پچاس دن!!!!!! جاوید چوہدری

خرم

محفلین
زیک بھیا انشاء اللہ آپ کے لکنس پر بھی جاؤں گا۔ ویسے بھی میرے کولیگ اکثر ڈیموکریٹ ہی رہے ہیں لیکن میرا مزاج ری پبلکن کی اقدار کے زیادہ قریب ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادیاں، اسقاط حمل، خاندان و مذہب کی زندگی میں اہمیت اور اسلحہ کی اجازت جیسے نکات پر میرا اور ان کا نظریہ ایک سا ہے۔ سینیٹ میں اوبامہ کے کام کے متعلق بات آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہی کر سکوں گا لیکن میرا تاثر اس کے متعلق یہی ہے کہ He is a man of words اور اس کی مؤقف بدلنے کی عادت میرے نزدیک اس بات پر صاد کرتی ہے۔
اور ری پبلکن نے ہمیں‌نہیں‌ڈسا بلکہ تاریخی طور پر ری پبلکن ہمیشہ پاکستان کے زیادہ قریب رہے ہیں‌جبکہ ڈیموکریٹ کا جھکاؤ ہندوستان کی طرف زیادہ رہتاہے۔ اوبامہ کا صدر منتخب ہونا پاکستان کے لئے یقیناً بہتر نہیں ہوگا۔
 

خرم

محفلین
زیک بھائی اوبامہ نے فارن پالیسی کے متعلق جو دو قوانین پاس کروائے ہیں ان میں تو مجھے صاف لفظوں میں پاکستان کی شامت لکھا نظر آرہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ 2012 تک امریکی صدر یہ یقین دہانی کروا دے کہ دنیا میں کسی بھی جگہ پر کوئی ایسا ایٹمی ہتھیار موجود نہیں ہے جو دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکے ۔ دوسرے لفظوں میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیار امریکی قبضے میں آجائیں، اسی طرح دوسرے قانون میں وہ فرماتے ہیں کہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایٹمی ہتھیار تباہ کرنے کے لئے دوسرے ممالک کو آمادہ کرنا چاہئے (یہ بھی پاکستان پر آئے گا)۔ اس کے علاوہ ان کے مقامی بل زیادہ تر بظاہر لابی والوں کے خلاف ہیں لیکن ان کا زور مالی معاملات کی طرف زیادہ ہے جو شائد پہلے بھی Irs کے قوانین کے تحت محدود اثرات کے حامل ہیں۔ ویسے بھی زیادہ تر لابیاں اوبامہ کو ہی سپورٹ کر رہی ہیں اور یہی بات اس ٹوپی ڈرامہ کو واضح کردیتی ہے اور یہی اس کی کمپین کو چلانے والی دلیل کا بھی جواب ہے کہ اس کی کمپین تو لابی والے ہی چلا رہے ہیں اگرچہ اوبامہ کیمپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف کنسلٹنگ کر رہے ہیں لیکن پھر اس کمپین کے چلانے میں اوبامہ کا کیا کمال؟
 

زیک

مسافر
خرم ذرا یہ تو بتائیں کہ کونسی لابی والے اوبامہ کی کمپین چلا رہے ہیں؟ اور مکین کی کمپین میں کون کون lobbyist موجود ہیں؟
 

