پنجاب کو قابلِ نفرت کیوں بنایا گیا؟۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
6455_87396464.jpg
 
ساجد

محفلین
رات میرے ایک عزیز سندھ سے تشریف لائے ہیں ان کے بقول وہاں کی چند علاقائی اور قوم پرست جماعتوں کی بقاء ہی اس بات پر ہے کہ ہر وقت پنجاب اور پنجابیوں کو مؤرد الزام ٹھہرا کر سیاست کی جائے ۔ اُن کے بقول ایک صاحب الیکشن کے لئے ووٹ مانگنے آئے تو ووٹ لینے کے لئے ان کا استدلال یہ تھا کہ ہم پنجابیوں کو نکیل ڈال کر رکھیں گے۔ لیکن میرے عزیز کا بیٹا جو سندھ میں ہی پیدا ہوا اور سندھی کہلوانے میں فخر محسوس کرتا ہے اور پنجابی بولنا بھی نہیں جانتا ، کچھ روز قبل ہی پنجاب میں رشتہ داروں سے مل کر آیا تھا۔ وہ لڑکا یہ کہہ کراس ووٹ کے بھکاری پر برس پڑا کہ "تم لوگ جھوٹے ہو۔ تم نے ہمیں اپنے جال میں پھانس کر ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ میں جب پنجاب گیا تھا تو تمہاری طرح پنجابیوں کے لئے نفرت کا جذبہ لے کر گیا لیکن وہاں جا کر ان کی ترقی اور پیار نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تُم لوگوں سے جب سندھ میں امن و امان کی بارے میں پوچھیں تو تم پنجاب کو کوسنے لگ جاتے ہو ۔ ترقی و سہولت کی بات کریں تو نواز اور شہباز کو گالیاں دیتے ہو ، کاروبار کی تباہی اور ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا ذکر کریں تو فوج اور پنجابیوں پر الزام تراشی کرتے ہو۔ تم لوگوں کے ہاتھ پنجاب دشمنی کی گیدڑ سنگھی ہے جس کو تم اپنے صوبے کی ہر بیماری کا علاج سمجھتے ہو۔ جبکہ پنجاب اور پنجابیوں کے لیڈروں کو میں نے تمہاری طرح کسی سے نفرت کرتے نہیں دیکھا"۔
میرے عزیز کے بقول اس کے چند روز بعد سر شام اس لڑکے کو ایک سڑک پر روک کر دھمکی دی گئی کہ پنجابیوں کا پٹھو بننے کی کوشش کی تو جان سے مار دئیے جاؤ گے۔
 
ساجد

محفلین
بالکل ،ہم اللہ کے انہی بندوں کے شروع کئے لنگر ہی کھا رہے ہیں جنہوں نے انسانیت کو اس کے صحیح معنوں سے روشناس کروایا۔ ان بندگان خدا میں انبیاء اور صحابہ سے لے کر آج تک کے بزرگانِ دین سبھی شامل ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھی تحریر ہے۔

پاکستان کے شروع کے ادوار سے ہی ایسے ملک دشمن لوگ مستقل مصروفِ عمل ہیں جو پاکستانیوں کو "پاکستانی" نہیں بننے دیتے۔ وہ اُنہیں رنگ، زبان، نسل، فرقہ اور صوبائیت کی بنیاد پر تفرقہ میں ڈالنے کا کام بہت تندہی سے کر رہے ہیں۔

بانی ء پاکستان اور ان کے رفقاء کے بعد سے پاکستان میں ایسی قیادت کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے جو پاکستانیوں کو بطور پاکستانی متحد کرے۔

افسوس کہ ہمارے ہاں تو سیاست قوم کو ایک دوسرے سے لڑا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے کا نام ہے۔
 
بات تو بہت اچھی اور سچی ہے۔ لیکن میں یہ نہیں سمجھ پایا کہ آپ نے کس سیاق و سباق میں کہی ہے یہاں؟ :)
 
کاشفی

محفلین
بہت اچھی تحریر ہے۔

پاکستان کے شروع کے ادوار سے ہی ایسے ملک دشمن لوگ مستقل مصروفِ عمل ہیں جو پاکستانیوں کو "پاکستانی" نہیں بننے دیتے۔ وہ اُنہیں رنگ، زبان، نسل، فرقہ اور صوبائیت کی بنیاد پر تفرقہ میں ڈالنے کا کام بہت تندہی سے کر رہے ہیں۔

بانی ء پاکستان اور ان کے رفقاء کے بعد سے پاکستان میں ایسی قیادت کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے جو پاکستانیوں کو بطور پاکستانی متحد کرے۔

افسوس کہ ہمارے ہاں تو سیاست قوم کو ایک دوسرے سے لڑا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے کا نام ہے۔

متفق!

