کاشفی

محفلین
پہلا پاکستانی

استاد (شاگرد سے) بتاؤ دنیا کا پہلا انسان کون تھا؟

شاگرد: حضرت آدم علیہ السلام

استاد: شاباش!
مگر یہ بتاؤ ان کی Nationality کیا تھی؟

شاگرد: پاکستانی

استاد : وہ کیسے؟

شاگرد: ان کے پاس گھر نہیں تھا، ان کے پاس کپڑے نہیں‌تھے، ان کے پاس آٹا نہیں تھا، ان کے پاس بجلی نہیں‌تھی، ان کے پاس گیس نہیں تھی مگر پھر بھی وہ زندہ تھے۔
 

سویدا

محفلین
لطیفیں‌ہونے چاہیے لیکن ان میں‌انبیا کی ذات یا ان سے مذاق درست نہیں‌ہے اس لیے ایسے لطیفوں‌سے اجتناب کرنا چاہیے

مغرب اور امریکہ کو ہم لعن طعن کرتے ہیں‌کہ وہ نبی کی بے حرمتی کرتے ہیں‌اور ہم خود انبیا پر لطیفے بنارہے ہیں‌

دوہرا مزاج اور اور متضاد طرز عمل ہے ہمارا، منتظمین کو چاہیے کہ اس لطیفے کو حذف کردیں‌اور جن صاحب نے پوسٹ کیا ہے از راہ کرم وہ برا مت منائیں‌

اور نہ ہی میری اس بات پر مناظرہ یا مباحثہ شروع کریں‌
 
ویسے انکی Nationalityتھی کیا، اگر اس وقت کوئی ملک نہیں‌تھا تو پھر کیوں نہ ہم فخر سے کہیں کہ حضرت آدم پاکستانی تھے، یعنی پاک زمین کے باسی، اس وقت دنیا پاک ہی تھی۔
 

کاشفی

محفلین
ویسے انکی nationalityتھی کیا، اگر اس وقت کوئی ملک نہیں‌تھا تو پھر کیوں نہ ہم فخر سے کہیں کہ حضرت آدم پاکستانی تھے، یعنی پاک زمین کے باسی، اس وقت دنیا پاک ہی تھی۔

بہت ہی خوب انیس فاروقی صاحب۔ جزاک اللہ۔ خوش رہیں۔آمین
 

سویدا

محفلین
ہاں اب بات میں‌کچھ وزن پیدا ہوگیا کہ پاک سرزمین کے باسی تھے لیکن پاکستانی نہ تھے

اچھی تاویل کی آپ نے انیس صاحب !

تاویل تو ہوگئی لیکن میری گذارش صرف اتنی ہے کہ لطیفوں‌میں‌انبیا کرام کا تذکرہ نہ ہو تو بہتر ہے
 

سویدا

محفلین
ویسے دنیا میں ہر بات کی چاہے وہ غلط ہو یا صحیح تاویل ممکن ہے

لطیفے ضرور ہو اور تفریح‌کے لیے اور بھی بہت سی باتیں‌ہوسکتی ہیں‌ لیکن کم از کم ہم انبیا کرام کو تو معاف رکھیں !
 

arifkarim

معطل
ویسے انکی nationalityتھی کیا، اگر اس وقت کوئی ملک نہیں‌تھا تو پھر کیوں نہ ہم فخر سے کہیں کہ حضرت آدم پاکستانی تھے، یعنی پاک زمین کے باسی، اس وقت دنیا پاک ہی تھی۔

شاید بے بی لونی۔ البتہ اسوقت ان لوگوں کو امریکہ کے طرف بم نہیں‌ملے تھے۔
 
Top