تعارف پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں‌کو شاہد کا سلام

میاں شاہد

محفلین
جی آیا‌ں نوں۔
پہلے کہہ دیا ہو تو دوسری بار سمجھ لیں نہ کہا ہو تو تاخیر کی معذرت قبول کرلیں۔ :)
جناب میں دوستوں کی بات کا قطعاً بُرا نہیں مناتا اور خاص طور پر فیصل آباد والوں کی بات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ;) بٹن دباکے

آپ کا بہت بہت شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
میاں شاہد۔ یہ بٹن تو بہت دباتے ہیں لیکن کہیں آپ کا بٹن دبا ہوا نہیں نظر آیا۔۔ شکریے کا بٹن؟؟
 
الف عین

لائبریرین
تو لگے ہاتھوں اس کا بھی جواب دے دیں کہ یہ پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کا کیا قصہ ہے۔۔ پڑھتی آنکھیں تو آُ کا پیغام پڑھ لیں گی، لیکن چڑھتی سانسیں کس خوشی۔۔ یا غم۔۔ میں؟
 
میاں شاہد

محفلین
تو لگے ہاتھوں اس کا بھی جواب دے دیں کہ یہ پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کا کیا قصہ ہے۔۔ پڑھتی آنکھیں تو آُ کا پیغام پڑھ لیں گی، لیکن چڑھتی سانسیں کس خوشی۔۔ یا غم۔۔ میں؟
؂ وہ بھی پوچھیں ہیں مجھی سے کہ یہ قصہ کیا ہے :eek:

بھاءی جب آنکھ پڑھنے میں مصروف ہوگی تو سانسیں بھی چل رہی ہوتی ہیں اور سانس کا ایک چکر دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے پہلے حصے میں سانس آتا ہے جیسے ہمارا ریلوے کا نظام ہے جس میں کراچی سے چلنے والی ٹرین "اپ" کہلاتی ہے اور سانس واپس جاتا ہے جیسے کراچی آنے والی ٹرین ڈاؤن کہلاتی ہے تو بس اسی طرح سانس کا بھی اپ اور ڈاؤن ہوتا ہے جسے زیر و بم بھی کہا جاتا ہے اور اسی کو سانس کا چڑھنا اور اُترنا بھی کہ سکتے ہیں ;) بٹن دباکے
 
میاں شاہد

محفلین
بڑھاپے کا اثر ہے اعجاز بھائی کہ ذرا سا کام کر کے ان کی سانس چڑھ جاتی ہے۔
ویسے اگر الف عین عرف اعجاز بھائی نے اپنے اویٹر میں اپنی ہی تصویر لگا رکھی ہے تو یقیناً یہ بڑھاپے کا اثر ہوسکتا ہے ;) بٹن دباکے اور اسیسی صورت میں کبھی کبھی حالت ایسی بھی ہوجاتی ہے کہ جیسے :music:
 
شمشاد

لائبریرین
؂ وہ بھی پوچھیں ہیں مجھی سے کہ یہ قصہ کیا ہے :eek:

بھاءی جب آنکھ پڑھنے میں مصروف ہوگی تو سانسیں بھی چل رہی ہوتی ہیں اور سانس کا ایک چکر دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے پہلے حصے میں سانس آتا ہے جیسے ہمارا ریلوے کا نظام ہے جس میں کراچی سے چلنے والی ٹرین "اپ" کہلاتی ہے اور سانس واپس جاتا ہے جیسے کراچی آنے والی ٹرین ڈاؤن کہلاتی ہے تو بس اسی طرح سانس کا بھی اپ اور ڈاؤن ہوتا ہے جسے زیر و بم بھی کہا جاتا ہے اور اسی کو سانس کا چڑھنا اور اُترنا بھی کہ سکتے ہیں ;) بٹن دباکے

اچھی بات ہے، بس سانسوں کی اتار چڑھاؤ میں خیال رکھیئے گا کہ سگنل سارے کے سارے ڈاؤن ہی ملیں۔ چٹکی بجا کے۔
 
میاں شاہد

محفلین
اس کا مطلب ہے اپ لاجواب ہو گئے ہیں۔۔۔
جو مطلب کی بات کرتا ہے وہ مطلبی کہلاتا ہے

اس کا جواب اس لئے نہیں دیا کہ جملہ ذومعنی بن رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ معلوم دوسرے دوست کیا مطلب نکال لیتے ورنہ بقول شاعر؂
مستند ہے میرا فرمایا ہوا
سارے عالم پہ ہوں میں چھایا ہوا

اور

بات کرنے میں پھول جھڑتے ہیں
یہ صفت بھی میرے کلام میں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ;) بٹن دباکے
 
Top