انٹرسٹنگ آرٹیکل۔ لیکن غیرجانبدار :)
کالم نگار نے بنیادی وجوہات سے نظر چرانے کی بھی کوشش کی ہے۔۔۔:)
اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں لسانیت، تعصب ، علاقہ پرستی یا ایک دوسرے سے نفرت اور وغیرہ وغیرہ کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ کوٹہ سسٹم ہے۔۔۔
کوٹہ سسٹم غلط ہے۔ it gives advantage to people on the basis of their ethnicity ۔ تو یہیں سے تعصب کی بنیاد پڑتی ہے۔۔اور یہیں سے لسانی بنیاد پر آوازیں بھی اُٹھتی ہیں۔۔۔ اور میرے خیال میں کوٹہ سسٹم پاکستان میں بہت ساری خرابیوں کا root cause ہے۔اور جس کی وجہ سے نفرتیں بھی ہیں۔
 
متفق!

انٹرسٹنگ آرٹیکل۔ لیکن غیرجانبدار :)
کالم نگار نے بنیادی وجوہات سے نظر چرانے کی بھی کوشش کی ہے۔۔۔ :)

کوٹہ سسٹم اگر صوبوں کی ابادی کی بنیاد پر ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟

میرا خیال ہے صوبوں کی تقسیم تعصب کا سبب ہے۔ شمشاد صاحب کی اس بات میں کبھی کبھار وزن لگتا ہے کہ تمام صوبوں کو ختم کرکے ایک صوبہ بنادیا جائے اور پھر بلدیاتی مقامی حکومتیں قائم کی جائیں یعنی دسٹرکٹ گورنمنٹ
اسطرح تعصب زائل ہوجائے گا۔
 
کوٹہ سسٹم واقعی 'میرٹ' کے مقابلے میں کھڑا کیا گیا تھا تاہم یہ کوشش اس لئے تھی کہ پسماندہ علاقوں کے رہنے والے بھی (جہاں تعلیم و تربیت عام نہیں تھی) سرکاری ملازمتوں سے کسی حد تک مستفیض ہو سکیں۔ ممکن ہے کہ یہ کام نیک نیتی سے کیا گیا ہو ۔ لیکن اس سے بہتر یہ ہوتا کہ ملازمتوں کے لئے 'میرٹ' کو ہی معیار بنایا جاتا اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کیا جاتا۔

پھر کہوں گا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کام نیک نیتی سے کیا گیا ہو تاہم اس وجہ سے "نااہل" لوگ سرکاری اداروں پر قابض ہو گئے اور سرکاری ادارے تباہی کا شکار ہو گئے۔

واللہ عالم۔
 
کاشفی

محفلین
کوٹہ سسٹم اگر صوبوں کی ابادی کی بنیاد پر ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟
میرا خیال ہے صوبوں کی تقسیم تعصب کا سبب ہے۔ شمشاد صاحب کی اس بات میں کبھی کبھار وزن لگتا ہے کہ تمام صوبوں کو ختم کرکے ایک صوبہ بنادیا جائے اور پھر بلدیاتی مقامی حکومتیں قائم کی جائیں یعنی دسٹرکٹ گورنمنٹ
اسطرح تعصب زائل ہوجائے گا۔

یہ ایک دوسری بحث ہے۔۔:)
باقی شمشاد بھائی کی باتوں میں وزن ہے۔۔کوئی شک نہیں۔اور اس طرح میرٹ کا نظام قائم کرنے اور نفرتیں کم اور ختم کرنے میں مدد ملے گی۔۔۔
 
مگر یہ کرنا عملا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ اس طرح کے اقدام سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ قوم پرستوں بلکہ ہر قسم کے قوم پرستوں کی مخالفت ہوگی کہ یہ اقدام ان کی قوم پرستانہ سوچ پر ضرب ہوگا۔
 
ساجد

محفلین
متفق!

