پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

x boy

محفلین
جی میرا خیال ہے کہ ایک زمرہ استادوں کا بھی ہونا چاہیے۔ بلکہ ایک زمرہ ان کا ہونا چاہیے۔ جن کو تنخواہیں نہیں ملیں۔ پھر اس میں ذیلی زمرے شعبہ کے حساب سے بنائیں جائیں۔ اس کے بعد اردو محفلین کو شانہ بشانہ احتجاج کرنا چاہیے۔
بلکہ پاکستان میں رہنے والوں کو جن تمام مسائل کا سامنا ہے۔ ان سب کے الگ الگ زمرے ہونے چاہیے۔ تاکہ میرے وہ بھائی جو پاکستان سے باہر اخبار بیٹھے اخبارات سے جی بہلا رہے ہیں ان کے منو رنجن کا بندوبست ہوتا رہے۔
لیکن اس میں سب سے ضروری بات یہ ہے کہ جن غیر ممالک میں رہنے والے احباب کی راتوں کی نیند ان مسائل نے اڑا لی ہے۔ وہ فورا سے پیشتر پاکستان کا رخ کریں۔ اور اپنے مظلوم بھائیوں کے سروں پر دست شفقت رکھیں۔
یہ اردو محفل ہے نہ کہ اخبار خانہ۔۔۔ ۔ میں تو وہ سیاست و آج کی خبر والا زمرہ بھی بین کروانے کا سوچ رہا ہوں۔ جس نے اخبار پڑھنا ہے اخباروں کی ویب سائٹ سے جا کر پڑھے۔
بسم اللہ
وڈا پراجی
خبریں پڑھ پڑھ کر دیکھ دیکھ کر کھا کھاکر، میں چلتا پھرتا خبر بن گیا ہوں۔۔
یہ سب بند کروادیں پلیز
 
جس نے اخبار کی کسی خبر پر تبصرہ کرنا ہو، وہ کیا کرے؟ جبکہ اردو محفل اسے زیادہ موزوں پلیٹ فارم لگتا ہو۔ فیس بک وغیرہ سے؟
میں نے تو جب سے اردو محفل جوائن کی ہے تب سے کئی کئی دن تک فیس ، بک ٹوئٹر وغیرہ کو کھول کر نہیں دیکھا۔
ہمارا تو یہیں دل لگتا ہے زیادہ۔ خدارا خبروں کو بین کرنے کی تحریک نا چلائی جائے۔
 
بات تو پتے کی ہے لیکن خبروں سے سردرد ہونے لگ گیا،
جھگڑا بھی پیدا ہوتا ہے کبھی کبھار تو کچھ لوگ ایسی تبصرے میں ایسی غلطی کرجاتے ہیں لگتا ہے وہ لوگ مغرب کے باشندے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
جس نے اخبار کی کسی خبر پر تبصرہ کرنا ہو، وہ کیا کرے؟ جبکہ اردو محفل اسے زیادہ موزوں پلیٹ فارم لگتا ہو۔ فیس بک وغیرہ سے؟
میں نے تو جب سے اردو محفل جوائن کی ہے تب سے کئی کئی دن تک فیس ، بک ٹوئٹر وغیرہ کو کھول کر نہیں دیکھا۔
ہمارا تو یہیں دل لگتا ہے زیادہ۔ خدارا خبروں کو بین کرنے کی تحریک نا چلائی جائے۔
خبروں کے لئے ایک ہی دھاگہ ہونا چاہئے جہاں روز کی خبر لگ جائے یا روز کی خبریں۔ ہر خبر کے لئے الگ الگ دھاگے، پھر کئی اراکین ایک ساتھ ایک ہی خبر چھاپ دیتے ہیں، پھر ان پر تبصرے اور پھر یہ "شیطان کی آنت" بن جاتا ہے سلسلہ۔ زیادہ عجیب تب لگتا ہے کہ ہر وہ خبر جو ایک سے زیادہ اخباروں کی سائٹس پر موجود ہے، وہ بھی شیئر ہو رہی ہوتی ہے۔ کبھی کبھار کوئی خاص موضوع ہو جائے تو بہتر رہے گا :(
 
نایاب

اے کاش کہ ایسا ہوجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اک ہی دھاگے میں خبریں پڑھ لی جائیں اور تبصرہ کر دیا جائے ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کی یہ بات میری سمجھ میں آتی ہے لیکن انہوں نے مجھے بلاک معطل کردیا ہے جس کی وجہ سے میں ایک نئی ای میل کا سہارا لے کر آیا ہوں اگر میری بات کسی کو بری لگی ہے تو وہ باہمی گفتگو میں مذہب انداز میں بات ختم کرے معطل کرنا اچھی بات نہیں ہے۔
محفل کے اصولوں کے خلاف ہے کہ آپ اس طرح نئی آئی ڈی بنا کر تشریف لے آئیں
 
قیصرانی

لائبریرین
تو پھر میں اپنی بات کس کے ساتھ کروں اپنی بات محفلین کے سامنے کیسے پیش کروں کوئی تو ہو میری بات سننے والا یا آپ ہی کوئی ایسا ذریعہ بتادیں۔
معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو پھر معطل کر دیا گیا۔ عموماً جب کسی رکن کو معطل کیا جاتا ہے تو کچھ وقت کے بعد جو کہ شاید تین ہفتے ہوتا ہے، آپ دوبارہ آ سکتے ہیں۔ باقی اگر آپ اسی طرح دوسرے لکھاریوں کی تحاریر اپنے نام سے پیش کر کے اور غلطی کی نشاندہی کرنے والوں کو جہالت کے القاب دینے کی کوشش کرتے رہیں گے تو پھر معطلی مستقلی میں بدل جائے گی۔ امید ہے کہ آپ میری گذارشات پر ذرا ٹھنڈے دل سے غور کریں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
حد ہو گئی یار ۔۔۔ اک تے بندے نوں کُٹ دے او ۔۔۔ تے اتوں رون وی نیوں دیندے
نہیں، عموماً جب کسی رکن کو پہلی بار معطل کیا جاتا ہے تو وہ عارضی ہوتا ہے۔ چند دن یا چند ہفتے بعد وہ واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم اس بارے ابن سعید بھائی بہتر بتا سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے :)
 
Top