پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

فاتح

لائبریرین
ہائے۔۔۔یہ تو وہی اپنے پیر صاحب کا اشتہار ہے۔ جو روز ٹی وی پر ہم سنتے ہیں۔ اور روز میں سوچتی ہوں کہ ان کو کال کروں۔ کہ مجھے بھی اپنی شاگردی میں لے لیں۔:grin:

ماورا! آپ ضرور ان کی شاگردی اختیار کریں تا کہ بعد ازاں اراکینِ محفل کو مفت خدمات مہیّا کر سکیں۔
مثلاً ادھر محب صاحب نے کچھ دیر لگائی کسی کتاب کے صفحات ٹائپ کرنے میں اُدھر آپ نے ایک جن بھیج دیا اُن کی طرف۔
بوچھی جی کا پلّا بھی ان کی دوست کے سیدانی عاملہ کاملہ بننے سے اُن کے سسرالیوں پر بھاری ہو جائے گا۔
آپ کے دم سے نبیل صاحب کا بھی بوجھ ہلکا ہوتا نظر آتا ہے کہ ڈیویلوپمنٹ کے لئے جنات کی پوری ٹیم حاضر ہوا کرے گی۔
:grin::grin::grin:
 
تیشہ

محفلین
مجھے تو فاتح کی تجویز پسند آئی ہے۔ کہ لائبریری کی کتابیں لکھوا لیتے ہیں۔ ہمارے لیے تو یہی سب سے بڑی مشکل ہے۔ 24 گھنٹے کے اندر ساری مشکلات آسان۔ اور ہر تمنا پوری صرف تین دن میں۔ آپ بھی سوچ لیں۔ ویسے باجو سیرسلی فون تو کرنا۔ مجھے سچی سے امی ڈانٹتی ہیں۔ ورنہ اب تک میں کر چکی ہوتی۔lol

نہیں سچ بات بتاؤ مجھے ان عاملوں ، پیروں پہ بلکل اعتیبار نہیں ہے ماورہ :rolleyes: میں تو ذرا تمھیں پتا مذاق ہنس کھیل رہی تھی ۔ مگر رئیل لائف میں نہیں مانتی انکو ۔ ( پہلے ہی میرے سسرالیوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تعویذ گنڈوں کو لے کر ) اور مجھے ایسے کام کرتے اور کروانے آتے نہیں ۔ ۔اورمیں اعتیبار بھی نہیں کرتی ۔
سو اس پیر ص کو فون کرنے کا فائدہ ۔ :confused: ؟

ٹھگ ہوتے ہیں سارے کے سارے دو نمبری ۔
پیسے بٹورتے ہیں اور کچھ نہیں ۔ :(
اور ان پر پیسیے کاہے لگایا جایا ویسٹ کرنے کو ۔ ؟ اس سے کہیں اچھا ہے ان پیسیوں سے بندہ یورپ ۔ ۔ امریکہ ۔ ۔گھوم پھر آئے
zzzbbbbnnnn.gif
۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
بوچھی جی کا پلّا بھی ان کی دوست کے سیدانی عاملہ کاملہ بننے سے اُن کے سسرالیوں پر بھاری ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:rolleyes: جناب سسرالی ہونگے اگر تو پلا بھاری ہوگا نا :confused:
خوشقسمتی سمجھتی ہوں اپنی میں ۔ ۔ کہ اب انکا سایا تک نہیں
zzzbbbbnnnn.gif
بہت پہنچ سے دور ہیں ۔ ۔
 
فاتح

لائبریرین
:rolleyes: جناب سسرالی ہونگے اگر تو پلا بھاری ہوگا نا :confused:
خوشقسمتی سمجھتی ہوں اپنی میں ۔ ۔ کہ اب انکا سایا تک نہیں
zzzbbbbnnnn.gif
بہت پہنچ سے دور ہیں ۔ ۔

تب تو ہماری مستقبل کی عاملہ کاملہ سیدانی پیرانی ماورا صاحبہ کا بھی بھلا ہو گیا کہ انہیں ذرا کم جادو جنتر پڑھنے پڑیں گے:grin:
 
ماوراء

محفلین
میں کل تک سوچ کر آتی ہوں کہ میں کیا کر سکتی ہوں۔lol کیونکہ ابھی میرا بھی سارا لائبریری کا کام پڑا ہوا ہے۔ اسے بھی تو مکمل کرنا ہے نا۔ کچھ سوچنا پڑے گا۔ پیر صاحب سے خاص عملیات کی کتاب منگواتی ہوں۔ یا آن لائن پریکٹس۔ اس کے بعد اہلِ محفل بھی مستفید ہو سکیں گے۔
 
سیدہ شگفتہ

ماوراء :)

اتنی محنت ۔۔۔ !!

