تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

سید عاطف علی

لائبریرین
درویش کا تعلق پاکستان کے جان سے پیارے خوبصورت شہر کراچی سے ہے۔ نانِ جویں کی تلاش میں وطن بدر ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں۔ کمپیوٹر پروگرامنگ وسیلہِ رزق ہے۔ شاعری کا عارضہ لاحق ہے۔ وہ جو کسی نے کہا ہے کہ
دوستو بتلاؤ اب اِس حال میں ہ، کیا کریں
رات بھر غزلیں کہیں اور رات بھر جاگا کریں
کراچی اور شاعری، خوب ، بر سبیل تذکرہ یہ دو (لاعلاج) امراض تو ہمیں بھی لاحق ہیں ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
شکریہ صاحب

کیا بودو باش پوچھو ہو پورب کے ساکنوں
ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے!

تفنن بر طرف، میرا نام شعیب تنویر ہے۔ مجھے یقین ہے اس محفل کے چند احباب مجھے پہچان جائیں گے۔ میں ہزاروں برس پہلے ایسی ہی ایک محفل کا میزبان تھا لیکن بہت چھوٹی سی محفل تھی جو زندگی کے آرے آجانے کی وطہ سے بند کرنی پڑی۔۔ آپ کی یہ محفل تو ماشا اللہ بہت بڑی اور شاندار محفل ہے۔ اللہ اِس کی رونق برقرار رکھے اور مزید ترقی دے۔
آہا۔شعیب تنویر صاحب آئے ہیں ماشاء اللہ۔ماضی کے ایک خوبصورت فورم محفل سخن کے بانی،کہ جس فورم سے ہم نے بہت کچھ سیکھا۔
خوش آمدید شعیب بھائی۔ان شاء اللہ آپ کے دم سےمحفل میں خوب رونق رہے گی۔
 
امین شارق

محفلین
آہا۔شعیب تنویر صاحب آئے ہیں ماشاء اللہ۔ماضی کے ایک خوبصورت فورم محفل سخن کے بانی،کہ جس فورم سے ہم نے بہت کچھ سیکھا۔
خوش آمدید شعیب بھائی۔ان شاء اللہ آپ کے دم سےمحفل میں خوب رونق رہے گی۔
وہ آئے ہمارے گھر خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
 
خوش آمدید درویش میاں۔
یہ بھی بتایئے کہ آپ وطن بدر ہو کر کن کی ضیافت قبول فرما چکے ہیں۔ سرخ ہندوستانیوں کی، اہلِ روم کی یا پھر بدوؤں کی۔
شکریہ میرے بھائی۔ اہل روم کو شرف حاصل ہے اس فقیر کی دیکھ بھال کا ان دنوں۔
 
خوش آمدید شعیب، ہزاروں سال نرگس خواہ مخواہ اپنی بے نوری پہ روتی رہی اور آپ اپنے سفروں میں ہر سفر میں ایک نہ ایک شہزادی یا وزیر زادی سے عشق فرماتے رہے! اور اب جب سب نے چھوڑ دیا تو محفل میں داخل ہوئے!
نوازش کرم شکریہ الف عین۔ ہم اپنی شہزادیوں، وزیرزادیوں کو سرِ بازار موضوعِ سخن نہیں بناتے، ورنہ کچھ اپنی کہتے کچھ آپ کی۔
 
آہا۔شعیب تنویر صاحب آئے ہیں ماشاء اللہ۔ماضی کے ایک خوبصورت فورم محفل سخن کے بانی،کہ جس فورم سے ہم نے بہت کچھ سیکھا۔
خوش آمدید شعیب بھائی۔ان شاء اللہ آپ کے دم سےمحفل میں خوب رونق رہے گی۔
یاسر صاحب آپ کی محبت اور وسعت قلب کا اندازہ تو پہلے بھی تھا لیکن اب یقین ہو گیا۔شادوآباد رہیے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں دوستوں کی تحریر پر (y) یا♥️ قسم کا ردِ عمل کیسے دے سکتا ہوں؟
پچاس مراسلوں پر آپ کا ایک امتحان لیا جائے گا پھر آپ کے جوابات کو جانچنے کے لیے ایک عدد جیوری کا تعین ہو گا جو بعدازاں یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ جوابات آپ کے ہی ہیں یا کہیں سے نقل کی گی ہے۔پھر جیوری کا فیصلہ منتظمین کو بھجوایا جائے گا۔ اگر منتظمین مطمئن ہوئے
ویسے مٹھی گرم کرانے سے جلد مطمئن ہو جاتے ہیں۔ تازے تازے نوٹوں کی حرارت سے انگاروں سے نہیں
تو پھر آپ کو اس ردعمل کی اجازت مرحمت فرمائی جائے گی۔ ہے نا آسان طریقہ 🙂
 
یاسر شاہ

محفلین
یاسر صاحب آپ کی محبت اور وسعت قلب کا اندازہ تو پہلے بھی تھا لیکن اب یقین ہو گیا۔شادوآباد رہیے
اللہ تعالیٰ آپ کے حسن ظن سے مجھے محروم نہ رکھے۔آمین ۔بس اب آپ سب تکلفات بالائے طاق رکھ کر خدمت اردو کے اس قافلے میں شریک ہو جائیے۔
ابتدا اگر اپنے کسی تازہ کلا م پیش کرنے سے کریں تو لطف آجائے۔
 
پچاس مراسلوں پر آپ کا ایک امتحان لیا جائے گا پھر آپ کے جوابات کو جانچنے کے لیے ایک عدد جیوری کا تعین ہو گا جو بعدازاں یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ جوابات آپ کے ہی ہیں یا کہیں سے نقل کی گی ہے۔پھر جیوری کا فیصلہ منتظمین کو بھجوایا جائے گا۔ اگر منتظمین مطمئن ہوئے
ویسے مٹھی گرم کرانے سے جلد مطمئن ہو جاتے ہیں۔ تازے تازے نوٹوں کی حرارت سے انگاروں سے نہیں
تو پھر آپ کو اس ردعمل کی اجازت مرحمت فرمائی جائے گی۔ ہے نا آسان طریقہ 🙂
مقامِ شکر ہے۔ میں تو ہراساں تھا کہ جانے کن کٹھن وادیوں سے گذرنا ہوگا اس منزل تک رسائی کے لئے:ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم شعیب بھائی!

اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید ! :redheart::redheart:

اس خاکسار کو آپ کی محفل میں شرکت سے بے حد خوشی ہوئی۔ اُمید ہے کہ آپ محفل میں آتے جاتے رہیں گے۔ اور اپنا کلام اور اپنا پسندیدہ کلام محفل میں شامل کرتے رہیں گے۔ آپ کی محفلِ سخن کی طرح اردو محفل بھی بہت خوبصورت ہے اور اس میں بے حد قابل، علم و عمل والے اور محبت کرنے والے لوگ موجود ہیں۔ چونکہ اس میں ایک دنیا آباد ہے سو اس میں اور طرح کے لوگ بھی بہرحال موجود ہیں اور وہ بھی اس محفل کا حسن بڑھانے میں شامل ہیں۔ :)

آپ سے درخواست ہے کہ اپنی کوئی اچھی سی غزل محفل میں شامل کریں تاکہ دیگر احباب بھی آپ کے کلام سے لطف اندوز ہو سکیں۔
 
Top