پہلا ٹیسٹ میچ :پاکستان بمقابلہ افریقہ

شمشاد

لائبریرین
54 اسکور چاہیے فالوآن ہونے سے بچنے کے لیے

جبکہ 8ویں وکٹ بھی گر گئی ہے 40 پر ہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھا گئے شہزادے!!! پاکستان زندہ باد!!! :)
آج پی ٹی وی سپورٹس میں شعیب اختر صاحب کہہ رہے تھے کہ اگر وکٹ نہ دیں لنچ تک،تو پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔ بیٹسمین غلطی نہ کریں، اینکر نے پوچھا کہ کیا جنوبی افریقہ کے بولر وکٹ نہیں لے سکتے ،شعیب نے کہا کہ پچ کہہ رہی ہے کہ نہیں لے سکتے۔۔۔ جب کہ ہوا اس کے بالکل الٹ۔۔۔
ویسٹ انڈیز میں جب ٹی20ورلڈکپ ہوا ،سیمی فائنل تھا پاکستان اور آسٹریلیا۔۔ اسی طرح باسط علی نے دعوی کیا کہ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 سکور بنا لے۔تو آسٹریلیا کا باپ بھی نہیں بنا سکتا۔۔ تو پاکستان نے 192 کئے ۔۔آسٹریلیا نے وہ بھی پورے کر لئے۔
تو یہ لوگ اس طرح کے بیانات کیوں دیتے ہیں؟؟؟
اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جی 49 پر ہی کہانی مُک گئی۔

لگے ہاتھوں آج ہی اپنی دوسری اننگ بھی کھیل ہی لیں۔ کہ ابھی ایک گیند کم 63 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

شیزان

لائبریرین
ویسے یہ انہونی نہیں ہوئی ۔۔ ساوتھ افریقہ کی پچز پر پاکستانی بیٹنگ سے ایسی ہی توقع تھی۔۔
پھر ویسے بھی پاکستانی ٹیم کا ٹیمپرامنٹ ون ڈے اور ٹونٹئی ٹونٹئ کا بن چکا ہے۔۔
ٹیسٹ کرکٹ کے مزاج کے مطابق ٹک ٹک کرنا یعنی ٹک کر کھیلنا ان کے لیے مشکل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ان کی ہوم گراؤنڈ ہے۔

پھر اتنا بُری طرح ہرایا ہے۔

تو انہیں رسک لے لینا چاہیے تھا۔ بلکہ رسک بھی کیوں کھیل کے اصولوں کے مطابق پاکستان فالو آن ہو ہی چکا تھا، پھر ڈر کیسا؟
 
Top