پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

حسان خان

لائبریرین
اچھا۔۔ دیارِ غیر میں بے سہاروں کی طرح بغیر کسی ریاست کے تلے پڑے رہتے۔۔:) ت
یعنی کہ ریاست بنانے والے بغیر ریاست کے رہتے۔۔۔ اچھی سوچ ہے۔۔۔ ھینکس فار انفارمیشن۔

سب سے پہلے تو یہ خناس اپنے ذہن سے نکال دیجئے کہ صرف اردو بولنے والے 'مہاجروں' نے یہ ریاست بنائی ہے۔ اگر سندھ اور بنگال کی اسمبلی میں پاکستان کے حق میں قرارداد پاس نہ ہوتیں، اور اگر پنجاب میں سن چالیس میں قراردادِ لاہور منظور اور چھیالیس میں مسلم لیگ کی فتح نہ ہوتی تو پاکستان کبھی بھی نہ بنتا۔ جتنا پاکستان کی تشکیل میں اقلیتی صوبوں کا ہاتھ تھا، اُتنا ہی اکثریتی صوبوں کا ہاتھ ہے۔ سارا کریڈٹ اپنے سر لینے کی کوشش مت کیجئے۔ اور قائدِ اعظم بھی کوئی اردو بولنے والے 'مہاجر' نہیں تھے بلکہ گجرات کے گجراتی تھے۔

اب بات کو اس نقطے سے دیکھئے۔ یہ نئی ریاست سندھ اور پنجاب جیسے جغرافیائی خطوں میں قائم ہوئی تھی جن میں پہلے سے مقامی آبادی موجود تھی۔ پاکستانی ریاست یو پی میں قائم نہیں ہوئی تھی۔ اگر اُس زمانے میں ہندوستانی اسلامی اخوت کے بجائے مکروہ نسلی اور لسانی قوم پرستی کا چلن ہوتا تو وہاں کی مقامی آبادی میں سے کوئی بھی یہ منظور نہ کرتا کہ اقلیتی صوبوں سے دوسری زبان بولنے والے مسلمان یہاں بس جائیں جو کل مہاجر قومی موومنٹ جیسی لسانی دہشت گرد جماعتیں تشکیل دے سکتے ہیں۔ پھر نہ ہم اِدھر کے رہتے اور نہ اُدھر کے رہتے۔
 
حسان خان

لائبریرین
کراچی میں مہاجروں کی آبادی کاری 1947 سے شروع ہوئی۔

مختلف آبادی کاری 1967 سے عمل پزیر ہوئی۔۔

تھیں تو دونوں آباد کاریاں ہی ناں؟ ایک پر اعتراض اور دوسرے کی توجیہ کا کیا مطلب؟

آبادی کاری کرنا گناہ نہیں ۔۔لیکن جس آبادی کاری کے پیچھے نیت خراب ہو تو اس کا انجام بہت بھیانک خیز ہوتا ہے جس کی صورت میں آج کل واضع ہے۔۔۔
یہ تو پھر نیت کی بات آ جاتی ہے جس کا فیصلہ نہ میں کر سکتا ہوں نہ آپ۔ آپ کراچی میں لاہور سے منتقل ہونے والی کی نیت کی جانچ کیسے کر سکتے ہیں؟ نہیں کر سکتے تو پھر ظاہر پر ہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
دوستو آپس میں اتفاق واتحاد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے - آزادیِ رائے اگرکسی کی دل آزاری کا سبب ہو
تو اس سے بہترخاموشی ہے- ہم مختلف سوچ اورنظریات رکھتے ہیں کوئی غلط بات نہیں ہماری انفرادی سوچ اتنی
شدید اورسخت کیوں ہے جبکہ سوچ اورخیالات تبدیل بھی ہوجاتے ہیں - سیاست میں زیادہ جذباتیت مناسب نہیں :)
 
حسان خان

لائبریرین
متحدہ میں یوگنڈا کے لوگ ہیں ۔اس لیئے یہ الزام کراچی والوں پر نہیں لگا۔۔

متحدہ میں کراچی والوں کے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کراچی والا متحدہ کا ہے۔ آپ کی منطق بہت بودی ہے۔

مہاجر قومی موومنٹ والے بھی تو سارے کراچی کے ہیں، اُسے آپ خفیہ اداروں کی پیداوار کہتے ہیں تو کیا یہ سمجھا جائے کہ سارے کراچی والوں پر خفیہ اداروں کی پیداوار ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہےِ؟
 
