سید عمران
محفلین
چڑیا کہاں، عدنان بھائی نے اسے سرخاب کا پر بنا رکھا ہے۔۔۔آپ دونوں نے چائے کس چڑیا کا نام رکھا ہوا ہے؟
ورنہ ہے یہ عام سی چائے کی پیالی، جسے پلانے کا انہوں نے سات ماہ قبل وعدہ کیا تھا۔۔۔
وہ وعدہ آج تک ایفا ہو رہا ہے!!!
چڑیا کہاں، عدنان بھائی نے اسے سرخاب کا پر بنا رکھا ہے۔۔۔آپ دونوں نے چائے کس چڑیا کا نام رکھا ہوا ہے؟
تو ہم سے سیکھ لیجیے سخاوت۔۔۔ایسی سخاوت سے ہم باز آئے ۔
ہمیں تو تحفے میں ملے تھے اس لیے دل کی تمام حسرتیں پوری کرنے کے بعد آپ کی بابت اطلاع نیب تک پہنچا دی ہے ۔۔۔! اطلاعاََ عرض ہے کہ ہم پانچ کروڑ روپوں میں سے فقط چار کروڑ ننانوے لاکھ ننانوے ہزار روپے خرچ کر پائے ۔۔۔! ایک ہزار روپے کی خطیر رقم ہم اگلے محفلین کے نام کرتے ہیں ۔۔۔!تو ہم سے سیکھ لیجیے سخاوت۔۔۔
ہماری جانب سے تمام محفلین کو پانچ پانچ کروڑ روپے کا تحفہ۔۔۔
کرلیں دل کی تمام حسرتیں پوری!!!
ہزار کے نوٹ کا تو میں جہاز بنا کر اڑا دونگی۔ایک ہزار روپے کی خطیر رقم ہم اگلے محفلین کے نام کرتے ہیں ۔۔۔!
یہ والے رکھ لونگی۔ایک ہزار کے ساتھ میں نناوے ہزار ملا کر اگلے محفلین کو پہش کرتا ہوں.
مبلغ یک ہزارکے زرکثیر کے اس ضیاں بے مصرف کے بعد امید واثق ہے کہ خواہرم La Alma اپنے پلے سے مابدولت کو پانچ روپے عنایت فرمائیں گی جس کا شکریۂ نیازمندانہ کی ادائیگی کے بعد مابدولت پانچ کے اس سکۂ رائج الوقت کو پاس کھڑے للچائی نگاہوں سے تاڑنے والےلحیم شحیم گداگر کی نذر گذاردیں گے ، تاہم پانچ کلدار کو دیکھنےکے بعد گداگر کے بشرۂ غیرمطمئن کو ملاحظہ کرکے مابدولت اپنا سا منہہ لے کر رہ جاتے ہیں۔ہزار کے نوٹ کا تو میں جہاز بنا کر اڑا دونگی۔
یہ والے رکھ لونگی۔
اگلے محفلین کے لیے دعائیں
گویا محترمہ لا المیٰ صاحبہ ہمارے امین بھیا کو اُن کی خواہش کے مطابق گر پانچ سو پیسے عنایت فرمائیں تو آنجناب انہیں ایک عدد لحیم شحیم گداگر کی نذر کریں گے، امید ہے کہ فقیر، اور ممکنہ طور پر پُرتقصیر، پانچ روپے قبول نہ فرما کر ہم پر احسان دھریں گے اور یوں یہ روپے ایک بار پھر محفلی خزانے میں جمع ہو جاویں گے اور ہمارا کھیل اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ محفلین چاہیں تو اس خطیر رقم کی منی ٹریل کی جانچ کی خاطر جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔مبلغ یک ہزارکے زرکثیر کے اس ضیاں بے مصرف کے بعد امید واثق ہے کہ خواہرم La Alma اپنے پلے سے مابدولت کو پانچ روپے عنایت فرمائیں گی جس کا شکریۂ نیازمندانہ کی ادائیگی کے بعد مابدولت پانچ کے اس سکۂ رائج الوقت کو پاس کھڑے للچائی نگاہوں سے تاڑنے والےلحیم شحیم گداگر کی نذر گذاردیں گے ، تاہم پانچ کلدار کو دیکھنےکے بعد گداگر کے بشرۂ غیرمطمئن کو ملاحظہ کرکے مابدولت اپنا سا منہہ لے کر رہ جاتے ہیں۔