انٹرسٹنگ آرٹیکل۔ لیکن غیرجانبدار :)
کالم نگار نے بنیادی وجوہات سے نظر چرانے کی بھی کوشش کی ہے۔۔۔ :)
اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں لسانیت، تعصب ، علاقہ پرستی یا ایک دوسرے سے نفرت اور وغیرہ وغیرہ کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ کوٹہ سسٹم ہے۔۔۔
کوٹہ سسٹم غلط ہے۔ it gives advantage to people on the basis of their ethnicity ۔ تو یہیں سے تعصب کی بنیاد پڑتی ہے۔۔اور یہیں سے لسانی بنیاد پر آوازیں بھی اُٹھتی ہیں۔۔۔ اور میرے خیال میں کوٹہ سسٹم پاکستان میں بہت ساری خرابیوں کا root cause ہے۔اور جس کی وجہ سے نفرتیں بھی ہیں۔
اور اسی کوٹہ سسٹم کو ایک پارٹی نے دوبارہ (یعنی توسیع) اسمبلی سے منظور کروانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے جو اس گیڈر سنگھی کی وجہ سے اقتدار اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھی تھی۔۔۔ذرا اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔۔۔
 
اور اسی کوٹہ سسٹم کو ایک پارٹی نے دوبارہ (یعنی توسیع) اسمبلی سے منظور کروانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے جو اس گیڈر سنگھی کی وجہ سے اقتدار اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھی تھی۔۔۔ ذرا اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔۔۔

یہ کونسی پارٹی ہے؟ ذرا نام دیجیے
 
تتعصب کی بات کی جارہی پہلے تعصب کے بارے میں ایک حدیث نبوی ملاحظہ فرمائیں۔۔۔
بشر بن ہلال صواف، عبدالوارث، ایوب، غیلان بن جریر، زیاد بن ریاح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص فرماں برداری سے خارج ہو جائے اور وہ جماعت سے نکل جائے الگ ہو جائے پھر وہ شخص مر جائے تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا اور جو کوئی میری امت پر نکلے نیک اور برے تمام کو قتل کرے اور مومن کو بھی نہ چھوڑے اور جس سے اقرار ہو وہ اقرار نہ کرے تو وہ شخص مجھ سے کوئی تعلق نہیں رکھتا اور جو گمراہی کے جھنڈے کے نیچے لڑائی کرے یا لوگوں کو عصبیت کی طرف بلائے یا اس کا غصہ تعصب کی وجہ سے ہو (نہ کہ خداوند قدوس کے واسطے) پھر قتل کیا جائے تو اس کی موت جاہلیت کی جیسی ہوگی۔
سنن نسائی:جلد سوم:حدیث نمبر 418 حدیث مرفوع مکررات 6 متفق علیہ 4
 
ساجد

محفلین
متفق!

انٹرسٹنگ آرٹیکل۔ لیکن غیرجانبدار :)
کالم نگار نے بنیادی وجوہات سے نظر چرانے کی بھی کوشش کی ہے۔۔۔ :)
اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں لسانیت، تعصب ، علاقہ پرستی یا ایک دوسرے سے نفرت اور وغیرہ وغیرہ کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ کوٹہ سسٹم ہے۔۔۔
کوٹہ سسٹم غلط ہے۔ it gives advantage to people on the basis of their ethnicity ۔ تو یہیں سے تعصب کی بنیاد پڑتی ہے۔۔اور یہیں سے لسانی بنیاد پر آوازیں بھی اُٹھتی ہیں۔۔۔ اور میرے خیال میں کوٹہ سسٹم پاکستان میں بہت ساری خرابیوں کا root cause ہے۔اور جس کی وجہ سے نفرتیں بھی ہیں۔
معاف کیجئے گا اس معاملے کا کوٹہ سسٹم سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ یہ معاملہ بین الصوبائی تعصب سے متعلقہ ہے۔ اس پر کچھ ارشاد فرمائیے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top