پچپن میں بھی بچپن تھا《ایک پیروڈی》

الف عین

لائبریرین
بہت خوب یاسر، مزا آیا
لیکن یہ متھن چکرورتی کا نام قافیہ میں تو نہیں آتا Mithun Chakraborty ہے درست، فعو کے وزن پر اور مِ تھُ ن کے تلفظ کے ساتھ
 

یاسر شاہ

محفلین
بہت خوب یاسر، مزا آیا
لیکن یہ متھن چکرورتی کا نام قافیہ میں تو نہیں آتا Mithun Chakraborty ہے درست، فعو کے وزن پر اور مِ تھُ ن کے تلفظ کے ساتھ
جزاک اللہ اعجاز صاحب آپ کی حوصلہ افزائی کا ،ممنون ہوں ۔متھن کا درست تلفظ تو مجھے معلوم ہی نہ تھا۔
شعر نکال ہی دیتا ہوں،ویسے اس شعر پہ مجھےبھی ہنسی آتی ہے۔:)
 

یاسر شاہ

محفلین

یاسر شاہ

محفلین
یعنی کہ "ہنسنا منع ہے" :)

آپ فرض تو کیجیے صورت واقعہ کو کہ آپ اپنی بیگم کے پاس سفید پینٹ سفید شرٹ اور سفید بوٹ پہنے ہوئے جائیں اور یہ شعر پڑھیں:

تو مری مادھوری ڈکشت
میں بھی تیرا متھن ہوں


کیسی ہنسی آتی ہے، ہے نا؟:D
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ فرض تو کیجیے صورت واقعہ کو کہ آپ اپنی بیگم کے پاس سفید پینٹ سفید شرٹ اور سفید بوٹ پہنے ہوئے جائیں اور یہ شعر پڑھیں:

تو مری مادھوری ڈکشت
میں بھی تیرا متھن ہوں


کیسی ہنسی آتی ہے، ہے نا؟:D
:):) بالکل درست فرمایا
میں ویسے کہہ رہا تھا کہ پیروڈی تو ہوتی ہی ہنسنے کے لیے ہے
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
وہ لڑکی وہی تو نہیں جو ہمیں واقعہ سنا رہی ہے؟

مجھے بھی کچھ کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔:)
اتنی بھی کمزوری نہیں ہوئی دماغ کو کہ ساس کی سسری بنا دوں۔
(الحمدللہ اردو میں اچھے نمبر رہے۔)
وہ اردو کی کھچڑی بناتی رہتی ہے۔
کچھ لوگ بالکل انجان ہیں اردو سے، ہمارے اردگرد ایسے بہت سے لوگ ہیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
اعجاز عبید صاحب کی ایک خوبصورت غزل کی پیروڈی کی ہے۔ان کی وسعت قلبی سے یہی امید ہے کہ درگزر فرمائیں گے۔:)



پیروڈی

بڈھے تھے جب جوبن تھا
اب پچپن میں بھی بچپن تھا

تجھ کو خوف_سوتن تھا
میں تھالی کا بینگن تھا

تو گر مجھ پر لٹو تھی
میں بھی تجھ پر چھکن تھا

تو مری مادھوری ڈکشت
میں بھی تیرا متھن تھا

"پیار میں کیا کیا لڑتے تھے"
یاں جھاڑو تھا واں بیلن تھا

میری ماں ترے درپے تھی
سسرا میرا دشمن تھا

میں تو چلو تھا میٹرک فیل
تجھ میں کونسا لچھن تھا

بس میں چلی تو میکے کو
خوش سارا اسٹیشن تھا
یہ کیا بھئی، بہت موڈ میں ہیں ہمارے بھائی۔ اللہ شادو آباد رکھے۔ آمین
 

یاسر شاہ

محفلین
یہ کیا بھئی، بہت موڈ میں ہیں ہمارے بھائی۔ اللہ شادو آباد رکھے۔ آمین
بس کبھی کبھی بڑی شرارتیں سوجھتی ہیں بہت سی تو صحبت_ناجنس کے سبب دبا دیتا ہوں کچھ پیش کر دیتا ہوں۔جزاک اللہ خیر آپ کی حوصلہ افزائی پر۔
 
آخری تدوین:
Top