پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ :مقابلہ تین گھنٹے سے جاری

شمشاد

لائبریرین
پولیس والے بھی انسان ہیں، وہ بھی کسی کے گھر کے چراغ ہیں۔ اور یہ تو بیچارے ابھی ٹریننگ ہی کر رہے ہیں۔
 
زینب

محفلین
پولیس والے بھی پاکستانی ہیں ۔۔۔۔۔ہائے اللہ جی ہماری دعایئں سن لے ہمارے ملک کی حفاظت کر۔۔۔دشمنوں کو غرق کر۔
 
ساجداقبال

محفلین
میڈیا کا رویہ افسوسناک ہے۔ یہ وہی غلطی کر رہے ہیں جو ممبئی میں انڈین میڈیا نے کیا تھا یعنی دہشتگردوں اور سرپرستوں کو موقع واردات کی پل پل کی خبر۔ ابھی میں سماء ٹی وی دیکھ رہا ہوں، اینکر ایک محصور پولیس اہلکار سے بار بار یہ پوچھ رہا ہے کہ وہ اسوقت کہاں موجود(چھپاہوا) ہے۔ اہلکار نے ایک دفعہ نظر انداز بھی کیا اس سوال کو لیکن اینکر محترمہ پھر پھر پوچھ رہی ہیں۔ باقی کئی ایسے سوالات اور خبریں بھی دھڑلے سے دی جا رہی ہیں جو دہشتگردوں کیلیے جانے انجانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اپنی دکان چمکانے کے لیے دوسروں کی جان کی بھی پرواہ نہیں۔
یہ میڈیا کی سراسر غیر ذمہ داری اور ناکافی ٹریننگ کا نتیجہ ہے کہ ایسی باتیں بتانے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔
 
مغزل

محفلین
ایک دہشتگرد گرفتار عوام نے پکڑا بعد میں تحفظاتی ادا روں نے تحویل میں لیا ۔ جیو نیوز
 
مغزل

محفلین
حیرت ہے کہ عوام ایسے لوگوں کو پکڑ لیتی ہے دھنائی بھی کرتی ہے ۔
مگر پولیس اور دیگر ادارے بغلیں بجاتے پھرتے ہیں۔
تف ہے ایسی پولیس اور دیگر اداروں پر۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکر کریں کہ مرمت کرنے کے بعد حفاظتی ادارے کے حوالے کر دیا۔ ورنہ ایسے موقعوں پر عوام کریا کرم کر دیا کرتی ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
اصل میں ہوتا ہے کیونکہ عوام وہاں کی راہئیشی ہوتی ہے اور انہیں اپنے محلے داروں اور علاقے کی مکینوں کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ اور یہ شخص چونکہ اجنبی تھا ۔ اور اسکا حلیہ بھی غیر علاقائی تھا۔ اس کے علاوہ وہ محترم مشکوک حرکات بھی کر رہا تھا ۔ یعنی بھاگنے کی کوشش اور دائیں بائیں دیکھ رہا تھا۔ اس وجہ سے پکڑا گیا ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
اور یہ دنیا نیوز والے بے غیرت تو زوم کر کر کے آپریشن میں شریک سیکیورٹی اہلکاروں کی پوزیشن بتا رہے ہیں۔ یااللہ انہیں‌کیا ہو گیا ہے، انکی عقل گھاس چرنے گئی ہے یا بھوسے کا لنچ کرنے؟؟؟؟؟؟؟؟
 
بالکل میں شکل سے ہی بتا سکتا ہوں کہ بندہ افغان ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
اور یہ دنیا نیوز والے بے غیرت تو زوم کر کر کے آپریشن میں شریک سیکیورٹی اہلکاروں کی پوزیشن بتا رہے ہیں۔ یااللہ انہیں‌کیا ہو گیا ہے، انکی عقل گھاس چرنے گئی ہے یا بھوسے کا لنچ کرنے؟؟؟؟؟؟؟؟

جناب آپ درست فرما رہے ہیں۔

لیکن یہ جو ویڈیوز ٹی وی چینلز پر دکھائے جا رہے ہیں یہ کم از کم پندرہ منٹ بعد کے ہوتے ہیں۔ یہ فوری یعنی لائیو کوریج نہیں کی جا رہی ہے۔ بلکہ لیٹ ویڈیو کو لائیو نیوز روم پر ٹیگ لگا کر دکھایا جا رہا ہے۔
 
قمراحمد

محفلین
3-30-2009_64909_1.gif
 
مغزل

محفلین
مگر ہونا کچھ بھی نہیں ہے ۔ کمیٹی بنے گی اور کمیٹی گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوجائے گی۔بس
 
Top