پیرس، کمزور دل کے محفلین تکلیف نہ کریں

قیصرانی

لائبریرین
اسے میں نے پہلے پہل سیڈوچ کریپی یعنی بکواس سینڈوچ پڑھا، شاید فرانس والے اسے خوبی سمجھتے ہوں، واللہ اعلم بالثواب

2012-11-03111955-1.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
اہل فرانس اتنے فنکار اور فن کے چاہنے والے ہیں کہ ہر ممکن جگہ پر کسی نہ کسی تصویرِ جاناں کو بنانے سے نہیں چوکتے۔ چاہے دوسری طرف معلوماتی سائن ہوں، اپنے پیاروں کو جگہ دے دی :) ساتھ ہی صلاحِ عام ہے کہ اپنی تصویر بنائیں۔ بلکہ بنی بنائی تصویر پر اپنے ناک نقش بنائیں۔ ایک پنتھ دو کاج

2012-11-03111331-1.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے کے عنوان کی مناسبت سے ایک "خطرناک" تصویر۔ واضح رہے کہ میں سیدھا کھڑا ہوں اور جو کچھ میرے پیچھے دکھائی دے رہا ہے، وہ عمودی دیوار پر موجود ہے

2012-11-03110116-1.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
گھنے جنگل میں انہوں نے ایفل ٹاور کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔ پر دیکھنے والے بھی قیامت کی نگاہ رکھتے ہیں۔ فوراً کیچ کر لیا یا کیچپر کر لیا۔ جو مناسب سمجھیں :)

2012-11-03105841-1.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
اوپر والی تصویر دیکھ کر بے چارے درخت روہانسے ہو گئے کہ بھیا لائٹ مناسب نہیں تھی، ہم مسکرا بھی نہیں سکے اور تم نے تصویر کھینچ لی؟ ان کا دل رکھنے کے لئے میں نے یہ تصویر کھینچ لی۔ سوچا تو تھا کہ یار روشنی ہو نہ ہو، ایک ہی تصویر کافی ہے۔ مگر کافی ساری بائٹس کی قربانی دے کر دوسری تصویر بھی لے ہی ڈالی :(

درمیان میں ایک منا سا درخت بے چارہ تو اتنی شدت سے اپنے بال نوچ رہا تھا کہ اس پر کچھ زیادہ بچا ہی نہیں :atwitsend:سوچا تھا کہ مدیحہ گیلانی صاحبہ کا حوالہ دے دوں کہ انہوں نے میرے مشوروں کی بڑی تعریف کی ہے، تم بھی مشورے مانگ ہی لو، شاید اس نے مانگے بھی ہوں مشورے پر اس کی فرانسیسی مجھے سمجھ نہیں آئی

2012-11-03105833-1.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
فرانسیسی بہت سُست ہیں۔ اب یہ تصویر دیکھیں۔ ابھی تک درختوں پر پتے موجود ہیں۔ اللہ کے بندو، اگر پتہ نہیں گر رہے تو کیا ہوا، تم درختوں کی چھانٹی کر دو؟ پتہ تو چلے کہ خزاں آئی ہوئی ہے۔ پر شاید وہ ہوتے ہی اُلٹے دماغ کے ہیں :( میں نے اس لئے مشورہ اپنے پاس ہی سنبھال کر رکھا

2012-11-03105824.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
کلوز اپ۔ کہا تو بہت کہ یار اتنے اکڑ کر کھڑے نہ ہو، تصویر میں یا تو پاؤں کٹ جائیں گے یا پھر سر۔ کہنے لگا کہ جوتوں پر پالش نہیں ہوئی ہوئی، اس لئے جوتے رہنے دو، سر سلامت رہنا چاہیئے :)

2012-11-03104938.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھالو۔ یہاں ایفل ٹاور کے سامنے ہر ملک کا بھالو موجود تھا۔ اس کے قدموں میں تختی ہوتی تھی کہ کس ملک کا ہے اور کچھ معلومات ہوتی تھی۔ جاہل لوگ تصویر کھینچوانے سامنے کھڑے ہو جاتے تھے۔ کیچڑ کی وجہ سے ساری تختیاں خراب تھیں۔ تاہم میں نے اپنے پیارے پاکستان کی تختی کو اچھی طرح رگڑ رگڑ کر صاف کیا۔ دیکھیں تو سہی کیسے چمک رہی ہے؟ دوسری تختیاں جیسا کہ متحدہ عرب امارات ہو یا فن لینڈ یا کینیڈا، وہ کچھ ایسی تھیں

2012-11-03104833.jpg

2012-11-03104828-1.jpg

2012-11-03104611.jpg

2012-11-03104433.jpg

2012-11-03104417-1.jpg

2012-11-03104632.jpg
 

مہ جبین

محفلین
قیصرانی بھائی ! ایک کمزور دل محفلین نے ساری خوبصورت تصاویر مزے سے دیکھ لیں اور کوئی " تکلیف " بھی نہیں ہوئی :heehee:

ماشاءاللہ تصاویر بھی بہت خوبصورت اور سونے پر سہاگہ اس پر دلچسپ تبصروں نے اس کو مزید دلچسپ بنادیا
بہت خوش رہیں ہمیں گھر بیٹھے پیرس کی سیر مفت میں کرادی۔
 
Top