پیار محبت اور سوسائٹی کے بنائے ہوئے سٹینڈرڈز..

نیلم

محفلین
hmm this is rather interesting
کیا ان کی دوسری شادی اپنی پسند سے ہوئی تھی؟
پسند سے ہی ہوئی تھی،،کیونکہ اُس لڑکی کےماں باپ حیات نہیں تھے،،لیکن اس کایہ بھی مطلب نہیں کہ کوئی افئیرچلاتھا،،،یہ سلیکشن اُس لڑکی کی اپنی تھی،،بہت سے رشتوں میں سے،،
 
نیلم

محفلین
ویسے مجھے ذاتی طور پر مجھ سے بڑی عمر کی عورتیں زیادہ متاثر کرتی ہیں اور اگر میرے لئے ممکن ہوتا تو میں ایک شادی خود سے بڑی عمر کی خاتون سے بھی کرتا۔
بھائی آپ یہ بلکل مت سمجھئےگاکہ ہم آپ کا ساتھ دیں گی،،،ہم بھابھی کی طرف ہیں،،،:D
ہم اُنہیں الرٹ کردےگی پہلےہی:D
 
اتنے مہربان نہ ہو جائے حضور۔ ورنہ دھاگے کی مالکن کہیں آپ کو نکال باہر نہ کردیں کہ انکی بغیر اجازت آپ نے میڈل کیوں دیا مجھے۔ :D

اور بھی مشغلے ہیں زمانے میں شادی کے سوا!!! :laugh:

میری طرف سے بھی میڈل قبول کیجیئے جناب ؛)
 
عاطف بٹ

محفلین
کوئی وجہ؟ یا یہ ایک general preference ہے؟
why is age even a factor I wonder
وجہ تو شاید کوئی ماہر نفسیات میری باتیں سننے کے بعد بتاسکے مگر مجھے خود سے بڑی عمر کی عورتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ میری یہ خواہش بھی رہی ہے کہ میری شادی مجھ سے بڑی عمر کی خاتون سے ہو۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اتنے مہربان نہ ہو جائے حضور۔ ورنہ دھاگے کی مالکن کہیں آپ کو نکال باہر نہ کردیں کہ انکی بغیر اجازت آپ نے میڈل کیوں دیا مجھے۔ :D

اور بھی مشغلے ہیں زمانے میں شادی کے سوا!!! :laugh:

راحتیں اور بھی ظلم کی راحت کے سوا
 
چھوٹی عمر کا لڑکا اور بڑی لڑکی، یا بڑا لڑکا اور چھوٹی لڑکی۔ ۔۔۔
دیکھا جائے تو دو قسم کی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔ (اس سے اعتراض بھی ہوسکتا ہے مگر یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے)
ایک تو وہ شادیاں جن میں شوہر زیادہ یعنی قریب دس سال بڑا ہو۔ اور لڑکی چھوٹی ہو۔ (ایسی بیسیوں کامیاب شادیاں میں دیکھ چکا ہوں بشمول میرے والدین کے)
یہ شادیاں اکثر کامیاب ہوتی ہیں۔ کیونکہ لڑکی ضرورت سے زیادہ احترام کرتی شوہر کا۔ اور شوہر میں بھی بہر حال شروع کے سالوں میں محبت کا احساس زیادہ رہتا ہے۔
دوسری ایسی شادی جس میں شوہر چھوٹا ہوتا ہے اور لڑکی ( 5 یا آٹھ سال) بڑی ہوتی ہے۔ ایسی بھی کئی شادیاں بشمول میرے تین دوست اور ایک کزن کے کامیاب دیکھ چکا ہوں۔
وجہ اکثر یہ ہوتی ہے لڑکا زیادہ کو آپریٹو اور انڈرسٹینڈنگ کو بیلنس رکھتا ہے۔ اور بہر حال لڑکی بھی انہی چیزوں کا خیال رکھتی ہے۔ اس میں لڑکا اکثر زیادہ مظلوم ہوتا ہے:)

