ظہور صاحب!
بڑی مسرت ہوئی کہ آپ پنجابی سیکھنے اور بولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں بالکل یہی شوق مُجھے سندھی کے بارے میں ہے۔ آپ کے لئے یہ کام کچھ اتنا دشوار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان دونوں زبانوں کی جڑیں آپس میں مِلتی ہیں۔ کسی زبان میں روانی حاصل کرنے کی خاطر تحریر و تقریر دونوں کی مشق ضروری ہوتی ہے۔ بولنے کے لئے تو آپ خوش قسمت ہیں کہ آج کل آپ کی جائے کار (بلکہ جا ئے رہائش بھی) کے آس پاس پنجابی بولنے والوں کی کمی نہیں ہوگی اس لئے اگر آپ اپنی جھجک کو بالائے طاق رکھتے ہوٕئے پنجابی بولنا شروع کرنا چاہیں تو آپ کو مُخاطبین کی کمی کا سامنا یقینآ نہیں ہے۔ جہاں تک تحریر کا تعلق ہے تو آپ سے بہتر کون جانتا ہوگا کہ ہمارے یہاں یعنی مغربی پنجاب میں پنجابی لکھنے کے لئے اردو رسم الخط جسے شاہ مُکھی بھی کہتے ہیں، را ئج ہے۔ جب کہ مشرقی پنجاب (انڈیا) میں پنجابی لکھنے کے لٕے گُر مکھی رسم الخط استعمال ہوتا ہے جو دیوناگری یا ہندی انداز میں لکھا جاتا ہے۔ چنانچہ شاہ مُکھی پنجابی لکھنے کی مشق کے لئے بہترین جگہ محفل ہی ہے۔ جہاں پر ایک ضمنی پنجابی فورم پہلے سے موجود ہے۔ آپ یہاں پر پنجابی میں اپنے پیغامات پوسٹ کر سکتے ہیں۔ شروع میں مشق کے لئے مشہور تحریریں ٹائپ کر کے پوسٹ کر یں۔ بعد میں خود لکھنے میں اگر غلطی کا خدشہ یا احتمال ہو تو ذ۔پ۔ کے ذریعے مُجھ سے تصحیح کروا نے کے بعد اسے پوسٹ کر سکتے ہیں۔
عمومی مطالعہ کے لئے دو دلچسپ پنجابی ویب سائیٹوں کے پتے درج ذیل ہیں، وقتآ فوقتآ ان کا مطالعہ جاری رکھیں جو نہایت مُفید رہے گا۔ بلکہ وَچار کے تو رُکن بن جائں جو بذریعہ میل روزانہ آپ کو تازہ ترین خبروں اور مختلف مضامین سے باخبر رکھیں گے:
www.apnaorg.com
www.wichaar.com
اُمید ہے ان اقدامات سے آپ کو پنجابی سیکھنے میں کافی آ سانی رہے گی۔