پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

تیشہ

محفلین
میں کل تک سوچ کر آتی ہوں کہ میں کیا کر سکتی ہوں۔lol کیونکہ ابھی میرا بھی سارا لائبریری کا کام پڑا ہوا ہے۔ اسے بھی تو مکمل کرنا ہے نا۔ کچھ سوچنا پڑے گا۔ پیر صاحب سے خاص عملیات کی کتاب منگواتی ہوں۔ یا آن لائن پریکٹس۔ اس کے بعد اہلِ محفل بھی مستفید ہو سکیں گے۔

ماورہ ، میں نے کیا تھا آج کال ۔ ۔ سوچا ذرا پوچھوں تو ہاتھ دیکھنے کے کتنی پےمنٹ لیتے ہیں ۔ مجھے ہاتھ دکھانے کا بہت شوق ہے ۔
اور پھر میں نے تمھارے بارے میں بھی پوچھنا تھا ۔ کب باری آرہی ہے تمھاری :rolleyes:
02wishper.gif

پھر مجھے خیال آیا کہیں پیر بابا مجھ پر ہی نہ جادو ٹونہ کرنے لگ جائیں باز آگئی ۔ ورنہ مجھے آج شرارت سوجھ رہی تھی ۔ اور دونوں نمبروں پر ڈائل کر بھی لیا مگر آنسر مشین لگی ۔ لگتا ہے آج پیر ص چھٹی پر ہیں ۔ آواز تو انکی خوب رعب دار سی ہے ۔
animated0137.gif
 
رضوان

محفلین
اور میرا خیال ہے کہ اگر جلال و جمال کے ساتھ نبیل صاحب کا کمال اور شمشاد صاحب کا "حال" بھی شاملِ حال ہوجائے تو پھر دیکھیے گا کیسی پڑتی ہے دھمال۔

۔

واہ بھئی اس دھاگے پر تو سلسلہ "قیل و قال" جاری ہے
اور جب مال آئے گا تو ساتھ محبوبِ خوش خصال بھی کھنچا چلا آئے گا۔ پھر واقعی
آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست
 
ماوراء

محفلین
ماورہ ، میں نے کیا تھا آج کال ۔ ۔ سوچا ذرا پوچھوں تو ہاتھ دیکھنے کے کتنی پےمنٹ لیتے ہیں ۔ مجھے ہاتھ دکھانے کا بہت شوق ہے ۔
اور پھر میں نے تمھارے بارے میں بھی پوچھنا تھا ۔ کب باری آرہی ہے تمھاری :rolleyes:
02wishper.gif

پھر مجھے خیال آیا کہیں پیر بابا مجھ پر ہی نہ جادو ٹونہ کرنے لگ جائیں باز آگئی ۔ ورنہ مجھے آج شرارت سوجھ رہی تھی ۔ اور دونوں نمبروں پر ڈائل کر بھی لیا مگر آنسر مشین لگی ۔ لگتا ہے آج پیر ص چھٹی پر ہیں ۔ آواز تو انکی خوب رعب دار سی ہے ۔
animated0137.gif

ہاہاہاہا۔ میری باری۔۔۔لیکن میری باری کی تو میرے امی ابو کو بھی فکر نہیں ہے۔ ایسا نہ ہو کہ پیر صاحب کی دعاؤں سے اپنی باری سے بھی جاؤں۔:p

آج سنڈے تھا نا۔ شاید چھٹی پر ہوں۔ اچھا تو کیا وہ ہاتھ دیکھ کر پریشانیوں کا حل بتاتے ہیں؟ کل پھر کرنا۔۔یہی پوچھنا کہ ایک پریشانی ہے پیر صاحب۔۔۔بڑی آس سے آپ کو فون کیا ہے۔ ایک پریشانی دور کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
 
تیشہ

محفلین
ہاہاہاہا۔ میری باری۔۔۔لیکن میری باری کی تو میرے امی ابو کو بھی فکر نہیں ہے۔ ایسا نہ ہو کہ پیر صاحب کی دعاؤں سے اپنی باری سے بھی جاؤں۔

آج سنڈے تھا نا۔ شاید چھٹی پر ہوں۔ اچھا تو کیا وہ ہاتھ دیکھ کر پریشانیوں کا حل بتاتے ہیں؟ کل پھر کرنا۔۔یہی پوچھنا کہ ایک پریشانی ہے پیر صاحب۔۔۔بڑی آس سے آپ کو فون کیا ہے۔ ایک پریشانی دور کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سنا ہاتھ بھی دیکھتے ہیں تو مجھے ذرا اسی بارے میں معلومات لینی تھی ۔ کیا فیس ؟ اور ہوتے کس شہر میں ہیں ۔۔ وغیرہ ۔
کیوں کے پہلے بھی جس نے ہاتھ دیکا تھا اس نے کہا یہ حکومت کرے ی ۔ اپنے گھر ۔ اور دلوں پر
zzzbbbbnnnn.gif
اور پیسہ بہت ۔ اسکا کاروبار چلے گا ۔ اور ان میں سے تین باتیں بلکل ٹھیک ۔ ۔ اب مجھے اک بار پھر شوق چرُایا ہے ہاتھ دکھاؤں تو کیا بتاتے ہیں ۔
اس لئے فون کر کے ذرا معلومات لے رہی تھی ۔