بدتمیز

محفلین
بی ٹی بھیا لیکن اب تو اوبامہ بھی ڈرلنگ کا حامی ہے اپنی "مضبوط" طبیعیت کے پیش نظر۔ میرا استدلال صرف یہی ہے کہ مکین کی صورت میں آپ جانتے ہیں کہ آپ کا کس سے پالا پڑنے والا ہے، اوبامہ کے معاملہ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اسے امیدوار صرف اس لئے بنایا گیا ہے کہ اسے کالوں‌کے صد فیصد ووٹ ملیں گے جو کہ ایک بڑا فائدہ ہے۔ وگرنہ ایک ایسے شخص کو امریکہ کا صدر بنا دینا جس نے آج تک پانچ آدمیوں‌کی قیادت نہیں کی ایک بھیانک مذاق ہی ہوسکتا ہے۔ اوبامہ کے پاس کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے کسی بھی چیز کا سوائے اس کی باتوں کے اور یہ دنیا کی بدقسمتی ہی ہوگی کہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی باگ دوڑ ایسے شخص کے ہاتھ میں آجائے۔ مانا کہ مکین کو اکانومی کا کچھ نہیں پتا لیکن اوبامہ کو تو کسی بھی چیز کا کچھ نہیں پتا۔ اور اگراوبامہ صدر بنتا ہے تو آپ اوبامہ کو کٹھ پتلی کی طرح طاقتور لابیوں کے ہاتھوں میں کھیلتا دیکھیں گے کہ اسے یرکانے کو تو یہی بات کافی ہوتی ہے کہ "اس نے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے" اور پھر معافی تلافی اور وضاحتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ ویسے بھی یہی صاحب ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد فوجیں عراق سے نکال کر افغانستان لے جائیں گے اور پاکستان کی پرواہ کئے بغیر اس کے اندر حملے کریں گے۔ ابھی ایک نسبتاً پاکستان نواز حکومت ہے تو ہمارا یہ حال ہے اگر یہ صاحب آگئے تو پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا اس کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں۔