اس سے کم محنت میں اور کم وقت میں تو صفحات ہی مکمل ہو جانے ہیں :grin::grin: :)
 
ماورا! آپ ضرور ان کی شاگردی اختیار کریں تا کہ بعد ازاں اراکینِ محفل کو مفت خدمات مہیّا کر سکیں۔
مثلاً ادھر محب صاحب نے کچھ دیر لگائی کسی کتاب کے صفحات ٹائپ کرنے میں اُدھر آپ نے ایک جن بھیج دیا اُن کی طرف۔
بوچھی جی کا پلّا بھی ان کی دوست کے سیدانی عاملہ کاملہ بننے سے اُن کے سسرالیوں پر بھاری ہو جائے گا۔
آپ کے دم سے نبیل صاحب کا بھی بوجھ ہلکا ہوتا نظر آتا ہے کہ ڈیویلوپمنٹ کے لئے جنات کی پوری ٹیم حاضر ہوا کرے گی۔
:grin::grin::grin:

فاتح کیا کھرا لگایا ہے بھئی تم نے ، مان گئے تمہیں۔ میں حیران تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے اب سمجھ آئی کہ یہ جنات کا قصور ہے میں بھی سوچ رہا تھا کہ یہ انسانی کاوشوں میں کون سی نادیدہ قوتیں حائل ہو رہی ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پر یہ کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ زکریا پہلے ہی سلسلہ بھوپالیہ کے بزرگ نظر آ رہے ہیں۔ ;)

اب بس ایک فلیش انیمیشن مل جائے تو تعویز گنڈوں کا کام بھی سٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
محب! یہ "نادیدہ" اور "ماورائی" قوّتوں ہی کی کارستانی ہے۔ بندہ بے قصور ہے;)
 
اردو ویب پر یہ کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ زکریا پہلے ہی سلسلہ بھوپالیہ کے بزرگ نظر آ رہے ہیں۔ ;)

اب بس ایک فلیش انیمیشن مل جائے تو تعویز گنڈوں کا کام بھی سٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔ :)

نبیل کیا لوگ زکریا کے جاہ و جلال کو سنبھال پائیں گے ، ایسا نہ ہو کہ پہلے مرید ہی جلال دیکھ کر بھاگ گئے تو ایسا کامیاب کاروبار بھی مندے کا شکار ہو جائے گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاں بالکل ٹھیک :)

حق گو۔۔۔ زکریا بھیا ہر وقت تھوڑا ہی بولتے ہیں۔۔۔ بس کبھی کبھار ہی بولتے ہیں تو اتنا تو ضروری ہوگا ہی کچھ جلال دکھانا۔۔۔ کبھی کبھار۔۔۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل کیا لوگ زکریا کے جاہ و جلال کو سنبھال پائیں گے ، ایسا نہ ہو کہ پہلے مرید ہی جلال دیکھ کر بھاگ گئے تو ایسا کامیاب کاروبار بھی مندے کا شکار ہو جائے گا۔

محب تمہاری بات درست ہے۔ اب جہاں جلال ہے تو وہاں اس کے مقابلے میں بھی جمال بھی ہونا ضروری ہے۔ ایسا کرو کہ زکریا کے جلال سے ڈر کر بھاگنے والوں کو اپنا جمال دکھا دیا کرو تاکہ جلال کا اثر نیوٹرلائز ہوجائے۔ :cool:
 
محمد وارث

اور میرا خیال ہے کہ اگر جلال و جمال کے ساتھ نبیل صاحب کا کمال اور شمشاد صاحب کا "حال" بھی شاملِ حال ہوجائے تو پھر دیکھیے گا کیسی پڑتی ہے دھمال۔

۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وارث صاحب پھر تو آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست والا سماں پیدا ہو جائے گا۔ میں نے یہ قوالی لائیو سنی ہوئی ہے اور اس میں حال اور دھمال بھی۔ :)
 
لو بھئی نبیل اب تو جلال ، جمال ، کمال اور حال بھی شامل ہوگیا ہے۔

وارث اگر اس کے ساتھ فاتح کی 'چال' بھی شامل کر دی جائے تو میرا خیال ہے تمام لوازمات پورے ہو جائیں گے اور مریدین کہیں اور جا نہ پائیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب پھر تو آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست والا سماں پیدا ہو جائے گا۔ میں نے یہ قوالی لائیو سنی ہوئی ہے اور اس میں حال اور دھمال بھی۔ :)

مجھے لگتا ہے اب مجھے یہ شعر بدلنا پڑے گا کیونکہ دھمال ڈالنا واقعی میرے بس کا کام نہیں ہے۔ :)

فاتح کی چال بھی شامل کردی محب نے، اب مال رہ گیا ہے دیکھیے کس کے حصے میں آتا ہے۔

۔
 
Top