پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

کاشفی

محفلین
جہاں جہاں جائز شکایت ہو وہاں ضرور دوبارہ الیکشن کرانے چاہیں

1101842125-2.gif

این اے 250 سے متحدہ قومی مومنٹ نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ سے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔۔ صرف 30 ، 40 پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں۔۔
پورے کراچی میں الیکشن اسی صورت ممکن ہے جب پورے پاکستان میں دوبارہ سے الیکشن کروایا جاوے تے ایم کیو ایم کراچی میں اور نون لیگ پنجاب میں پھر سے آوے۔۔:)
 
جو کسی سے لڑے نہ خواہ مخواہ
جو نہ ہو بے سبب کسی کا حریف
تیسری بار چاہتے ہیں عوام
ایک بدلا ہوا نواز شریف
(انور شعور)
 
این اے 250 سے متحدہ قومی مومنٹ نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ سے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔۔ صرف 30 ، 40 پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں۔۔
پورے کراچی میں الیکشن اسی صورت ممکن ہے جب پورے پاکستان میں دوبارہ سے الیکشن کروایا جاوے تے ایم کیو ایم کراچی میں اور نون لیگ پنجاب میں پھر سے آوے۔۔:)

پورے پاکستان کی ضرورت نہیں ہے
جہاں جہاں شکایت ہو صرف وہاں چاہے اس میں پورے کراچی کے حلقے ہی کیوں نہ اتے ہوں
 

کاشفی

محفلین
پورے پاکستان کی ضرورت نہیں ہے
جہاں جہاں شکایت ہو صرف وہاں چاہے اس میں پورے کراچی کے حلقے ہی کیوں نہ اتے ہوں
آپ کی اطلاع کے لیئے جہاں جہاں شکایت ہے وہاں یعنی اس میں پورے پاکستان کے حلقے آتے ہیں۔۔ اسے پورے میں دوبارہ سے الیکشن ہوتو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔۔
اور اگر اس میں جماعتِ اسلامی یا تحریکِ انصاف زیادہ سیٹیں جیت نہ پائیں تو پھر سے انتخابات کروا لیئے جائیں ۔۔۔اور اس کے بعد بھی اگر نتائج جماعتِ اسلامی یا تحریکِ انصاف کے مطابق نہ حاصل ہوسکیں تو پھر سے کروا لیئے جائیں۔۔ اور یہی ہوتا رہا تو الیکشن کرواتے رہنے چاہیئے جب تک کہ موجودہ نگران حکومت پانچ سال پورے نہ کرلے۔۔اور پھر بعد میں نئے الیکشن کے لیئےموجودہ نگراں حکومت ، نئی نگراں حکومت کو منتقل کرکے اگلے 5 سال کے لیئے فری اور فیئر الیکشن کی راہ ہموار کرنی چاہیئے تا کہ اگلے پانچ سال کے ایک بہتر نگراں حکومت آسکے۔۔۔اور جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کے ڈیڈی ممی بچے بڑے ہوجائیں اور سمجھ بوجھ حاصل کرکے انتخابات کے نتائج تسلیم کرلیں۔۔۔
 
Top