پیروڈی: وہ دن میں چھپ کے جو بیٹھک میں جایا کرتا تھا ٭ تابش صدیقی

کچھ دنوں قبل نیرنگ خیال بھائی نے ڈاکٹر کبیر اطہر کا خوبصورت کلام پوسٹ کیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ زمین عباس تابشؔ صاحب نے بھی استعمال کی ہے۔
جس پر فلک شیر بھائی اور نیرنگ خیال بھائی نے اپنی کچھ یادیں تازہ کیں۔ جس پر میری بھی کچھ ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ اور اس زمین کے مالکان کی اجازت کے بغیر ایک کونے میں اپنی کچھ جڑی بوٹیاں کاشت کر دی ہیں۔

وہ دن میں چھپ کے جو بیٹھک میں جایا کرتا تھا
فریج کو کھول کے اس کا صفایا کرتا تھا

کبھی جو بھاگ کے مسجد میں جایا کرتا تھا
وہ میچ دیکھنے ہوٹل پہ جایا کرتا تھا

جو ہاتھ جیب پہ رکھ کر نماز پڑھتا تھا
وہ صف پہ گرنے سے بنٹے بچایا کرتا تھا

ابھی جو کھاتا ہوں کھانے میں پیاز چپ کر کے
کبھی میں امی کو نخرے دکھایا کرتا تھا

ڈنر جو کرتا ہوں جا کر ابھی میں پیزا ہٹ
کبھی میں ریڑھی سے چھولے بھی کھایا کرتا تھا

ابھی جو سنتا ہوں سب اختلاف ہنس ہنس کر
کبھی میں غصہ سے خود کھول جایا کرتا تھا

خدا کے فضل سے سنبھلا ہوں ٹھوکریں کھا کر
کبھی پڑھائی سے میں جاں چھڑایا کرتا تھا

ابھی جو رہتا ہے تابشؔ، بگھارتا دانش
یہ بولنے سے کبھی ہچکچایا کرتا تھا

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
 

یوسف سلطان

محفلین
ابھی جو سنتا ہوں سب اختلاف ہنس ہنس کر
کبھی میں غصہ سے خود کھول جایا کرتا تھا

خدا کے فضل سے سنبھلا ہوں ٹھوکریں کھا کر
کبھی پڑھائی سے میں جاں چھڑایا کرتا تھا

ابھی جو رہتا ہے تابشؔ، بگھارتا دانش
یہ بولنے سے کبھی ہچکچایا کرتا تھا
بہت عمدہ۔
 

ہادیہ

محفلین
قصہ چھوڑیں بس یہ جان لیں اگر آرائیں کو کہا جائے قومی پھل سوچ لیں تو پیاز کا انتخاب ہو گا
شاباش آپ کو بڑا پتا ہے۔ میں پیاز بالکل نہیں کھاتی سلاد میں بھی بہت ہی کم۔ اور سالن میں اگر مکسچر بنا کر استعمال کیا جائے تو ٹھیک ورنہ پیاز سائیڈ پر۔۔ واہ۔۔ قومی پھل۔۔ اب پیاز ہی رہ گیا ہے پیاز کو سبزی تو کہہ سکتے ہیں پھل تو خیر بالکل نہیں کہہ سکتے
 
:applause::thumbsup::applause::thumbsup::applause:
واہ بھی کیا خوب اور لاجواب کاشت کی ہے۔
شکریہ جناب
بہت خوب تابش بھائی!! :)
شکریہ بہن
بہت خوب تابش بھائی۔
یہ بنٹے کانچ کی گولیوں کو کہتے ہیں نا
بہت شکریہ
جی وہی۔ :)
شکریہ یوسف بھائی
بہت خوب. بنٹوں سے بچپن یاد آگیا. :)
شکریہ رانا صاحب۔ بنٹوں سے بڑھاپا تو یاد آنے سے رہا۔ :p
ہمارا ابھی یہ حال ہے لیکن مستقبل کی فکر پیچھا نہیں چھوڑتی
مستقبل کی فکر جب آ جاتی ہے تو یہ حال نہیں رہتا۔ :)
آرائیں لوگوں سے تعلق تو نہیں بڑھئے کیا ؟؟
ہاہا۔ نہیں ایس نہیں ہے۔ وہ کسی نے ابھی ابھی کہا ہے نا کہ شادی کے بعد عورت کے نخرے بڑھ جاتے ہیں اور مرد کے ختم ہو جاتے ہیں۔ :p
پیاز کے چکر میں تعریف تو رہ ہی گئی تھی۔۔ بہت اعلیٰ۔۔ زبردست اور مزے کی۔۔:)
بہت شکریہ بہن
 
Top