چھوٹی عمر کا لڑکا اور بڑی لڑکی، یا بڑا لڑکا اور چھوٹی لڑکی۔ ۔۔۔
دیکھا جائے تو دو قسم کی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔ (اس سے اعتراض بھی ہوسکتا ہے مگر یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے)
ایک تو وہ شادیاں جن میں شوہر زیادہ یعنی قریب دس سال بڑا ہو۔ اور لڑکی چھوٹی ہو۔ (ایسی بیسیوں کامیاب شادیاں میں دیکھ چکا ہوں بشمول میرے والدین کے)
یہ شادیاں اکثر کامیاب ہوتی ہیں۔ کیونکہ لڑکی ضرورت سے زیادہ احترام کرتی شوہر کا۔ اور شوہر میں بھی بہر حال شروع کے سالوں میں محبت کا احساس زیادہ رہتا ہے۔
دوسری ایسی شادی جس میں شوہر چھوٹا ہوتا ہے اور لڑکی ( 5 یا آٹھ سال) بڑی ہوتی ہے۔ ایسی بھی کئی شادیاں بشمول میرے تین دوست اور ایک کزن کے کامیاب دیکھ چکا ہوں۔
وجہ اکثر یہ ہوتی ہے لڑکا زیادہ کو آپریٹو اور انڈرسٹینڈنگ کو بیلنس رکھتا ہے۔ اور بہر حال لڑکی بھی انہی چیزوں کا خیال رکھتی ہے۔ اس میں لڑکا اکثر زیادہ مظلوم ہوتا ہے
ہم عمر شادیاں اکثر لڑائی جھگڑے، بدتمیزی، اور عدم برداشت کی وجہ سے شادی کے شروع کے سال تو عذاب بنا دیتی ہیں۔ پھر جا کر کہیں سمجھوتہ ہوتا ہے۔ مگر اولاً دو شادیں نسبتاً زیادہ اچھی دیکھی ہیں میں نے۔