اور بلاشبہ " پرمزاح " بھی !گویا محترمہ لا المیٰ صاحبہ ہمارے امین بھیا کو اُن کی خواہش کے مطابق گر پانچ سو پیسے عنایت فرمائیں تو آنجناب انہیں ایک عدد لحیم شحیم گداگر کی نذر کریں گے، امید ہے کہ فقیر، اور ممکنہ طور پر پُرتقصیر، پانچ روپے قبول نہ فرما کر ہم پر احسان دھریں گے اور یوں یہ روپے ایک بار پھر محفلی خزانے میں جمع ہو جاویں گے اور ہمارا کھیل اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ محفلین چاہیں تو اس خطیر رقم کی منی ٹریل کی جانچ کی خاطر جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
برادرم محمد امین صدیق سے التماس ہے کہ اپنے پائے لغزش کی جانب نگاہ کیجئے۔ ہمارا بنا پائلٹ کا جہاز، تکنیکی خرابی کی وجہ سے کسی بھی لمحے زمین بوس ہوا ہی چاہتا ہے۔ اس سے پیشتر کہ آپ کے پاس کھڑا حریص گداگر اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے اسے اچک لے ۔ آنجناب کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی اپنے دستِ مبارک سے جہاز کی باقیات اس کے کشکول میں ڈال دیں تاکہ وہ اسے بیچ کر اپنی باقی ماندہ زندگی عیش و عشرت سے گزار سکے۔مبلغ یک ہزارکے زرکثیر کے اس ضیاں بے مصرف کے بعد امید واثق ہے کہ خواہرم La Alma اپنے پلے سے مابدولت کو پانچ روپے عنایت فرمائیں گی جس کا شکریۂ نیازمندانہ کی ادائیگی کے بعد مابدولت پانچ کے اس سکۂ رائج الوقت کو پاس کھڑے للچائی نگاہوں سے تاڑنے والےلحیم شحیم گداگر کی نذر گذاردیں گے ، تاہم پانچ کلدار کو دیکھنےکے بعد گداگر کے بشرۂ غیرمطمئن کو ملاحظہ کرکے مابدولت اپنا سا منہہ لے کر رہ جاتے ہیں۔
گویا محترمہ لا المیٰ صاحبہ ہمارے امین بھیا کو اُن کی خواہش کے مطابق گر پانچ سو پیسے عنایت فرمائیں تو آنجناب انہیں ایک عدد لحیم شحیم گداگر کی نذر کریں گے، امید ہے کہ فقیر، اور ممکنہ طور پر پُرتقصیر، پانچ روپے قبول نہ فرما کر ہم پر احسان دھریں گے اور یوں یہ روپے ایک بار پھر محفلی خزانے میں جمع ہو جاویں گے اور ہمارا کھیل اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ محفلین چاہیں تو اس خطیر رقم کی منی ٹریل کی جانچ کی خاطر جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
مابدولت اپنی محترم بہن کے حکم کے آگے سرتسلیم خم کرنے کو اپنے تئیں باعث مسرت گردانتے ، تاہم صاحب فراش جہاز کی سمع خراش وفلک شگاف آسیبی گڑگڑاہٹ نے مابدولت کے اختلاج قلب کو بیدار کردیا ہے جس کی بنا پر مابدولت کا جثۂ ناتواں شوریدہ سرہواؤں کی زد میں ایستادہ کسی شجر تنہا و بے یارومددگارکی مانندلرزہ براندام ہے ۔ چنانچہ مابدولت اس ممکنہ مشقت جسمانی سے کنی کتراکرکسی سایۂ عافیت میں روپوش ہوجانے میں ہی اپنی بچت کا سامان کیے دیتے ہیں ۔برادرم محمد امین صدیق سے التماس ہے کہ اپنے پائے لغزش کی جانب نگاہ کیجئے۔ ہمارا بنا پائلٹ کا جہاز، تکنیکی خرابی کی وجہ سے کسی بھی لمحے زمین بوس ہوا ہی چاہتا ہے۔ اس سے پیشتر کہ آپ کے پاس کھڑا حریص گداگر اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے اسے اچک لے ۔ آنجناب کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی اپنے دستِ مبارک سے جہاز کی باقیات اس کے کشکول میں ڈال دیں تاکہ وہ اسے بیچ کر اپنی باقی ماندہ زندگی عیش و عشرت سے گزار سکے۔
صحیح پکڑے ہیں۔کھیل کے پسِِ پردہ سیاسی عزائم کو بھانپتے ہوئے