تاثیر سرد تر ہئ۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔
اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے
یہ تصویر مالٹے کی ہے۔ موسمی بھی مالٹے جیسی ہی ہوتی ہے لیکن اس کی پہچان یہ ہے کہ اس کے نیچے ایک گول دائرہ سا بنا ہوتا ہے تقریباً انگلی کی ایک پور کے برابر۔
گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے
سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں
سرد تر کشا اور وٹمن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلگم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہتریں ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہتریں ہے
سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تکان اور پیےاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا