پیسے ہمارے خریداری آپ کی

شمشاد

لائبریرین
ایک سوٹ لینے گیا تھا، سب سے سستا والا سات ہزار کا تھا، اس لیے یہ چار اگلے کے حوالے۔
 

سارا

محفلین
اف یہاں تو ہزاروں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔۔۔:rolleyes:

چار ہزار میں ایک ہوٹل میں 3 بندوں کا کھانا اور 2 جوتوں کے جوڑے۔۔;)

ایک ہزار روپے۔۔
 

سکون

محفلین
اب ایک یزار سے کیا ملے گا سارہ کے پیسے خرچ تو کرنے ہی پڑیں گے تو چلو میں ان سے کسی کے لئے اچھا سا گفٹ خرید لیتا ہوں
اگلے کے لئے
5،0000 کیا یاد کرے گا کسی سخی سے پالا پڑا تھا ہا ہاہاہا​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پچاس ہزار ہی ہیں ناں۔
مجھے ایک موٹر سائیکل کی بہت ضرورت رہتی ہے، سب سے سستی چین کی بنی ہوئی پچاس سی سی شاید اتنے پیسوں میں مل جائے۔

20 ہزار آنے والے رکن کے لیے۔
 

سارا

محفلین
20 ہزار ہمم کافی زیادہ ہے۔۔ایک گولڈ کی رنگ لے لیتی ہوں میں اس سے۔۔۔

اب 5 ہزار۔۔۔
 

سکون

محفلین
خیر پیسے تھوڑے ہیں لیکن گذارا کر لین گے مین ان سے اک بکرا خرید لیتا ہوں پارٹی کے لئے

آنے والے کے لئے
5 روپئے دیکھوں کیسے کریداری کرتا ہے ہاہاہاہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
آپ یہ پیسے میرے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا کریں کیونکہ میں زیادہ تر کریڈٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں۔

بکرا خریدنے گیا تھا، درمیانہ سا بکرا بھی بارہ ہزار کا تھا۔ اب بتائیں کیا کروں۔

تین ہزار جمع نو ہزار اگلے رکن کے لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چوانی کیا ہوتا ہے صاحب، اصل لفظ چونی ہے لیکن وہ بھی گزرے زمانوں میں ہوتا تھا، آجکل پچیس پیسے کہلاتے ہیں لیکن وہ بھی صرف حساب کتاب میں، لینے کو تو بھکاری بھی پچیس پیسے نہیں لیتا۔ مجھے تو پچیس پیسے کا سکہ بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔

روپؤں میں بات کریں۔
 

سکون

محفلین
ہار گئے نا شمشاد بھائی لیکن اگر سارا ہوتی تو کچھ نہ کچھ اس کا حل نکال لیتیں خیر تصحیح کا شکریہ اہل لسان نہیں ہوں میری مادری زبان سندھی ہے اس لئے یہ چھوٹی موٹی غلطی کوئی بڑی بات نہیں ہے
اگلے کے لئے
1500
 

شمشاد

لائبریرین
1500 روپے ہیں، ڈالر ہیں، پونڈ ہیں یا یورو ہیں؟ یہ بھی تو لکھیں، پھر اسی حساب سے خریداری بھی کروں گا۔
 

سارا

محفلین
آپ یہ پیسے میرے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا کریں کیونکہ میں زیادہ تر کریڈٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں۔

بکرا خریدنے گیا تھا، درمیانہ سا بکرا بھی بارہ ہزار کا تھا۔ اب بتائیں کیا کروں۔

تین ہزار جمع نو ہزار اگلے رکن کے لیے۔

بھائی جان آپ ہمارے شہر جا کر بکرا لے لیا کریں اچھا سا مل جائے گا تین ہزار میں۔۔۔;)
 

سارا

محفلین
جی یہ 1500 روپے ہی ہیں۔۔۔4 کتابیں لی ہیں ان سے۔۔۔

اگلے کے لیے 7 ہزار روپے
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا شہر کون سا ہے؟ کیا اٹک میں بکرے سستے ہیں؟ ایک ایسا بکرا جس میں سے پندرہ کلو گوشت نکل آئے کتنے میں مل جائے گا؟

کیمرہ لینا ہے میں نے، سات ہزار میں تو نہیں آئے گا، سونی کا ایک میڈیم کلاس کیمرہ دیکھا تھا، بیس ہزار کا تھا۔

یہ سات ہزار اگلے رکن کے لیے۔
 

تیشہ

محفلین
سات ہزار کے میں اپنے لئے ریڈی میڈ سوٹ خرید لوں گی ،
آنے تو دو ، تین سوٹ ہی ہیں پر فائن ،

تین ہزار اگلے کے لئے ، ،
 

شمشاد

لائبریرین
تین ہزار میں جوتوں کا ایک جوڑا آیا ہے۔ وہ بھی خاصی بحث مباحثہ کے بعد، پانچسو کم کروانے پڑے۔

کم از کم دس ہزار تو دیں اگلے کو۔
 

سارا

محفلین
شمشاد بھائی آپ کتنے زیادہ پیسے خرچ کرتے ہیں آپ مجھے صرف 2000 دیں میں‌آپ کو زبردست قسم کے شوز لے کر دے سکتی ہوں۔۔:rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
پچاس پاؤنڈ ، میری شاعری کی کتابیں آرہی ہیں پاکستان سے ،

اب اگلے بندے کو میں ، ففٹی فائف پاؤنڈ دیتی ہوں ،
 
Top