تمھارے بارے میں کیسے پوچھوں ؟ کہ پیر صاحب محفل پر اک لڑکی جس کا محفل پر ماورہ نک ہے ۔ مجھے اسکے بارے میں بھی بتائیے کتنی دیر ہے آخر اسکی شادی کو۔ :confused: :rolleyes:
zzzbbbbnnnn.gif
فرض کرو تمھارے لئے پوچھنے کے لئے بھی تو تمھاری ڈیٹ آف برتھ ۔ ۔ پیدا ہونے کا وقت ۔۔ جگہ ۔ ۔ اور رئیل نام کی ضرورت پڑتی ہے ۔ ( تو پیر ص کیسے کچھ کرسکتے ہیں بیٹھے بیٹھے بغیر کسی چیز کے :rolleyes:

انکے تو عمل بھی اکثر الٹے ہوجاتے ہیں شادی تمھاری کا عمل ٹوٹکا کریں ہو میری جائے پھر :rolleyes:
animated087.gif
animated087.gif
اس لئے میری مانو تو اپنا مسلہ خود ہی سوچو ۔ ۔
 
ماوراء

محفلین
واہ زبردست۔ یعنی تین باتیں درست ہوئیں تھیں۔ چھوٹے ہوتے میرا نجومی نے ہاتھ دیکھا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ اس کے گھر لنگر چلے گا۔اور اس کی گاڑیاں چلیں گی۔ ہاہاہا۔ اپنے ہاتھ تو ابھی تک ایک گاڑی بھی نہیں آئی۔ پتہ نہیں یہ گاڑیاں کب چلیں گی۔ اور لنگر کیا چلنے ہیں۔ اپنے لیے مل جائے اتنا ہی کافی ہے۔lol میرا خود بہت دل ہے ہاتھ دکھانے کا۔۔۔
اگر آپ نے ماوراء بتا دیا۔۔تو یقیناً کسی اور کی شادی ہو جائے گی۔ اس لیے شادی جیسے نازک مسئلے کو رہنے ہی دیں۔ :p
 
فاتح

لائبریرین
لو بھئی نبیل اب تو جلال ، جمال ، کمال اور حال بھی شامل ہوگیا ہے۔

وارث اگر اس کے ساتھ فاتح کی 'چال' بھی شامل کر دی جائے تو میرا خیال ہے تمام لوازمات پورے ہو جائیں گے اور مریدین کہیں اور جا نہ پائیں گے۔

محب صاحب! ابھی تو آگ بھی نہیں لگی اور آپ پہلے سے ہی ہوا دینے لگے۔;)
وہی مزاج، وہی چال ہے زمانے کی
ہمیں بھی ہو گئی عادت فریب کھانے کی​
:grin::grin::grin:
خیر "دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں":cool:

نبیل صاحب! جس شدّومد کے ساتھ تمام تر لوازمات پورے ہوتے جاتے ہیں مجھے ڈر ہے کہ کہ کچھ دنوں میں آپ کو اس سائٹ کا نام "محفل" سے تبدیل کر کے "آستانہ" نہ رکھنا پڑ جائے۔;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارے نہیں فاتح، اس کے لیے علیحدہ سب ڈومین allocate کر لیں گے۔ :)
آستانہ ڈاٹ اردو ویب ڈاٹ آرگ۔ :cool:
 
فاتح

لائبریرین
ارے نہیں فاتح، اس کے لیے علیحدہ سب ڈومین allocate کر لیں گے۔ :)
آستانہ ڈاٹ اردو ویب ڈاٹ آرگ۔ :cool:

اوہ پھر تو یہ واقعی ایک ٹیکنالوجی انٹیگریٹد آستانہ ہو گا۔
ایک صفحہ مریدوں کے لاگن کے لئے اور دوسرا موکّلوں کے لئے مختص۔
ایک جانب جنّات و انسانوں کی ویڈیو ویب کانفرنس چل رہی ہے تو دوسری جانب پیر صاحبان چلّوں اور مخصوص عوامل پر مبنی براہِ راست ویبینارز سٹریم کر رہے ہیں جس کے دوران گاہے بگاہے مریدین وی او آئی پی یا ای میل کے ذریعے سوالات پوچھ رہے ہیں۔
واہ واہ واہ
:grin::grin::grin::grin::grin:
 
واہ کیا نقشہ کھینچا ہے سبحان اللہ۔ ایسا لگتا ہے کہ ساری تیاریاں مکمل ہے۔۔۔ زکریا صاحب کو باقاعدہ دعوت دینا باقی رہ گیا ہے بس۔۔۔۔ :)
 
Top