پچاس حج اور والدین کی خوشی۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
شیخ الاسلام ابو عبداللہ الانصاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ابو اسماعیل ویاس (دودھ فروش) کہتے ہیں کہ میں حج کی نیت سے نکلا اور شیرازکی ایک مسجد میں پہنچا۔ شیخ مؤمن شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھا جو درزی کا کام کرتے ہیں۔ میں انہیں سلام کر کے بیٹھ گیا۔ مجھ سے پوچھا کہ کس نیت سے نکلے ہو۔ میں نے کہا کہ حج کا ارادہ ہے۔ کہنے لگے کہ واپس لوٹ جاؤ اور اپنی ماں کی خدمت کرو۔ کیونکہ مجھے یہ بات اچھی معلوم نہیں ہو رہی۔ پھر کہنے لگے کہ دل میں پیچ و تاب کیوں کھاتے ہو۔ میں نے پچاس حج کیے ہیں اور وہ بھی برہنہ سر اور برہنہ پاؤں۔ میں وہ سب تم کو دے دیتا ہوں۔ تم اپنی والدہ کی خوشی مجھے دے دو۔۔۔
نفحات الانس از مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔
 
م حمزہ

محفلین

والدین کی خدمت کرنا اولاد پر لازم ہے اور جب کہ وہ معمر یا ضعیف ہوں تو ان کی خدمت کرنا اولین فرائض میں شامل ہے۔ اور ماں کا درجہ تو بہت اونچا ہے۔

ویسے حج ننگے سر ہی کیا جاتا ہے۔
 
اکمل زیدی

شاید برہنہ سر سے ان کی مراد سر برہنہ سفر ہو جو انہوں نے حج کے لیے اختیار کیا ہو ۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ کیا نصیحت کی انھوں نے!
اللہ ہمارے والدین اور سب بزرگوں کو چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ شاندار زندگی دے۔ ایمان پہ خاتمہ ہو۔ عزت والی، خوبصورت اور آسانی والی موت عطا فرمائے۔ہم سب کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق اور آسانی دے۔ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ انھیں ہم سے راضی رکھے۔ اگر ہم سے کوئی کوتاہی ہو گئی ہو تو ہمیں ان سے معافی دلوا دے۔ ہمارے جو بزرگ اللہ کے پاس چلے گئے ہیں، ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ہمیں ان کے لئے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین!
ثم آمین!
 
Top