arifkarim
معطل
السلام علیکم!
محفل کی ایک معزز رُکن جاسمن صاحبہ کے توجہ دلانے پر یہاں محفل فارم سے متعلق ٹیوٹوریل کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جو نئے ممبران محفل کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سلسلہ میں یہ میری پہلی لڑی ہے جہاں ہم پیغامات میں تصاویر ارسال کرنے کا طریقہ سیکھیں گے۔

- محفل فارم پر تصاویر ارسال کرنے سے قبل یہ سمجھ لیں کہ یہاں فائل اٹیچمنٹ کا آپشن موجود نہیں ہے۔ مطلب آپکو تصاویر ارسال کرنے سے قبل اسے کسی اور امیج ہوسٹنگ سائٹ جیسے ڈراپ باکس ، فوٹوبکٹ وغیرہ پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اس ٹیٹوریل میں ہم ڈراپ باکس کا استعمال کریں گے۔ اگر آپکے پاس ڈراپ باکس نہیں ہے تو اس ربط پہ جا کر اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
- اپنی مند پسند تصویر کو ڈراپ باکس کے پبلک فولڈر میں ڈال کر رائیٹ کلک کریں اور Copy Public Link کا آپشن اسلیکٹ کر لیں:
- یہ مطلوبہ امیج لنک آپکے سسٹم کے کلپ بورڈ پر ڈال دے گا۔ اب محفل کھولیں اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جاکر اس بٹن کو دبائیں:
- اسے دباتے ہی ایک نئی ونڈو کھلے گی جہاں آپ کو کلپ بورڈ میں شامل کردہ لنک کو پیسٹ کرنا ہے اور پھر ’داخل کریں‘ بٹن کو دبانا ہے:
- اگر آپنے یہ تمام منزلیں درست پار کر لیں تو مطلوبہ تصویر ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ظاہر ہو جائے گی:
مدیر کی آخری تدوین: