پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

کراچی کے حلقے این اے 250 میں دھاندلی کی شکایات بہت ہیں۔ مگر اسی قسم کی شکایات پورے کراچی میں ہیں۔ لیاری میں کوئی غیر جانبدار تنظیم داخل نہیں ہوسکی۔ قائد اباد میں عین پولنگ کے دن بم دھماکے میں 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔ اس حلقے میں بھی دوبارہ پولنگ کا مطالبہ ہے۔ کئی حلقوں میں دو دو لاکھ ووٹ پڑے جو ناقابل یقین ہے۔

کراچی کے عوام کا حق ہے کہ وہ بغیر کسی دھونس دھاندلی کے اپنے نمائندہ چنیں۔ مگر یہ نہیں ہوا۔ اس صورت میں پاکستان کے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے اور پورے کراچی میں انتخاب دوبارہ کروانے چاہیں
 
میں آپ سے متفق ہوں۔ لیکن الیکشن پورے پاکستان میں ہونے چاہئیں دوبارہ۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
کراچی میں دوبارہ الیکشن کرواجائیں توتب بھی یہی ہوگا- کراچی کے مسائل حل کیے بناء کوئی فائدہ نہیں
الیکشن کروانے کا بلکہ کراچی میں تو الیکشن ہونے ہی نہیں چاہیے -
 
کاشفی

محفلین
میں آپ سے متفق ہوں۔ لیکن الیکشن پورے پاکستان میں ہونے چاہئیں دوبارہ۔۔

انیس بھائی کچھ بھی ہوجائے۔۔جمیعت ، جماعتی اور کراچی دشمن عناصر اور مندرجہ ذیل پیغام میں ہائی لائیٹ کیئے ہوئے ماں جہیز کے مطابق کراچی اور کراچی کے علاقے کراچی دشمنوں کی مائیں اپنے اپنے جہیز میں لائی تھیں اس لیئے یہاں پر وہ ہونا چاہیئے جس کا تعلق پورے پاکستان پر لاگو نہ ہوتا ہو۔۔۔
یعنی کراچی میں نئی حلقہ بندی کرو اور پورے پاکستان کو چھوڑ دو۔۔
کراچی میں دوبارہ سے الیکشن کرواؤ اور پورے پاکستان کو چھوڑ دو۔۔
اور بھی بہت کچھ ۔۔۔لیکن خیر۔۔ آپ کا اوتار کافی دلچسپ ہے۔۔۔
5852.jpg

سنا ہے اس نے تلواروں سے چھلنی کرنے کی بھی بات کی ہے۔۔ کراچی کیا اس کے باپ کی جاگیر ہے۔۔۔ یا اسکی ماں جہیزمیں لائی تھی۔۔
 
کاشفی

محفلین
آپ تو جناح پور کے چکر میں ہیں، آپ کو پورے پاکستان کی فکر کیوں ہونے لگی؟
کراچی کا دوسرا نک نیم جناح پور رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیئے ویسے۔۔ کراچی پاکستان کا حصہ ہے۔۔اور کراچی کو پاکستان اور پاکستان کو کراچی سے کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔
کوئی مائی کا لال ماں کے دودھ کے علاوہ اگر مَجھ کا دودھ بھی پی کر کراچی پر شب و خون مار لے۔۔کراچی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔۔
کراچی ہی پاکستان کی بقا کی علامت ہے۔۔ اور پاکستان کو فیڈ کرنے کا ذریعہ بھی ۔۔ جو اصول پورے پاکستان کے لیئے وہی کراچی میں بھی ہونا چاہیئے۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
کراچی کو مہاجروں کی آبائی جاگیر سمجھنے والوں کو یاد دہانی کراتا چلوں کہ وہ اس شہر میں فی الحال اکثریتی آبادی ضرور سہی، لیکن اُن کی آبادی کراچی کا زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد حصہ ہو گی اور بس۔ یہ دلچسپ بات بھی بتاتا چلوں کہ کراچی کی تقریباً سترہ فیصد آبادی پختون اور بارہ فیصد آبادی پنجابی ہے۔ اُس کے علاوہ بلوچ، سرائیکی، بلتی، ہزارہ، کشمیری، ہنزئی، مکرانی، ہندکو گو سب ہی آباد ہیں۔ ایسے میں مہاجر قوم پرست جناح پور کے ناممکن خواب دیکھنے سے پہلے کراچی کے زمینی حقائق کی طرف رجوع کریں۔
 
حسان خان

لائبریرین
اور اُن سندھیوں کے احسان کو نہ بھولیے جن کی وجہ سے ہم آج کراچی میں عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر وہ پاکستان بننے کے وقت سندھ میں مہاجروں کی آمد کھلے دل سے قبول نہ کرتے تو کسی کے دادا میں بھی ہمت نہ ہوتی کہ کراچی میں آباد ہو جاتا۔
 
وہی اوور اسمارٹ بننے والی باتیں تاکہ دوسرے شہر کے لوگ خوش ہوجائیں۔۔:)
پختونوں کی آبادی کاری کب سے شروع ہوئی اور کس وجہ سے شروع ہوئی اس کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔
مہاجر قوم پرست۔۔مزا آرہا ہے یہ نام سنتے ہوئے۔۔:)
 
حسان خان

لائبریرین
کراچی کا دوسرا نک نیم جناح پور رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیئے ویسے۔۔

بس کیا کیجئے کہ جناح پور لفظ میں بذاتِ خود تو کوئی خامی نہیں ہے، لیکن اس کا تذکرہ سنتے ہی مہاجر قوم پرستوں کا مکروہ چہرہ سامنے آ جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ لفظ نفرت کی علامت بن چکا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
اور اُن سندھیوں کے احسان کو نہ بھولیے جن کی وجہ سے ہم آج کراچی میں عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر وہ پاکستان بننے کے وقت سندھ میں مہاجروں کی آمد کھلے دل سے قبول نہ کرتے تو کسی کے دادا میں بھی ہمت نہ ہوتی کہ کراچی میں آباد ہو جاتا۔

اگر ایسا ہوتا تو پھر کیا ہوتا۔۔کچھ روشنی ڈالیئے محترم۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
پختونوں کی آبادی کاری کب سے شروع ہوئی اور کس وجہ سے شروع ہوئی اس کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔
مہاجروں کی آبادکاری کب سے شروع ہوئی اور کس وجہ سے شروع ہوئی اس کے بارے میں بھی تحقیق کیجئے۔

اردو بولنے والوں کا کیا اس شہر میں انیس سو سینتالیس سے پہلے کوئی وجود تھا؟ جب سندھ کے اس شہر میں ہماری آمد ہر لحاظ سے جائز تھی، تو پختونوں اور پنجابیوں نے اس شہر میں منتقل ہو کر کون سا پاپ کیا ہے؟ ہمارا آئین ویسے بھی پاکستان کے ہر شہری کو پاکستان میں اپنی مرضی کے مقام پر منتقل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
بس کیا کیجئے کہ جناح پور لفظ میں بذاتِ خود تو کوئی خامی نہیں ہے، لیکن اس کا تذکرہ سنتے ہی مہاجر قوم پرستوں کا مکروہ چہرہ سامنے آ جاتا ہے جو اس لفظ کو بھی نفرت کی علامت بنا دیتا ہے۔
ڈیئر جناح پور اور اس کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔۔۔۔اور اس طرح کا الزام لگانے والے اور پھر بعد میں کراچی والوں کے خلاف کیئے گئے بہتان بازی کے بارے میں معافی مانگنے والے اور اس کی تردید کرنے والے لوگوں کے بیانات کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔ یعنی جن لوگوں نے الزام لگایا تھا اور پھر بعد میں معافی مانگی تھی اس کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔پھر کچھ اسمارٹنس دکھائیں تو خوشی بھی ہوگی۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
ڈیئر جناح پور اور اس کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔۔ ۔۔اور اس طرح کا الزام لگانے والے اور پھر بعد میں کراچی والوں کے خلاف کیئے گئے بہتان بازی کے بارے میں معافی مانگنے والے اور اس کی تردید کرنے والے لوگوں کے بیانات کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔ یعنی جن لوگوں نے الزام لگایا تھا اور پھر بعد میں معافی مانگی تھی اس کے بارے میں تحقیق کیجئے۔۔پھر کچھ اسمارٹنس دکھائیں تو خوشی بھی ہوگی۔۔

میری سمارٹنس کو چھوڑیے کاشفی صاحب، اپنی سمارٹنس کی طرف رجوع کیجئے تاکہ آپ کو پتا چلے کہ میں نے تو جناح پور کے حوالے سے متحدہ کا نام ہی نہیں لیا تھا۔ انیس الرحمن صاحب کے اوتار پر جناح پور کا نام دیکھا، تو اس حوالے سے ان سے ایک بات کہہ دی۔ آپ فضول میں 'کراچی والوں کے خلاف کی گئی بہتان بازی' کا راگ الاپنے لگے۔

ویسے یاد دہانی کراتا چلوں کہ میں بھی کراچی کا ہی باشندہ ہوں۔
 
کاشفی

محفلین
مہاجروں کی آبادکاری کب سے شروع ہوئی اور کس وجہ سے شروع ہوئی اس کے بارے میں بھی تحقیق کیجئے۔

اردو بولنے والوں کا کیا اس شہر میں انیس سو سینتالیس سے پہلے کوئی وجود تھا؟ جب سندھ کے اس شہر میں ہماری آمد ہر لحاظ سے جائز تھی، تو پختونوں اور پنجابیوں نے اس شہر میں منتقل ہو کر کون سا پاپ کیا ہے؟ ہمارا آئین ویسے بھی پاکستان کے ہر شہری کو پاکستان میں اپنی مرضی کے مقام پر منتقل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

تحقیق کے بارے میں تحقیق پیش کروں گا کچھ دنوں میں۔۔ملاحظہ کیجئے گا۔۔۔
اور باقی وہی آپ کی پرانی باتیں۔۔ ارے یہی تو سوال پوچھا تھا اوپر کہ اگر یہاں اردو بولنے والوں کو بسنے نہیں دیا جاتا تو کیا ہوتا۔۔۔کچھ روشنی ڈالیئے۔۔:)
مہاجروں کی آباد کاری، اور پختونوں کی آباد کاری کراچی میں ۔۔زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔خیر۔ کراچی سب کا ہے اور جو کراچی میں رہتا ہے اسے کراچی کو اوون کرنا چاہیئے۔
 
کاشفی

محفلین
میری سمارٹنس کو چھوڑیے کاشفی صاحب، اپنی سمارٹنس کی طرف رجوع کیجئے تاکہ آپ کو پتا چلے کہ میں نے تو جناح پور کے حوالے سے متحدہ کا نام ہی نہیں لیا تھا۔ انیس الرحمن صاحب کے اوتار پر جناح پور کا نام دیکھا، تو اس حوالے سے ان سے ایک بات کہہ دی۔ آپ فضول میں 'کراچی والوں کے خلاف کی گئی بہتان بازی' کا راگ الاپنے لگے۔

ویسے یاد دہانی کراتا چلوں کہ میں بھی کراچی کا ہی باشندہ ہوں۔
میں نے کب متحدہ کا نام لیا۔۔۔اپنی طرف سے باتیں بنا لیتے ہو۔۔اسمارٹ:)
 
حسان خان

لائبریرین
اور باقی وہی آپ کی پرانی باتیں۔۔ ارے یہی تو سوال پوچھا تھا اوپر کہ اگر یہاں اردو بولنے والوں کو بسنے نہیں دیا جاتا تو کیا ہوتا۔۔۔ کچھ روشنی ڈالیئے۔۔:)

اگر پاکستان کے مقامی باشندوں کی جانب سے بسنے نہیں دیا جاتا تو ہم افغان مہاجرین کی طرح دیارِ غیر میں بے سہاروں کی طرح اور بغیر کسی ریاست کے تلے پڑے رہتے۔ کراچی کے پختونوں پر تنقید کرتے ہوئے ہم بہت آسانی سے یہ بات فراموش کر دیتے ہیں کہ ہم خود بھی اس شہر میں کہیں اور سے آئے تھے۔

مہاجروں کی آباد کاری، اور پختونوں کی آباد کاری کراچی میں ۔۔زمین آسمان کا فرق ہے

کیا فرق ہے؟ ہم بھی باہر سے اِدھر آئے اور اس شہر میں بسے، پنجابی اور پختون بھی باہر سے اِدھر آئے اور اس شہر میں آباد ہو گئے۔ صدیوں پہلے آریائی بھی اس شہر میں شمالی علاقوں سے آ کر بسے تھے۔ پارسی، بوہری اور آغا خانی بھی دوسرے مقامات سے اِدھر آئے ہیں۔ صرف وقت وقت کا فرق ہے۔

