پوری امت کے مطلع کا ایک ہی چاند ہے

محمد امین

لائبریرین
سائنس کی بنیاد پر یہ کہنا 100 فی صد درست نہیں کہ رویت ناممکن ہے۔ اس کی وجوہات بہت سی ہیں۔ سب سے پہلے یہ کہ کوئی بھی پریڈیکشن میں ایک عنصر کیلکیشن میں ہیومن ایرر ہے۔ دوسرے یہ فلکیاتی حساب اس بات پر مبنی ہوتا ہے کہ سورج ساکن ہے اور زمین اس کے گرد گھوم رہی ہے ۔ یہ اگرچہ ریلوٹیف بات ہے مگر بہت سے سائنس دان اس بات پر متفق ہیں کہ سورج زمین کے گرد گھوم رہا ہے یا یہ کہ زمین مرکز کائنات ہے وغیرہ۔ لہذا سائنسی لحاظ سے رویت کی پریڈیکشن میں بھی غلطی کا امکان ہے۔

میرے نزدیک قمری کیلنڈر بہت ہی قابل اعتبار نہیں ہے۔ اور جو لوگ قمری کیلنڈر بناتے ہیں وہ بھی رویت کے حساب سے اس میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔

یہ کون سے سائنسدان ہیں جو سورج کی گردش کے قائل ہیں؟؟ گیلییو سے پہلے تو ہوتے تھے مگر اب کوئی نہیں۔۔۔ میں تو سمجھتا تھا کوریا میں رہ کر آ پکو اچھی علمی نالج ہوگی۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
دعویٰ تو یہی کرتے ہیں
ویسے بہت سے مسلم علما بھی قائل ہیں سورج کی گردش کے

مسلم علماء اس ضمن میں صدیوں پرانے سائنسی نظریات کو مانتے ہیں جن کو خود سائنسدانوں نے گیلیلیو کے بعد سے غالباَ مسترد کردیا تھا۔۔۔
 
یار ایچ اے خان بھائی اور arifkarim ہر دھاگے میں بچگانہ انداز میں لڑائی جھگڑا نہ کیا کریں خدا کا واسطہ ہے بلکہ آج تو عید کا بھی واسطہ ہے۔
ہمت بھائی کی بہت سی باتیں بھی درست ہیں اور عارف کریم کی بھی۔ اچھا خاصہ علمی موضوع شروع کیا گیا تھا اور ایسی انداز میں گفتگو شروع ہو گئی کہ سارا مزا کر کرا ہو گیا۔
محمداحمد بھائی پلیز آپ ان لوگوں کو سمجھائیں مناسب سمجھیں تو ذاتی مکالمے میں ہی ان کی صلح کرادیں
محمداحمد
 
arifkarim

معطل
یہ کون سے سائنسدان ہیں جو سورج کی گردش کے قائل ہیں؟؟ گیلییو سے پہلے تو ہوتے تھے مگر اب کوئی نہیں۔۔۔ میں تو سمجھتا تھا کوریا میں رہ کر آ پکو اچھی علمی نالج ہوگی۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔
مذہبی جنونی جتنے مرضی جدید ملک میں چلے جائیں، انکے ذہن 7ویں صدی عیسوی سے آگے بڑھ نہیں پائیں گے ۔ درج ذیل سعودی سائنسدان کا دعویٰ ہے کہ زمین ساکن ہے:
1424198777-Screen%20shot%202015-02-17%20at%2012.24.59%20PM.png

یہ سب امرہکہ میں ہیں
یعنی آپکے خیال میں امریکہ مذہبی جنونیوں سے پاک ہے؟ :)

دعویٰ تو یہی کرتے ہیں
ویسے بہت سے مسلم علما بھی قائل ہیں سورج کی گردش کے
یعنی اگر یہ مسلم علماء کس غلط بات پر اجماع کر لیں تو مطلب وہ بات درست ہو گئی؟ :)

ہمت بھائی کی بہت سی باتیں بھی درست ہیں
کوئی ایک بات درست بتا دیں جو انہوں نے اب تک اس دھاگے میں کی ہو؟
 
پر مسلک اپنی تعلیمات پر عمل کرے کوئی مضائقہ نہیں - یہ امت مسلمہ میں تفریق نہیں کہ دو عید منائی جائیں -
دائرہ اسلام سے انسان اس وقت خارج ہوتا ہے جب توحید کا منکر ہو یا رسالت محد ( ص ) سے انکار کرے
 
دہشت گردی کرنے، معصوموں کا خون بہانے، زمین میں فساد برپا کرنے پر یہ مسلمان دائرہ اسلام کے اندر رہتے ہیں۔ لیکن جونہی عقائد میں اختلاف پیدا ہوا ، وہیں دائرہ اسلام سے خارجیت کا فتویٰ جاری ہو گیا۔ مان گئے ان نام نہاد مولویوں کے اسلام کو :)
 
arifkarim

معطل
اتنا درست اندازہ کیسے لگا لیا آپ نے؟ لگتاہے میرے حذف کرنے سے پہلے پڑھ چکے تھے آپ۔:)
جی نہیں ۔ پڑھ تو نہیں سکا کہ اسوقت زیک کو ایک منفرد انداز میں عید مبارک کر رہا تھا ۔ آپکے اس دھاگے نے مروا دیا وگرنہ ضروریہ قیمتی مراسلہ پرنٹ کر کے دیوار پر لٹکا دیتا :)
 
رانا

محفلین
جی نہیں ۔ پڑھ تو نہیں سکا کہ اسوقت زیک کو ایک منفرد انداز میں عید مبارک کر رہا تھا ۔ آپکے اس دھاگے نے مروا دیا وگرنہ ضروریہ قیمتی مراسلہ پرنٹ کر کے دیوار پر لٹکا دیتا :)
چلیں آپ کی دلجوئی کے لئے اتنا بتادیتا ہوں کہ ہمت انکل کے سورج کے زمین کے گرد گھومنے والے مراسلے کا اقتباس لے کر ایک جملہ لکھا تھا۔ اب اتنا بتادیا تو یہ بھی بتادیتا ہوں کہ کیا لکھا تھا۔ میں نے لکھا تھا کہ خاکسار کچھ کچھ اپنے دلی جذبات پر کنٹرول کرنا سیکھ رہا ہے جس کی عمدہ مثال یہ ہے کہ اس مراسلے پر دل کے انتہائی پرزور اصرار پر بھی مضحکہ خیز کی ریٹنگ دینے سے اپنے آپ کو روکے رکھا۔:)
 
ابھی تو آپ شکر کریں کہ ایچ اے خان پر آپکا مسلک واضح نہیں ہے وگرنہ آپکے مراسلوں کیساتھ بھی یہ وہی کرتے ہیں جو میرے مراسلوں کیساتھ کر رہے ہیں :)
 
رانا

محفلین
ابھی تو آپ شکر کریں کہ ایچ اے خان پر آپکا مسلک واضح نہیں ہے وگرنہ آپکے مراسلوں کیساتھ بھی یہ وہی کرتے ہیں جو میرے مراسلوں کیساتھ کر رہے ہیں :)
انہیں اچھی طرح سے پتہ ہے کہ میں احمدی ہوں۔ ایک بار تو مجھے غور و فکر کی دعوت بھی دے چکے ہیں یہیں کسی دھاگے میں۔
 
آخری تدوین:
Top