پہلا روزہ کس عمر میں رکھا؟

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ نے پہلا روزہ کتنے برس کی عمر میں رکھا؟
اگر وہ دن یاد ہو تو اسکی تفصیل بھی بیان کیجئے۔

میں نے غالبا نو یا دس سال کی عمر میں رکھا لیکن یاد نہیں :)
 

میم نون

محفلین
میں نے پچھلے سال دو روزے چھوڑے تھے سفر کی وجہ سے۔

کل کا سوچ رہا ہو کہ رکھوں یا نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے اس دفعہ رائے شماری نہیں کروائی۔

الحمد للہ بچپن سے ہی روزے رکھ رہا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
اس دفعہ رائے شماری اوپن ہے، اس لیئے بھی کہ کچھ لوگ تو بچپن میں ہی شروع کر لیتے ہیں اور کچھ لوگ پچیس تیس کے ہو کر رکھنا شروع کرتے ہیں، اس لئیے کوئی آپشن مناسب نہیں لگ رہا تھا :)
 

پپو

محفلین
یہی کوئی دس گیارہ سال کی عمر تھی جب میں نے پہلا روزہ رکھا
اس وقت رمضان شریف جون جولائی کاتھا اور ہم بچے لوگ 7 یا9 یا 11 روزے رکھ لیا کرتے تھے اور اسی پر بہت خوش ہوتے تھے
 

ابو کاشان

محفلین
یہی کوئی دس گیارہ سال کی عمر تھی جب میں نے پہلا روزہ رکھا۔ اس وقت رمضان شریف جون جولائی کاتھا اسکول کی گرمیوں کی چھٹیاں ہوا کرتی تھیں۔
اللہ معاف کرے، مسلسل روزے شاید 15 یا 16 سال کی عمر سے رکھنا شروع کیئے۔ جب مدرسۃ القرآن سے منسلک ہوا۔
 
Top