کیا رکھا ہے اِن باتوں میں۔۔۔ !
اپنا بھی وقت برباد، دوسروں کا بھی وقت برباد۔۔۔ ۔!
اپنا بھی دن خراب، دوسروں کا بھی دن خراب۔۔۔ ۔!
اتنی محنت آپ لوگ کرتے ہیں، اللہ آپ کو اور ہمت دے۔ تعمیری کام کرنے سے کسی نے روکا ہے کیا ہمارے بھائیوں کو۔
اردو محفل کو "پاکستان" سمجھ لیا ہے کیا آپ لوگوں نے۔ کہ محبت ڈھونڈے سے بھی نظر نہیں آتی۔
یہی تو ہم سب چاہتے ہیں
ہم اپنی دکانیں چلاتے ہیں 20 گھنٹے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں یہ بھتہ خور ہم لوگوں کو پرچیاں دے جاتے ہیں
"ذندگی کی قمیت ایک لاکھ" اگر نہیں دیے تو تمہارے گھر سے کسی کو قتل کردینگے۔
اب ان دہشت گردوں کو پگڑے بغیر تعمیری کام ممکن نہیں کراچی سے یہ سب مافیا کا خاتمہ ہو نا چاہیے پھر دیکھئے
تعمیری کام کیا ہوتا ہے ۔ جیسے نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے زمانے میں کراچی میں رونق ہی رونق تھی۔
ضیال الحق کے زمانے میں کراچی میں رونق ہی رونق تھی۔
ایوب خان کے زمانے میں رونق ہی رونق تھی انکے زمانے میں تو کراچی کے متعدد پارکوں میں لوگوں کے لئے ٹیلیویزن بھی ہوا کرتا تھا۔
بہت شکریہ
محمد احمد بھائی
دعاء کریں کہ یہ کام پکڑدگڑ اصلی روپ میں آجائیں اور ان لوگوں کو کوئی سرنگ، کوئی ائیرپورٹ نہ ملے چھپنے کے لیے۔
اللہ ہم سب کو ان ظالموں سے نجات دے اور پھر سے کراچی سے لے پاکستان ویسا ہی ہو جیسے امن کے زمانے میں ہوا کرتا تھا۔
آمین۔