کراچی سب کا ہے اور جو کراچی میں رہتا ہے اسے کراچی کو اوون کرنا چاہیئے۔

جی بے شک۔ یہی تو میں دوسری جگہ بھی کہہ رہا تھا کہ کراچی کسی کے باپ کی، کسی نسلی گروہ کی یا الطاف کی جاگیر نہیں ہے۔ کراچی سب کا ہے۔ یہاں ہمارے تمہارے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں نے کب متحدہ کا نام لیا۔۔۔ اپنی طرف سے باتیں بنا لیتے ہو۔۔اسمارٹ:)

یعنی جن لوگوں نے الزام لگایا تھا اور پھر بعد میں معافی مانگی تھی اس کے بارے میں تحقیق کیجئے

الزام لگانے اور پھر معافی مانگنے کی بات سے تو متحدہ کا ہی تعلق ہے۔ جناح پور کا الزام متحدہ پر ہی لگا تھا نہ کہ کراچی کی عوام پر۔
 
کاشفی

محفلین
اگر مقامی باشندوں کی جانب سے بسنے نہیں دیا جاتا تو ہم افغان مہاجرین کی طرح دیارِ غیر میں بے سہاروں کی طرح اور بغیر کسی ریاست کے تلے پڑے رہتے۔ کراچی کے پختونوں پر تنقید کرتے ہوئے ہم بہت آسانی سے یہ بات فراموش کر دیتے ہیں کہ ہم خود بھی اس شہر میں کہیں اور سے آئے تھے۔

:) اچھا۔۔ دیارِ غیر میں بے سہاروں کی طرح بغیر کسی ریاست کے تلے پڑے رہتے۔۔:)
یعنی کہ ریاست بنانے والے بغیر ریاست کے رہتے۔۔۔اچھی سوچ ہے۔۔۔ھینکس فار انفارمیشن۔

کیا فرق ہے؟ ہم بھی باہر سے اِدھر آئے اور اس شہر میں بسے، پنجابی اور پختون بھی باہر سے اِدھر آئے اور اس شہر میں آباد ہو گئے۔ صدیوں پہلے سندھی آریائی بھی اس شہر میں شمالی علاقوں سے آ کر بسے تھے۔ صرف وقت وقت کا فرق ہے۔

آپ کی نظر میں فرق نہیں ۔۔لیکن تاریخی لحاظ سے فرق ہے۔۔۔
کراچی میں مہاجروں کی آبادی کاری 1947 سے شروع ہوئی۔
مختلف آبادی کاری 1967 سے عمل پزیر ہوئی۔۔1967 کراچی اور مشرقی پاکستان سے وڈیروں اور فوجیوں کی شکست کے بعد کراچی میں مختلف آبادی کاری کی گئی تا کہ یہاں فاطمہ جناح اور محبِ وطن لوگوں کو شکست دی جا سکے۔۔ آبادی کاری کرنا گناہ نہیں ۔۔لیکن جس آبادی کاری کے پیچھے نیت خراب ہو تو اس کا انجام بہت بھیانک خیز ہوتا ہے جس کی صورت میں آج کل واضع ہے۔۔۔
مہاجروں کی آبادی کاری کسی تعصب وغیرہ کی بنیاد پر نہیں ہوئی تھی۔۔۔۔

جی بے شک۔ یہی تو میں دوسری جگہ بھی کہہ رہا تھا کہ کراچی کسی کے باپ کی یا الطاف بھائی کی جاگیر نہیں ہے۔ کراچی سب کا ہے۔ یہاں ہمارے تمہارے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جی ہاں کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور نہ ہی کسی کی ماں اپنے جہیز میں لے کر آئی ہے۔۔کراچی سب کا ہے اور پاکستان بھی سب کا ہے۔۔جیسا قانون پورے پاکستان اور جیسا اصول پورے میں پاکستان میں لاگو ہوتا ہے ویسا ہی کراچی میں بھی ہونا چاہیئے۔۔کیونکہ کراچی کے علاوہ کوئی دوسرا شہر بھی کسی کی ماں اپنے جہیز میں لے کر نہیں آئی کہ کسی کا باپ اس کا اپنی جاگیر سمجھے اور وہاں مختلف قانون اور اصول لاگو کرے۔۔۔۔۔ تھینکس فار اگریمنٹ۔۔
 
Top