ہم عمر شادیاں اکثر لڑائی جھگڑے، بدتمیزی، اور عدم برداشت کی وجہ سے شادی کے شروع کے سال تو عذاب بنا دیتی ہیں۔ پھر جا کر کہیں سمجھوتہ ہوتا ہے۔ مگر اولاً دو شادیں نسبتاً زیادہ اچھی دیکھی ہیں میں نے۔

کاش اتنی عقل آپکی عمر میں مچھ میں ہوتی :p
لیکن آپکی بات ٪100 درست ہے اور آپنے جو وجوہات بیان کی ہیں کامیابی اور ناکامی کی وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔
عام طور پر ویسے ہر situation شادی سے پہلے ٹھیک ہی رہتی ہے ;)
ہمارے یہاں mutual understanding and chemistry سے زیادہ ان باتوں کو زیادہ دیکھا جاتا ہے۔
عزت عمر کی وجہ سے کی جاتی ہے، انسان کی شخصیت کی وجہ سے نہیں۔
بہت تنہا ہو جاتی ہے اس طرح زندگی میرے خیال میں!
 
عسکری

معطل
میں تو مضبوط کرنے کی کوشش کررہا تھا اپنے شپ کو مگر لگتا ہے آپ لوگوں کی موجودگی میں ایسا نہیں ہوپائے گا! ;)
ڈرلنگ سے مضبوط نہیں ہوتا سوراخ ہوتا ہے مثبوط کرتے تو آپ ویلڈنگ کرتے مزید پلیٹس لگاتے ۔ آپ کہتے مجھے اورکوئی اچھی نہیں لگتی ہیں اور میری شادی جو ہوئی ہے بالکل ایسا سوچا تھا میں نے :laugh:
 
پسند سے ہی ہوئی تھی،،کیونکہ اُس لڑکی کےماں باپ حیات نہیں تھے،،لیکن اس کایہ بھی مطلب نہیں کہ کوئی افئیرچلاتھا،،،یہ سلیکشن اُس لڑکی کی اپنی تھی،،بہت سے رشتوں میں سے،،

اگر افیئر چلتا بھی تو کیا کوئی برائی ہوتی؟ :)
افیئر کی definition بھی ہمارے معاشرے نے کی ہوئی ہے اور اسکو بدنام کر رکھا ہے۔ جبکہ ایک دوسرے کو جاننے اور سمجھنے میں میرے خیال میں کوئی برائی نہیں ہے شادی سے پہلے۔ اس کے لیئے بھی ہمارے لیئے اصول رکھ دیئے جا چکے ہیں، اور اکثر یہ اصول غلط کاموں کے لیئے ہی بنائے جاتے ہیں :)
How funny and sad at the same time no?
لیکن یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اس کو پسند کا حق دیا گیا تھا! اور اس نے اس حق کا فائدہ اٹھایا، اللہ اسے خوش اور آباد رکھے :)
 
طالوت

محفلین
بندوں کی مرضی ہے جی ، ہر عاقل بالغ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جہاں چاہے شادی کرے اور انھیں اختیار بھی حاصل ہونا چاہیے۔
باقی تو ہم خوامخواہ کی رسوم میں قید ہیں اور اپنی سوسائٹی اور اس کے نام نہاد برتری کا وہم ہے ہمیں ، ہماری ویہلی سوسائٹی یا تو ڈینگیں مارتی رہتی ہے یا چولیں ۔ جھوٹی سوسائٹی۔
 
آپکی ہو گئی آپکو کیا ٹینشن ہے استاد جی اب ؟:laugh:
 
عاطف بٹ

محفلین
ڈرلنگ سے مضبوط نہیں ہوتا سوراخ ہوتا ہے مثبوط کرتے تو آپ ویلڈنگ کرتے مزید پلیٹس لگاتے ۔ آپ کہتے مجھے اورکوئی اچھی نہیں لگتی ہیں اور میری شادی جو ہوئی ہے بالکل ایسا سوچا تھا میں نے :laugh:
مزید پلیٹس ہی تو لگانا چاہ رہا ہوں مگر آپ لوگ تو مزید پلیٹس ڈھونڈنے ہی نہیں دے رہے! :p
 