کاشفی

محفلین
سب سے پہلے تو یہ خناس اپنے ذہن سے نکال دیجئے کہ صرف اردو بولنے والے 'مہاجروں' نے یہ ریاست بنائی ہے۔ اگر سندھ اور بنگال کی اسمبلی میں پاکستان کے حق میں قرارداد پاس نہ ہوتیں، اور اگر پنجاب میں سن چالیس میں قراردادِ لاہور منظور اور چھیالیس میں مسلم لیگ کی فتح نہ ہوتی تو پاکستان کبھی بھی نہ بنتا۔ جتنا پاکستان کی تشکیل میں اقلیتی صوبوں کا ہاتھ تھا، اُتنا ہی اکثریتی صوبوں کا ہاتھ ہے۔ سارا کریڈٹ اپنے سر لینے کی کوشش مت کیجئے۔ اور قائدِ اعظم بھی کوئی اردو بولنے والے 'مہاجر' نہیں تھے بلکہ گجرات کے گجراتی تھے۔

اب بات کو اس نقطے سے دیکھئے۔ یہ نئی ریاست سندھ اور پنجاب جیسے جغرافیائی خطوں میں قائم ہوئی تھی جن میں پہلے سے مقامی آبادی موجود تھی۔ اگر اُس زمانے میں اسلامی اخوت کے بجائے مکروہ نسلی اور لسانی قوم پرستی کا چلن ہوتا تو وہاں کی مقامی آبادی میں سے کوئی بھی یہ منظور نہ کرتا کہ اقلیتی صوبوں سے دوسری زبان بولنے والے لوگ اٹھ کر یہاں بس جائیں۔
سب سے پہلے تو آپ اپنے ذہن کا فتور اور خناس دونوں نکال دو۔۔ پہلے پیغام کو ٹھیک طرح سے پڑھو اور پھر ریپلائے دو۔۔
پاکستان کی ہسٹری مت پڑھاؤ مجھے میرے ڈیئر۔۔
لسانیت آپ پھیلا رہے ہو کہ میں ۔۔۔
یہاں پر میں نے کہیں یہ بات نہیں کی کہ صرف مہاجروں نے ریاست کی تشکیل دی ہے۔۔میں نے کہا تھا کہ ریاست بنانے والے بغیر ریاست کے رہتے۔۔۔
پہلے سے ہی ذہن میں فتور ہوتو اس کا علاج ممکن نہیں اوور اسمارٹنس بننے کی بھی حد ہوتی ہے۔۔
میں آپ کے پیغام کو صرف اس لیئے ریپلائے دے رہا تھا کہ موصوف کراچی کے ہیں۔۔ لیکن آپ بھی غیر ہی نکلے۔۔خیر مزید ٹائم ضائع کرنا فضول ہے۔۔ کیونکہ تمہارے پیغام کا ریپلائے دیتے ہوئے کہیں میں کچھ ایسا نہ کہہ جاؤں جس سے بہت سے لوگوں کا دل دکھے۔۔
مع السلام
 
کاشفی

محفلین
متحدہ میں کراچی والوں کے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کراچی والا متحدہ کا ہے۔ آپ کی منطق بہت بودی ہے۔
مہاجر قومی موومنٹ والے بھی تو سارے کراچی کے ہیں، اُسے آپ خفیہ اداروں کی پیداوار کہتے ہیں تو کیا یہ سمجھا جائے کہ سارے کراچی والوں پر خفیہ اداروں کی پیداوار ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہےِ؟
اس کا جواب دیتا ۔۔لیکن خیر مزید کچھ کہنے سے بہت کچھ کہہ جاؤں گا۔۔ جس کی میری نظر میں اب گنجائش نہیں ہے۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں نے کہا تھا کہ ریاست بنانے والے بغیر ریاست کے رہتے۔۔۔

ریاست بنانے والے نہیں 'مہاجر' نہیں تھے، ریاست بنانے والے ہندوستانی مسلمان تھے اور وہ ریاست چند ہندوستانی صوبوں پر قائم ہوئی تھی، جن میں مسلم اقلیتی صوبے شامل نہیں تھے۔

