تعارف پیش ہوں جتنا بچا کچا ہوں

نام آپ دیکھ ہی سکتے ہیں آئی ڈی میں ظاہر ہے ۔
تعلیم اس قدر نہیں کہ بتا سکوں ، بہرحال فاضلِ جغرافیہ کی سند موجود تو ہے جو یا تو میری غلطی کہہ لیں یا جامعہ کراچی کی ۔
ملازمت ایک ٹیلی کام کمپنی میں ہے
غالب اگر فرانسیسی میں اشعار کہتا تو شائد میں اس وقت کسی فرانسیسی زبان کے فورم میں آئی ڈی بنا رہا ہوتا ۔ یعنی حلقہِ اسیرانِ غالب میں یہ خاکسار بھی خود کو شامل سمجھتا ہے ۔
اردو شاعری اگر لاطینی زبان میں ہوتی تو شائد اس وقت میں لاطینی زبان کے کسی فورم میں اپنا تعارف پیش کر رہا ہوتا ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ نہ صرف غالب بلکہ اردو شاعری سے بھی بہت لگاؤ ہے ۔
بہت سے شاعروں سے دوستی ہے ۔ اور کچھ بچے کچے دوستوں نے بھی شاعری شروع کردی ہے لہذا اب شاعری اور دوستی ، دوستی اور شاعری سب یکجا ہو چکے ہیں۔
اردو نثر بھی مرغوب ہے۔
بہت کچھ نثر میں بھی پڑھتا رہتا ہوں مگر یہ احساسِ غم کی طرح ہے جتنا پڑھو اتنا ہی اور لکھا ہوا سامنے آجاتا ہے اس لیے بہت کچھ پڑ کر بھی اپنے آپ کو ان پڑھ ہی سمجھتا ہوں ۔
امید ہے محفل میں کچھ (کم از کم کچھ) لوگوں سے دوستی ہو ہی جائے گی ۔
باقی باتیں بھی آگے آتی رہیں گی
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
بہت سے شاعروں سے دوستی ہے
کون ہیں یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیچارے:p
امید ہے محفل میں کچھ (کم از کم کچھ) لوگوں سے دوستی ہو ہی جائے گی ۔
سوہنیو آؤ تے سہی:battingeyelashes:
 
Top