پنجاب رنگ کی بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔
بہت شکریہ جاسمن آپی۔
میں جب بھی پاکستان جاتا ہوں، فطرت سے قریب ہونے کے لیے اپنے گاؤں ضرور جاتا ہوں۔ کھیتوں میں گھومتا ہوں، پگڈنڈیوں پر چلتا ہوں، گاؤں کے چھپڑ کنارے جاتا ہوں، وہاں بطخیں تیرتی نظر آتی ہیں۔ ہر طرف گائے بھینسیں اور بکریاں نظر آتی ہیں۔ لہلہاتے کھیت، ہرے بھرے درخت اور بے ترتیب بنے ہوئے کچے پکے مکان اور حویلیاں۔ گاؤں کی اکلوتی مسجد، اور گاؤں کے کئی ایک کنوئیں، الغرض کہ سال بھر کا کوٹہ پورا کر کے آتا ہوں۔