خیر، چونکہ متحدہ پرستی میں آپ 'آپ' سے 'تم' پر اتر آئے ہیں، اس لیے میں بھی اس مرحلے پر خدا حافظ کہنے کو ہی بہتر سمجھتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل

یہ مہاجرین کا ڈرامہ ضیاء کے دور میں شروع ہوا تھا۔ وہ کمبخت تو چلا گیا لیکن یہ ایم کیو ایم کے بھتہ خور غنڈے اور ن لیگ کے چوہدری وڈیرے ہمیں ورثہ میں دے گیا۔
 
حسان خان

لائبریرین
یہ مہاجرین کا ڈرامہ ضیاء کے دور میں شروع ہوا تھا۔ وہ کمبخت تو چلا گیا لیکن یہ ایم کیو ایم کے بھتہ خور غنڈے اور ن لیگ کے چوہدری وڈیرے ہمیں ورثہ میں دے گیا۔

بس ایک امید دل میں زندہ ہے کہ متحدہ کے ان قوم پرست دہشت گردوں اور غنڈوں کا بھی کراچی سے خاتمہ کبھی نہ کبھی ہو گا ہی۔
 
arifkarim

معطل
بس ایک امید دل میں زندہ ہے کہ متحدہ کےان قوم پرست دہشت گردوں اور غنڈوں کا بھی کراچی سے خاتمہ کبھی نہ کبھی ہو گا ہی۔
کونسی قوم؟ مجھے تو بس ہر جگہ پاکستانی ہی نظر آتے ہیں جو اس ملک کے شہری ہیں۔ قوم تو ایک ہے جو کہ پاکستانی ہے۔ باقی سب خود ساختہ سیاسی ڈھکوسلے ہیں۔ اردو، پنجابی، سرائیکی،سندھی، پشتو، بلوچی بول لینے سے قوم بدل نہیں جاتی۔ بھارت میں آج بھی 22 مختلف سرکاری زبانیں رائج ہیں۔ کیا اسکا یہ مطلب ہوا کہ وہاں 22 مختلف قومیں آباد ہیں؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Languages_of_India#Official_languages
 
یہ بات کوئی قوم پرستوں کو جا کر سمجھائے۔ میری نظر میں تو سارے ہی برابر کے کراچی کے شہری اور پاکستانی ہیں۔
مجھے تو بلکہ اس پر فخر ہے کہ میں ایک ایسے تنوع سے بھرپور شہر میں رہتا ہوں جہاں پاکستان کی ہر زبان بولنے والا باشندہ آبادہے۔
 
کراچی میں بسنے والے کراچی کو اون جب کریں گے جب انھیں یہ احساس ہوگا کہ وہ کراچی کے ذمہ دار ہیں۔ یہ ذمہ داری جب ہوگی جب وہ اپنے نمائندے آزادی سے منتخب کریں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آزاد اور شفاف انتخاب ہوں۔ جو اس مرتبہ نہیں ہوئے ہیں۔ لازمی ہے کہ کراچی میں انتخاب دوبارہ ہوں اور فوج کی نگرانی میں ہوں تاکہ ہر کوئی مطمن ہو اور کراچی امن کی طرف بڑھے۔
امید ہے انشاللہ ای سی پی ایک دو دن میں یہی فیصلہ کرے گا کہ کراچی میں الیکشن دوبارہ ہوں۔ اس پر متحدہ کو مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ پڑھے لکھے لوگ کیا مہذب قسم کی گفتگو کر رہے ہیں کہ ایکدوسرے کے ماں باپ دادا اور جہیز کی چھان بین کر رہے ہیں۔
 
جہاں جہاں جائز شکایت ہو وہاں ضرور دوبارہ الیکشن کرانے چاہیں

1101842125-2.gif
 
کاشفی

محفلین
ماشاء اللہ پڑھے لکھے لوگ کیا مہذب قسم کی گفتگو کر رہے ہیں کہ ایکدوسرے کے ماں باپ دادا اور جہیز کی چھان بین کر رہے ہیں۔
جی ، ماں سے متعلق پیغام کو رپورٹ کیا تھا۔۔دیکھیں پہلے کس نے کہاں کس کی ماں کے جیہز کے بارے میں بات کی تھی۔۔حالاکہ مائیں سب کی پیاری ہوتی ہیں۔۔اس لیئے رپورٹ بھی کیا تھا۔۔:)
خیر جہیز ایک لعنت ہے۔۔اس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔۔
 
Top