مکین کے معاملے میں‌ آپ جانتے ہیں کہ اس کے پاس کتنے لابسٹ ہیں اور اس نے کتنے بڑے بڑے کارپوریشن سے پیسے اینٹھے ہوئے ہیں اور کیا آپ کو اس بل کا علم ہے جس کا مکین حامی ہے جس کے تحت لیبر کو کوئی سہولت نہیں؟ جس میں سبھی ورکرز یعنی جاب کرنے والے پس جائیں گیں؟ مکین کے بارے میں علم ہے کہ جنہوں نے اس کو چندہ دیا ہے وہ اس سے اپنے اہداف کی تکمیل کروائیں گیں۔
اوبامہ کے بارے میں‌ جو آپ نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ اس نے میرے اور آپ جیسے لاکھوں لوگوں‌سے 5،10 کر کے چندہ اکٹھا کیا ہے لہذا کیا آپ کو لگتا ہے اس کو بلیک میل کر کے یا اپنے بھاری چندے کے دباو پر یہ لابسٹ اور کارپوریشن کام نکلوا سکیں گیں؟ جب اوبامہ نے ان لابیوں سے چندہ ہی نہیں‌ لیا تو وہ کیسے ان کے ہاتھ کھلے گا؟ اور جان مکین جو چندہ انہی سے لیتا رہا ہے اور پھر قرض بھی انہی سے لیا وہ کیوں کر بہتر ہوا؟
پھر بات کہ مکین اور اس کی باجی دونوں نے بش کی سٹیٹمنت دہرائی کہ اگر ہمارے پاس اطلاع ہوئی تو ہم حملہ کریں گیں۔ اس میں اجازت گول کر دی۔ اوبامہ کہتا ہے کہ وہ معلومات ہونے پر پاکستان کو کہے گا کہ کاروائی کرے اور اگر پاکستان نہیں کرتا تب وہ کرے گا۔ دونوں میں فرق ہے۔ پھر یاد رہے کہ اوبامہ کے یہ بیان مشرف کے حوالے سے تھے کہ اس کا خیال تھا کہ مشرف کرپٹ ہے
اوبامہ اور مکین میں فرق نہ صرف حدود کے خیال کہ ہے بلکہ مکین انہے واہ بمباری کرے گا جبکہ اوبامہ کی صورت یہ گارنٹی ہے کہ وہ نیند میں نہیں ہو گا اور مکین کی طرح سویا سویا نہیں رہے گا۔
آپ نہ جانے کس معافی کا کہہ رہے ہیں‌میں تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا۔ اگر لنک دے دیں تو نوازش اور پھر اگر کوئی ان سے سوال پوچھے تو اس کا جواب دیں تو بھی بری بات؟ ویسے آپ غلطی کی تصحیح کو اپنی بات سے پھر جانا کہتے ہیں میں اس کو اچھی نظر سے دیکھتا ہوں‌کہ
did the right thing
دیکھیں جذبات سے نکل کر بالکل نیوٹرل ہو کر سوچیں۔ جب جنگ ہے ہی دہشت گردی کے خلاف تو عراق میں کیا انڈے دینے گئے ہین؟ جب تک ان کو اسامہ صاحب نہیں مل جاتے ان کو افغانستان میں رہنا چاہئے تھا۔ اب مصیبت ہمیں ڈال دی ہے۔ ہمارے شہروں کا ستیاناس کر دیا ہے۔ میں ذاتی طور پر پاکستان کے اندر حملوں‌کے خلاف ہوں لیکن اگر امریکی ہو کر سوچوں تو ہر قوم کو حق ہے کہ دنیا ڈنڈے کے زور پر چلتی ہے۔ ہم کیوں کر صدیوں سے سوئے ہوئے ہیں؟
ویسے یہ ڈیفینیش بھی غلط ہے کہ ری پبلکن پاکستان کے قریب رہے ہیں۔ میرے خیال سے تو ڈیموکریٹس کے ادوار پاکستان کے حق میں بہتر رہے ہیں۔دوسروں کی رائے لے لیں۔ وہ امریکی حکومت نہیں اچھی جو کہ ہمارے لیڈروں کو نوازتی رہے بلکہ وہ امریکی حکومت پاکستان نواز ہے جس کے ادوار پاکستان کے لئے بہتری اور سکون کے ہوں۔ بدقسمتی سے ریپبلیکن اس معیار پر پورے نہیں‌ اترتے۔ عیوب خان تو چلو تب پاکستان بہت نیا نیا تھا لیکن ضیاع صاحب اور مشرف دونوں کے ادوار میں ری پبلیکن ہی حکمران تھے۔ دونوں کے تحائف دیکھ لیں۔
امریکہ میں سیے بھی ایک کھیل گڈ کاپ بیڈ کاپ کھیلا جاتا ہے یا کنڈولیزا رائس کے مطابق پاکستان ایک ایسا گدھا ہے جس کو کبھی سوٹی تو کبھی گاجر دیکھا کر رام کیا جاتا ہے۔ یعنی ری پبلیکن سوٹی کا استعمال فرماتے ہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
زیک بھیا انشاء اللہ آپ کے لکنس پر بھی جاؤں گا۔ ویسے بھی میرے کولیگ اکثر ڈیموکریٹ ہی رہے ہیں لیکن میرا مزاج ری پبلکن کی اقدار کے زیادہ قریب ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادیاں، اسقاط حمل، خاندان و مذہب کی زندگی میں اہمیت اور اسلحہ کی اجازت جیسے نکات پر میرا اور ان کا نظریہ ایک سا ہے۔ سینیٹ میں اوبامہ کے کام کے متعلق بات آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہی کر سکوں گا لیکن میرا تاثر اس کے متعلق یہی ہے کہ He is a man of words اور اس کی مؤقف بدلنے کی عادت میرے نزدیک اس بات پر صاد کرتی ہے۔
اور ری پبلکن نے ہمیں‌نہیں‌ڈسا بلکہ تاریخی طور پر ری پبلکن ہمیشہ پاکستان کے زیادہ قریب رہے ہیں‌جبکہ ڈیموکریٹ کا جھکاؤ ہندوستان کی طرف زیادہ رہتاہے۔ اوبامہ کا صدر منتخب ہونا پاکستان کے لئے یقیناً بہتر نہیں ہوگا۔

