ابھی تو آغاز ہے آگے آگے دیکھیں۔شاندار شروعات ہے جناب۔
شکریہواؤ
کیا تصویریں شئیر کی ہیں زبردست
یہ کیا انکا کا نظام زراعت تھا؟
چھتوں کا یہ سٹائل اور رنگ کافی عام ہے۔یہ ساری چھتوں کا ایک جیسا ڈیزائن اور رنگ اتفاقیہ ہے یا کوئی خاص وجہ ہے اس جی
نازکا لائنز دیکھنے نہیں جا سکے کہ پیرو میں دیکھنے کی بہت جگہیں ہیں اور ہمارے پاس وقت محدود تھا۔اف فوہ آپ کے اس سفر نے تو ٹام مارٹن کے ناول "پیرامڈ" کا مزہ دو بالا کردیا۔ مزیدار مزیدار
کزکو شہر کی تصویریں دیکھنے کے بعد مچو پیچو کی سائیٹ کا انتظار اور بھی بڑھ گیا۔ یوں محسوس ہوا گویا ڈاکٹر کیتھرین اور ڈاکٹر ردر فورڈ کے ساتھ ہم بھی کزکو شہر میں چہل قدمی کررہے ہیں۔ بہت خوب زیک جاری رکھیے۔
ہمیں ماچو پیچو کی تصاویر کے ساتھ ساتھ نازکا لائینز کی تصاویر دیکھنے کا بھی بہت اشتیاق ہے۔ کیا آپ جہاز سے نازکا لائینز کی تصاویر لیے پائے؟
واہ بھائی واہاڑتے ہوئے سلو موشن ویڈیو
یہ کھنڈرات کب کے ہیں۔کھنڈرات
انکا تہذیب خاص طور پر زراعت میں کافی ایڈوانسڈ تھی۔ تجارت کرتے تھے مگر دور دراز، مقامی تجارت نہ تھی۔اچھی تصاویر ہیں زیک ہمارے کالج کے ایک ہسٹری پروفیسر نے انکا تہذیب کی جدت دیکھتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر یورپ کچھ سو سال بعد یہاں پہنچتا تو شاید انہیں ختم کرنا اتنا آسان نہ ہوتا۔ انکا معاشرہ کرنسی اور بازاروں کے بغیر چلتا تھا۔ محنت، مزدوری کے بدلے اشیاء زندگی فراہم کی جاتی تھیں۔ پیداوار اتنی تھی کہ ہر فرد پیٹ بھر کر سوتا تھا۔
یورپین ہر جگہ جراثیم ہی لے کر گے ہیں کیا۔انکا تہذیب خاص طور پر زراعت میں کافی ایڈوانسڈ تھی۔ تجارت کرتے تھے مگر دور دراز، مقامی تجارت نہ تھی۔
یہ کہنا مشکل ہے کہ چند صدیوں بعد کیا ہوتا۔ شمالی و جنوبی امریکہ کی آبادی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ وہ جراثیم تھے جو یورپین اپنے ساتھ نادانستہ طور پر لائے۔ امریکیوں میں اس کی کوئی مدافعت نہ تھی اور سب سے زیادہ لوگ ان بیماریوں سے مرے۔