خورشیداحمدخورشید
محفلین
frame -of- reference
کوئی کہتا ہے کہآج بہت گرمی ہے۔
جواب میں ایک آدمی کہتا کہ
آپ کی بات درست نہیں ہے۔اتنی گرمی بھی نہیں ہے بلکہ موسم معتدل ہے۔
کوئی اور کہتا ہے کہ آپ جھُوٹ بول رہے ہیں۔ آج تو بہت سردی ہے۔
یہ تینوں بیانات مختلف ہیں۔بظاہر ان میں تضاد پایا جاتا ہے۔ لیکن ایک ہی وقت میں یہ تینوں بیانات درست بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر بیان کرنے والوں کا frame - of -reference مختلف ہے یعنی پہلا بندہ اس علاقے میں کھڑا ہے جہاں اس وقت گرمی ہے دوسرا بندہ معتدل موسم میں کھڑا ہے اور تیسرا بندہ اس وقت سرد علاقے سے یہ بیان دے رہا ہے تو یہ تینوں بیانات درست ہیں۔
سبق- دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے بات کرتے اور سمجھتے ہوئے frame- of -referenceکا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے ورنہ ہم غلطی سے ایک دوسرے کو جھٹلارہے ہوں گے۔