سر اگر ان کے علاوہ بھی اگر آپ دیکھیں تو کیا ان لوگوں کے باقی نظریات درست ہیں؟ بے حد خراب ہیں۔ انسانیت کے حوال سے ہی لیں تو دولت کا ارتکاز لے لیں۔ ان کے ٹیکس پلان یا غریبوں کے بہتری کے اقدامت دیکھ لیں۔ آپ پورا پیکج دیکھیں نہ چیدہ چیدہ فیچر دیکھ کر تو ان کے حامی نہ ہوں۔
ہم جنس پرست آج سب کے سب سمندر میں ڈبو دیں۔ کیا یہ ختم ہو جائیں گیں؟ یہ ایک دوسرے سے تو نہیں پیدا ہوتے نہ؟ یہ تو میرے اور آپ جیسے سٹریٹ لوگوں کی پراڈکٹ ہیں۔ تو معاشرہ پہلے ایسا سیٹ کریں کہ ایسی نوبت نہ آئے۔ پھر اسقاط حمل کے ایشو پر پہلے امریکی معاشرت دیکھیں۔ کیا یہاں ماں باپ ساتھ رہتے ہیں؟ دو سال میں علیحدہ ایسے معاشرے کے ساتھ یہ حق ضرور ہونا چاہئے جہاں باپ مفرور ہوں۔ ورنہ تو بیچاری پس گئی۔ ہمیں تو اپنے مذہب کے حوالے سے سنیریوں نظر آتا ہے نہ جبکہ ری پبلیکن کے حوالے سے اس معاشرے کو بھی دیکھیں۔ عورت ایسے بچے کیسے پالے۔ اگر آپ کا خیال ہو کہ سوشل سکیوریٹی، سوشل سروسز اور فوڈ سٹیمپ سے تو کیا آپ کو علم ہے کہ ری پبلیکن ان کے بھی خلاف ہیں اور ان کو بند کروانے کے درپے ہیں؟

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=NeBw28tX5Nw[/ame]

خاندان اور مذہب کی اہمیت پر ڈیموکریٹ بھی زور دیتے ہیں۔ لیکن جہاں ساتھ رہنا جہنم ہو وہاں کون کسی کی پرواہ کرتا ہے؟ پھر ہم ری پبلیکن جن کا مذہب ہی امن و آشتی کا مذہب ہے کا جنگ دہشت گردی اور لڑائی کے بارے میں نظریات کس قدرغلط ہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے ملک مین نعرے لگانا درست ہے پر ویسے مذہب کی اقدار پر ان کا کتنا عمل ہے؟ یہ صرف باتیں ہی ہیں۔ ویسے امریکہ میں سیاست اور مذہب دو الگ چیزیں ہیں۔ کیا ری پبلکن غلط نہیں کر ہے ان دونوں کو مکس کر کے؟ کیا آپ نے ری پبلیکنز کے اپنے اپنے چرچ میں تقاریر کا ڈیموکریٹس کی تقاریر سے موازنہ کیا ہے؟ شائد نہیں۔ اسی لئے معذرت کے ساتھ آپ کو بے حد شدید غلط فہمی ہے کہ ری پبلیکن پاکستان کے لئے بہتر ہیں۔
کیا آپ تاریخی طور پر بتا سکیں گیں کہ ری پبلکن کے کیا فائدے پاکستان کو رہے ہیں اور ڈیموکریٹ کیسے پاکستان کے حق میں بہتر نہیں رہے؟ کیونکہ مجھے تاریخ کا ایسے نہیں علم جیسے آپ بتا رہے ہیں۔


لیکن میرا تاثر اس کے متعلق یہی ہے کہ He is a man of words اور اس کی مؤقف بدلنے کی عادت میرے نزدیک اس بات پر صاد کرتی ہے۔

اس کو تو درست کر لیں :grin: یا انگلش والا یا اردو والا
 

خرم

محفلین
بی ٹی بھیا کیا کریں آدھا تیتر آدھا بٹیر ہوگئے اور مین آف ورڈز کا اردو مترادف اب سمجھ میں آیا "حرفوں کا بنا ہوا"۔ پچھلی بار کی معافی۔
جہاں تک معیشت کا تعلق ہے تو ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کا طریقہ مختلف ہے اور اس میں ہماری ذاتی پسند اور ناپسند شامل ہو سکتی ہے۔ اور اسقاط حمل، ہم جنس پرستی، خاندان کی اہمیت وغیرہ کے معاملہ میں آپکی باتیں درست ہیں لیکن کسی بھی مسئلہ کا حل یہ نہیں‌ہوتا کہ اس کی اجازت دے دی جائے۔ میں مانتا ہوں کہ ری پبلکن شائد ہم جنس پرستی کو ختم کرنے کے لئے بہت کچھ نہ کرسکیں لیکن اسے جائز قرار دینا تو انتہائی بُرا ہے۔ لیکن یہ میرا ذاتی خیال ہے، آپ کا اس سے مختلف بھی ہوسکتا ہے۔ :)
 

زیک

مسافر
Top