پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

اکمل زیدی کے عشق کے نام :D:LOL:

آموں کی خوشبؤوں نے گمراہ کر دیا ہے
پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

چونسی ہو یا ہو چونسہ،خوشبو تو ایک سی ہے
چونسے کی الفتوں میں مشہور ہوگیا ہوں

بازار میں سنا ہے پھیلی ہیں ان کی باتیں
بس نام سن کے ہی میں مسرور ہوگیا ہوں

انور رٹول بھی ہے چونسہ بھی مل گیا ہے
دونوں ملے خزانے، مغرور ہو گیا ہوں
 

فہد اشرف

محفلین
اس حوالے کے مطابق تو بنیادی طور پر انڈیا سے ہی ہے۔ :)
تھوڑا تفتیش کرنے پر پتہ چلا ہے کہ انوارالحق صاحب نے تقریباً دو دہائی پہلے اسے تیار کیا تھا، لیکن چونکہ اس کی پیداوار پاکستانی پنجاب میں کثرت سے ہوتی ہے اس لیے اسے پاکستانی ہی سمجھا جاتا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
[QUOTE="اے خان, post: 1908445, member: 1526]ہمیں تو ابھی تک آم کی زیارت نصیب نہیں ہوئی[/QUOTE]
کھانے کو تو ہمیں بھی نہیں ملا لیکن جوس پی چکا ہوں کئی بار۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم تو یہاں فی الحال یمن کے آم نوش فرما رہے ہیں ۔
پاکستان والی بات تو نہیں البتہ آم کافی اچھے ہیں ۔اور شیک بنایا جائے تو بالکل پتہ نہیں چل رہا۔
 
Top