ریسٹ سٹاپ کے بعد سڑک ایک پہاڑی کے اوپر چڑھ رہی تھی جس کا نام Burnt Mountain ہے۔ چند ہی میل میں کافی چڑھائی۔
شروع کی چڑھائی خاص مشکل نہ تھی۔ لیکن پھر ایک شدید چڑھائی کا حصہ آیا۔ گیئر بدل کر granny gear یعنی آسان ترین گیئر میں گیا۔ کچھ دیر بعد خیال تھا کہ چڑھائی کم ہو جائے گی لیکن ایک موڑ کے بعد دیکھا کہ حد نگاہ تک جاری ہے۔ آہستہ آہستہ سائیکلسٹ سائیکل سے اتر کر پیدل چلنے لگے۔ کچھ دیر بعد مجھے بھی اترنا پڑا۔ چند منٹ پیدل چلنے کے بعد چڑھائی کچھ کم ہوئی تو دوبارہ سائیکلنگ شروع کی۔
معلوم تھا کہ ایک مزید شدید incline آگے ہے۔ اس کی تیاری کر رکھی تھی۔ لیکن اس کے شروع ہونے کے کچھ دیر بعد میرے آگے سب سائیکلسٹ پیدل چلنے لگے۔ مجھے ان سے بچنے کے لئے بریک لگانی پڑی۔ اب اتنا momentum نہ تھا کہ اونچائی کے آخر تک سائیکل چلاتا پہنچ سکتا۔ مجبوراً پیدل چلا۔ “چوٹی” کے پاس پہنچ کر دوبارہ سائیکل پر تیزی سے روانہ ہوا۔
کچھ ہی دیر بعد اگلا ریسٹ سٹاپ تھا۔
ریسٹ سٹاپ سے پیچھے کا منظر