پہلی دفعہ کمپیوٹر کب استعمال کیا؟

آپ نے پہلی دفعہ کمپیوٹر کا استعمال کب کیا؟

  • 2008 سے پہلے

    Votes: 0 0.0%
  • 2009 میں

    Votes: 0 0.0%
  • 2010 میں

    Votes: 0 0.0%
  • 2011 میں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    28
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

میم نون

محفلین
آپ نے پہلی دفعہ کمپیوٹر کا استعمال کب کیا؟

اگر پہلی دفعہ استعمال کی تفصیل بتانا چاہیں تو سد بسم اللہ۔
 

میم نون

محفلین
میں نے پہلی دفعہ کمپیوٹر 2001 میں استعمال کیا

پاکستان میں جس ٹیچر کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا اسی سے دو مہنے کا کورس شروع کیا تھا، لیکن ایک مہینے بعد ہی پاکستان سے کوچ کر گیا۔

مجھے کمپیوٹر شروع سے ہی پسند آیا، خاص کر ہفتے کا دن، کیونکہ وہ دن میں کمپیوٹر پر گیم کھیلتا تھا :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے شاید بلال والے دھاگے کا علم نہیں ہوا تھا، کوشش کروں گا کہ اس پر الگ سے جواب پوسٹ کر سکوں۔
اس دھاگے کے عنوان کی مناسبت سے جواب یہی ہے کہ میں نے پہلی مرتبہ 1987 میں کمپیوٹر کا استعمال کیا تھا جب میں ایف ایس سی کا امتحان دے کر فارغ ہوا تھا اور میرے والد صاحب نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ مجھے کمپیوٹر سے واقفیت حاصل کر لینی چاہیے۔ اس پر میں نے ایک صاحب سے جی ڈبلیو بیسک سیکھی تھی۔ اس کے لیے ایک پی سی ایکس ٹی پر کام کیا تھا جو کہ پی سی کی پہلی جنریشن ہوا کرتی تھی۔ اس میں ساڑھے پانچ انچ کی فلاپی ڈرائیو چلتی تھی۔ اب تو یہ شاید کسی میوزیم میں ہی نظر آ سکے گا۔ :)
 
السلام علیکم
1993 میں میٹرک کے پیپر دینے کے بعد فارغ تھے۔ ایک دوست کے ساتھ کمپیوٹر سیکھنے کے لیے "کمپیوٹر سنٹر" میں داخلہ لیا۔
جب پہلے دن ہم ٹیچر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو میرا دوست بار بار کی بورڈ کی کیز کو پریس کرتا اور میں اسے کہتا کہ یار نہ چھیڑو کوئی گڑ بڑ ہی نہ ہو جائے۔
جی ڈبلیو بیسک اور ورڈ سٹار تو یاد ہیں اسکے علاوہ بھی کچھ پروگرامز تھے جو بھول چکے ہیں۔ فلاپی" 5.25 اور "3.5 چلتی تھی۔ سی ڈی روم، ماؤس اور وی جی اے مانیٹر کے بغیر سسٹمز تھے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
پہلی بار 1990 میں استعمال کیا تھا۔ اس وقت یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ اس مشین میں سے انسانی آوازیں بھی سننے کو ملیں گی۔
 
جب ہم ۱۹۸۶ئ میں پہلی مرتبہ جرمنی گئے تھے تو وہاں سے کموڈور ۶۴ مول لے آئے تھے، ایک عدد فلاپی ڈرائیو کے ساتھ۔ بس وہی ہماری زندگی کا سب سے پہلا کمپئیوٹر تھا جس کے لیے ہم نے وہیں سے ایک ۶ انچ اسکرین والا بلیک اینڈ وہائٹ ٹی وی بھی لیا تھا، جسے مانیٹر کے طور پر بھی چلاتے اور اس پر ٹی وی پروگرام بھی دیکھتے تھے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
میں جب ون کلاس میں داخل ہوا یعنی 1994ء میں تو صرف کمپیوٹر دیکھنے کا ہی موقع ملتا تھا اور جب 1995ء میں ٹُو کلاس میں داخل ہوا تو بس ہفتے میں دو دن کمپیوٹر کا پیریڈ ہوا کرتا تھا جس میں ہمیں ڈاس بیسڈ Dave نامی گیم کھیلنے کا موقع ملتا تھا. اہا بہت ماہر تھا اس گیم میں اور کافی دور تک جاتا تھا. یہ گیم بعد میں بہت تلاش کی میں لیکن نہیں ملی. یا شاید نام ہی غلط یاد ہے مجھے. اس کے بعد باقاعدہ استعمال کرنے کا موقع ففتھ کلاس یعنی 1998ء میں ملا تھا جب ڈاس سیکھنی شروع کی تھی، کاپی کان، ٹائپ، ایڈٹ وغیرہ کی کمانڈز. پھر اگلے ہی سال میرے کزن کو اس کے ابو نے 486 لا دیا جس میں Neo Geo کی گیمز انسٹال تھیں اور کچھ عدد ویڈیو گانے بھی موجود تھے. میرا تو منہ کھلا رہ گیا تھا جب میں نے کمپیوٹر پر ویڈیو گانے چلتے دیکھے اور وہ گیمز جو باہر پیسوں کی کھیلتا تھا کمپیوٹر میں فری میں چلتی دیکھی. آہا بس سارا دن میں کزن کے آگے پیچھے. اور پتہ چلا کہ ماموں نے بھی پینٹیم ون لیا ہوا ہے تو بس ماموں کے کمپیوٹر پر تو سارا سارا دن بیٹھا رہتا تھا. آخر 2002 ء میں اپنا پینٹیم ٹُو کمپیوٹر لیا اور پہلے ہی ہفتے ڈھیر سارے تجربے کر ڈالے ونڈوز این ٹی انسٹال کی، ونڈوز 98 اسٹال کی، ونڈوز 2000 انسٹال کی، ونڈوز می انسٹال کی، ونڈوز ایکس پی انسٹال کی اور آخر کار ونڈوز 98 کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹیشن بھی کی اور پتہ نہیں کیا کیا پنگے لیتا رہتا تھا کبھی کورل ڈرا انسٹال کر کبھی اڈوبی اور فلیش کبھی تھری ڈی سٹوڈیو میکس۔ گیمز میں نے دنیا جہاں کی کھیل دیں۔ Mame32 کو تو میں نے رول دیا تھا. اس کے بعد سے اب تک تو ناجانے کتنے رنگ بدلے ہیں زندگی کے بھی اور اس ڈیجیٹل ورلڈ کے بھی.
 

اظفر

محفلین
1993 میں جب میں تیسری کلاس میں تھا تب استعمال کرنا شروع کیا۔ سکول میں میڈمز کی کڑی نگرانی کے بغیر کمپیوٹر کو دیکھنا بھی منع تھا :))
 

محمد وارث

لائبریرین
1994ء میں جب ایم بی اے میں داخلہ لیا تو کالج کی کمپیوٹر لیبارٹری میں کمپیوٹر دیکھنے اور استعمال کرنے کا موقع ملا، چونکہ کمپیوٹر کے متعلق کچھ علم نہ تھا لہذا کمپیوٹر سبجیکٹ میں میرے نمبر انتہائی کم ہوتے تھے جس سے مجموعی پوزیشن پر بھی فرق پڑتا تھا، لیکن کمپیوٹر گیمز کھیلنے کی وجہ سے کچھ کچھ آ ہی گیا ہے :)
 
Top