عمر چاہے کم ہو زیادہ
لیکن اگر پسند کی شادی میں والدین کی مرضی شامل ہو تو پھر اس کے ناکام ہونے کے چانسز انتہائی کم ہوتے ہیں۔

لیکن والدیں کی مکمل مرضی کبھی شامل نہیں ہو سکتی، ہاں وہ الگ بات ہے کہ لڑکا اور لڑکی آپس میں کزنز ہوں اور دونوں طرف آپس میں تعلقات اچھے ہوں۔ ورنہ شادی کے بعد یہ کام بڑی مشکل سے لڑکا اور لڑکی کو کرنا پڑتا ہے۔۔۔! بات بن گئی تو ٹھیک، ورنہ سب ختم۔۔
 
میری طرف سے بھی میڈل قبول کیجیئے جناب ؛)

تھینکیو!!!!۔ :)

کاش اتنی عقل آپکی عمر میں مچھ میں ہوتی :p
لیکن آپکی بات ٪100 درست ہے اور آپنے جو وجوہات بیان کی ہیں کامیابی اور ناکامی کی وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔
عام طور پر ویسے ہر situation شادی سے پہلے ٹھیک ہی رہتی ہے ;)
ہمارے یہاں mutual understanding and chemistry سے زیادہ ان باتوں کو زیادہ دیکھا جاتا ہے۔
عزت عمر کی وجہ سے کی جاتی ہے، انسان کی شخصیت کی وجہ سے نہیں۔
بہت تنہا ہو جاتی ہے اس طرح زندگی میرے خیال میں!

اتنی کتنی؟ o_O
مجھ میں عقل نہیں ہے جی بالکل۔ بد زبان مشہور ہوں زمانے میں۔ :)
Mutual Understanding And Chemistry کیا چیز ہوتی ہے؟
مجھے میری زندگی میں کبھی کوئی ایسا نہیں ملا کہ جو یہ بات سر اٹھا کر کہہ سکے کے اس میں اور اسکے پارٹنر میں Mutual Understanding کا عنصر پایا جاتا ہے۔
جیسا کہ بہت مشہور اور پرانی سی بات ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں تو یہ بات بالکل سچ ہے۔ میں نے ایسے ایسے شادی شدہ لوگ دیکھیں ہیں جن کی شادی کا ہونا شادی سے پہلے تک ایک عذاب تھا اور نظر یہ آرہا تھا کہ شادی سے پہلے ہی انکی ایسی حالت ہے تو بعد میں کیا ہوگی!!!
مگر جب 9 سال بعد مشکلوں سے شادی ہوئی تو پریشانیاں ایسی غائب ہوئیں کہ جیسے کچھ تھا ہی نہیں۔
اور ایسی بھی اسٹوری دیکھی کہ تیرہ سال کا پیار ختم ہوکر لڑکی نے دوسری جگہ شادی کرلی اور لڑکا آج اس لڑکی کی شادی کے آٹھ سال بعد بھی کنوارہ ہے جسے اپنا ہوش بھی نہیں۔
(لڑکی اور لڑکا دونوں فارم ڈی اور ایم بی اے ایک ساتھ ہی کر چکے تھے۔ )

کہاں گئی mutual understanding ؟؟ جن کی آپس میں کبھی بنی ہی نہیں انکی شادی کامیاب ہوگئی۔ اور جن کی شادی ہونا فرض ہوگیا تھا وہاں دوسری کہانی ہو گئی۔
انسان اپنی قسمت سے کبھی نہیں جیت سکتا۔
اور سچ یہی ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں۔ یہ Chemistry وغیرہ جیسی چیزیں تو ہم نے بنا لی ہیں دل بہلانے کے لئے۔
 
Top