جوابِ آں غزل
جب میں نے جوجو کو بہن بنانے کے لیے انٹرویو لیا تو انہوں نےمجھے ذیل کی معلومات مہیا کیں اور ان کی بنا پر میں نے اوپر لکھا ہوا بیان دیا تھا۔
1- بھائ میں نے اردو اور اسلامیت میں بی اے پاس کرلیا ہے۔
اسلامیت نہیں۔ اسلامیات
2 - میری لائبریری میں 2000 س زیادہ کتابیں ہیں۔
سب کو پتہ ہے
3 - مجھے دیوان غالب حِفظ ہے۔
یہ الزام ہے مجھ پر۔۔ سیدہ شگفتہ سے پوچھ لیں، کہ میں نے غالب کے شعر ہمیشہ غلط لکھےہیں فورم پر۔
4 - میں قران اور حدیث سے مکمل وقف ہوں
یہ دعوٰی میں تو کیا۔۔۔۔ کسی امام وقت نے بھی نہیں کیا۔
5 - میں نے اردو محفل کے دیوان غالب کی ترتیب، تحقیق، تصحیح اور پروف میں بڑھ کرحصہ لیا ہے۔
صحیح ہے ۔مگر خوشی سے نہیں۔ بلکہ اس تالاب میں مجھے نبیل بھائ نے دکھیلا تھا
6۔ میں نے کئی مشکل کتابیں پروف ریڈ کی ہیں
جی اور سب سے مشکل کتاب پختون کی بیٹی تھی۔
7۔ اردو نثر اور قواعد میں ماہر ہوں۔
قطعاً نہیں۔ اگر کوئ میرے جملوں کو غور سے پڑھے تو صاف پتہ چل جائے گا میری اردو دانی کا
8۔ میری ابتدائ تعلیم انگلیش میڈیم میں ہوئ ہے
کب کہا میں نے ؟ میری تعلیم اردو میڈیم سکول میں ہوئ ہے۔ اسی وجہ سے میری انگلش اتنی ہی خراب ہے جتنی کہ میری صحت۔ البتہ سکو ل میں 3 سال فارسی پڑھی اور ایک سال عربی
اقرار؛
اب پتہ چلا کہ یہ سب اپنے بدھو بھیا پر رعب جمانا تھا۔ لہذا یہاں یہ ترمیم کی جاتی ہے ۔
ترمیم؛
“ مجھےمیری جو جو نےایک بار پھر بدھو بنا دیا“
بنے بنائے کو میں نہیں بناسکتی
قول؛
تم چاہو تو تم اس کتاب کی پہلی مولفہ بھی ہوسکتی ہو اور میں تمہارا اسسٹنٹ۔ کیونکہ تم اس قابل ہو۔
مشکل ہے
اقرار؛
میں نے جب چشمہ لگا کر دیوانٍ غالب پر کام کرنے والی ٹیم کی معلومات کو پھرسےدیکھا۔ان تمام سیکشن میں جو جو کا نام دوسرے نمبر پر ہے ۔
غلط : بلکہ ترتیب یوں ہے
ترتیب و تحقیق: اعجاز عبید، جویریہ ریاض مسعود
تصحیح و اضافہ: جوریہ ریاض مسعود، اعجاز عبید
ترمیم ؛
آج سے تم میری اسسٹنٹ ہو تم سب کام کروگی اور میں بیٹھ کر حقے کا چسکہ لگاؤں گا۔
بقول غالب
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہےقول؛
میری پیاری بہن جوجو ذہین اور قابل ہیں۔ جن کو حالی، ناظمی، بےخود دہلوی، بےخود موہن، باقر، شادان، جوش، فاروقی، نظامی، عبدالباری آسی، عرش ملسیانی ، غلام رسول مہر کی دسترس ہے۔
اقرار
نظامی، حسرت، طاہر، مہر، آسی اور مُنشی شیو نارائن کے علاوہ باقی نسخہ جات اُن کے پاس نہیں۔
ان سب کے علاوہ نسخۂ نقش چغتائ اور نسخۂ حمیدیہ، نسخۂ فیروز سنز، نسخۂ ماہ نو (غالب نمبر) بھی ہیں۔ دیوان غالب کے میرے پاس 10 مختلف نسخے ہیں ترمیم؛
جو جو کو حکم دیا جاتا ہے کہ فوراَ سے پیشتر اردو بازار لاہور ، اسلام باد ، راولپنڈی اور کراچی میں کال کر کے ان کتابوں کو آرڈر کریں اور مجھے اس کا بل بھیجیں۔ میں کوئ بہانہ نہیں سنا چاہتا۔
اگر پاکستان میں دستیاب ہوتے تو میرے پاس ضرور ہوتے۔
قول؛
جس نےمجھےعظمت بخشی اور جس کے بغیر یہ کتاب مکمل نہیں ہوسکتی۔
اقرار
یہ سب صحیح ہے اور اس میں سے ایک لفظ بھی حذف نہیں کیا جائےگا۔
ایں خیال ست و محال ست
لیکن مجھے یہ لکھنے کے بعد اب ڈر لگ رہا ہے۔ میں نےسننا ہے کہ اُنہیں گھونسا مارنے کی مہارت ہے۔
تفسیر بھائ آپ ہمیشہ سنا کو سننا کیوں لکھتے ہیں .