایک راہگیر ہندو (وانیو سندھی میں( کو پکڑا اور سوچا آج اچھا موقع ہے ، اس نے ہندو کو کہا کلمہ پڑھ اور مسلمان ہوجا، ہندو نے کہا کیوں بھئی میں کیوں پڑھوں کلمہ میں تو ہندو ہوں۔ بلوچ نے کہا پڑھ ورنہ ماروں گا ہندو نے بڑی منت سماجت کی پھر بھی بروچ باز نہیں آیا آخر تنگ آکر ہندو نے کہا چلو ٹھیک ہے مجھے کلمہ سکھادو تو بروچ نے کہا شکر کرو میاں تمہاری بچت ہوگئی کلمہ مجھے بھی نہیں آتا۔
 

ابوشامل

محفلین
یہ تو وہ والی بات ہوگئی۔ جب ایک بلوچ (بروچ سندھی میں( نے ایک راہگیر ہندو (وانیو سندھی میں( کو پکڑا اور سوچا آج اچھا موقع ہے ، اس نے ہندو کو کہا کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوجا، ہندو نے کہا کیوں بھئی میں کیوں پڑھوں کلمہ میں تو ہندو ہوں۔ بلوچ نے کہا پڑھ ورنہ ماروں گا ہندو نے بڑی منت سماجت کی پھر بھی بروچ باز نہیں آیا آخر تنگ آکر ہندو نے کہا چلو ٹھیک ہے مجھے کلمہ سکھادو تو بروچ نے کہا شکر کرو میاں تمہاری بچت ہوگئی کلمہ مجھے بھی نہیں آتا۔
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب ظہور بھائی!
 
Top