پھلوں کے بائیکاٹ سیزن ؟؟

images.jpg

سنا ھے آج فروٹ بائیکاٹ کا پھلا دن ہے تو کون کون کر رھا ہے بائیکاٹ وہ جو سارا سال کپڑہ گودام میں محفوظ کر کے عید کے دنوں مہنگے داموں میں فروخت کرے
وہ بائیکاٹ کرے گا جو رات کے اندھیرے میں ٹھنڈی مرغیاں ھوٹل کے کچن میں لا کے چکن بریانی بروسٹ اور تکے بنا کے کھلائے
کبھی کسی قصاب کا بائیکاٹ کیا ہے جو سڑے ہوئے جانور اور کھوتے کھلائے تمھیں
اس جنرل سٹور کا مالک بائیکاٹ کرے گا جو مرچوں میں برادہ اور حرام جانوروں کی چربی سے بنا گھی فروخت کر رھاہے
وہ بائیکاٹ کرے گا جو بریانی قیمے والے نان پہ اپنا ووٹ بیچ دے اور اوپر دلال چور کرپٹ زلیل حکمران مسلط کر لے
وہ عورتیں بائیکاٹ کریں گی جو پانچ ھزار کا سوٹ لے کے 20 روپے کیلئے پیکو والے سے لڑتی ھیں
وہ وارڈن والا بائیکاٹ کرے گا جو 500 لے کے چالان چھوڑ دے لمبی لسٹ ہے ایسے ڈرامے ہم جیسے جاہلوں بے ضمیر لوگوں کو زیب نھیں دیتے پہلے اپنے گریبان میں جھانکو سب ، گرل فرینڈ سے ڈیٹ مارتے ھوئے ھزاروں خرچ کر دینے ھیں اگر فروٹ والا 20 روپے زیادھ لے رہا ہے تو مردہ ضمیر جاگ جاتا ہے صدقے تمھاری دو نمبری پہ اگر کوئ غریب دھوپ میں کھڑا رہ کے سارا دن شام تک 20 روپے زیادہ کما لے تو تمھیں کوئی موت نھیں آئے گی خدارا ایسے ڈرامے ھم جیسے بے ضمیر جاہل بے حس کرپٹ اور چور قوم کو زیب نھیں دیتے اپنے مستقبل کو چوروں ڈاکوں شرابیوں کے ہاتھوں دائو پر لگاتے وقت مردہ ضمیر نھیں جاگتا 20 روپے زیادہ دیتے وقت جاگ جاتا ہے
 
محمدظہیر

محفلین
کیا وہ بائیکاٹ نہیں کرے گا جو ان سب لوگوں کی حقیقت اپنی شیریں زبان میں واضح کر رہا ہے؟
 
کیا وہ بائیکاٹ نہیں کرے گا جو ان سب لوگوں کی حقیقت اپنی شیریں زبان میں واضح کر رہا ہے؟
معاشرہ بُرے لوگوں کی وجہ سے نہیں اچھے لوگوں کے کچھ نا کرنے سے بُرا بنتا ہے ویسے بھی ہم رش کا حصہ نہیں بنتے لکیر کے فقیر
 
محمدظہیر

محفلین
معاشرہ بُرے لوگوں کی وجہ سے نہیں اچھے لوگوں کے کچھ نا کرنے سے بُرا بنتا ہے ویسے بھی ہم رش کا حصہ نہیں بنتے لکیر کے فقیر
یعنی یہ آپ کی تحریر ہے
تحریر کے نیچے اپنا نام لکھ دیتے، تاکہ کوئی کاپی پیسٹ کرکے اپنے نام سے منسوب نہ کرے :)
 
یعنی یہ آپ کی تحریر ہے
تحریر کے نیچے اپنا نام لکھ دیتے، تاکہ کوئی کاپی پیسٹ کرکے اپنے نام سے منسوب نہ کرے :)
پبلیک فورم ہے کوئی بات نہیں ہمارا ماننا ہے اصل قلم کی طاقت وہ ہے جو دوسروں پر اپنے اثرات چھوڑ جائے
 
ہم تو ضرور بائیکاٹ کریں گے تاکہ اس مسکین ریڑھی والے کو پتہ چل جائے کہ منڈی سیے مہنگے پھل لاکر دو روپیہ اوپر رکھ کر بیچنے کا کیا انجام ہوتا ہے ۔ منڈی میں بیٹھا آڑھتی بچتا ہے تو بچ جائے۔ پھلوں کی چھابڑی لگانے والے کی تو ہم ایسی کی تیسی کردیں گے۔ اس کا ہزاروں کا نقصان ہوگا اور وہ یقیناً دیوالیہ ہوجائے گا۔ ہمیں کیا؟

آج ہی پھل خریدتے ہوئے ہم نے اس پر واضح بھی کردیا کہ بظاہر ہم اس سے پھل خرید رہے ہیں لیکن اصل میں ہم ہڑتال پر ہیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
پبلیک فورم ہے کوئی بات نہیں ہمارا ماننا ہے اصل قلم کی طاقت وہ ہے جو دوسروں پر اپنے اثرات چھوڑ جائے
آپ جو مان رہے ہیں ہم تہ دل سے اس کی قدر کرتے ہیں ، لیکن بات یہ ہے کہ یہ الزام آپ پر بھی لگ سکتا ہے کہ آپ نے کہیں سے کاپی پیسٹ کیا ہوگا۔ اس لیے بہتری اسی میں ہے کہ اپنے آپ کو الزام سے بچایا جائے :)
 
ہم تو ضرور بائیکاٹ کریں گے تاکہ اس مسکین ریڑھی والے کو پتہ چل جائے کہ منڈی سیے مہنگے پھل لاکر دو روپیہ اوپر رکھ کر بیچنے کا کیا انجام ہوتا ہے ۔ منڈی میں بیٹھا آڑھتی بچتا ہے تو بچ جائے۔ پھلوں کی چھابڑی لگانے والے کی تو ہم ایسی کی تیسی کردیں گے۔ اس کا ہزاروں کا نقصان ہوگا اور وہ یقیناً دیوالیہ ہوجائے گا۔ ہمیں کیا؟

آج ہی پھل خریدتے ہوئے ہم نے اس پر واضح بھی کردیا کہ بظاہر ہم اس سے پھل خرید رہے ہیں لیکن اصل میں ہم ہڑتال پر ہیں۔
اپ کا نظریہ بھی ٹھیک ہے لیکن نقصان پہلے مزدور ہی اُتھتا ہے اس معاشرے میں کیوں یہاں جو ایک وقت کا کھانا دیے اس کو ہی خدا مان لیتے ہیں ایسے لوگ بھی ہیں
 
Top