جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پچھلے ہفتوں میں نے پیرس کا ایک مختصر سا چکر لگایا تھا۔ تعبیر آپی کے حکم پر تصاویر لگانے کا سلسلہ شروع کر رہا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ جہاں ممکن ہو، تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کا پس منظر بھی بتانے کی کوشش کروں گا
ہوٹل پہنچنے پر میں نے درجہ حرارت اور موسم کو چیک کیا تو میرے سیل فون نے یہ معلومات دیں چونکہ جیو لوکیشن آن تھی، اس لئے یہ معلومات خود بخود موجودہ مقام سے متعلق تھیں
یہ تصویر جب میں پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر واپسی کے لئے پہنچا تو ایک دوست نے ملنے آنا تھا۔ اسے میں نے بتایا کہ ٹرمینل ٹو کے گیٹ نمبر 22 پر موجود ہوں۔ اسی گیٹ سے باہر نکل کر دیکھا تو یہ منظر دکھائی دیا
ٹرین میں سفر کے لئے احتیاط کہ جب ٹرین چل رہی ہو اور اس جگہ لوگ کھڑے ہوں تو بیٹھنے کی اجازت نہیں، ورنہ کھڑے لوگ ایمرجنسی بریک کے وقت آپ پر گر سکتے ہیں۔ یا اسی طرح کی کوئی بات تھی
ٹرین میں سفر کے لئے احتیاط کہ جب ٹرین چل رہی ہو اور اس جگہ لوگ کھڑے ہوں تو بیٹھنے کی اجازت نہیں، ورنہ کھڑے لوگ ایمرجنسی بریک کے وقت آپ پر گر سکتے ہیں۔ یا اسی طرح کی کوئی بات تھی
ہر فن مولا ٹائپ کی انڈر گراؤنڈ۔ جہاں پٹڑی ہے، وہاں تو دھاتی پہیئے اور جہاں پٹڑی ختم، وہاں عام پہیؤں پر چلنے لگتی ہے۔ یہ میرا اندازہ ہے، یقین نہ کر لیجئے گا