جاسم محمد
محفلین
پوری دنیا غلط ہے۔ صرف پاکستانی ٹھیک ہیں۔میڈیا کو معیاری بنانے کا یہ طریقہ نہیں تھا اور نہ ہے۔
2019 World Press Freedom Index | Reporters Without Borders
ناروے میں سرکاری ٹی وی کے علاوہ ٹوٹل 3 بڑے ٹی وی چینل یا میڈیا گروپس ہیں۔ اکثر صحافی اور اینکرز اپنی تحاریر کے مطابق بائیں بازوکی سیاست کے حامی ہیں۔ البتہ ٹالک شوز میں سب کے سب نیوٹرل رہتے ہیں۔ کوئی بھی اینکر یا صحافی اپنی فیلڈ سے ہٹ کر بے تکے تبصرے کر کے قوم کو گمراہ نہیں کرتا۔ اور صرف متعلقہ خبر یا موضوع سے منسلک پروفیشنلز سے ہی اپنے پروگراموں میں تبصرہ لیتا ہے۔
ناروے کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ایتھیکل کوڈ آف پریکٹس فار نارویجن پریس) سختی سے پرنٹ، الیکٹرونک اور انٹرنیٹ میڈیا پر عمل درآمد کرواتی ہے۔ جو صحافی، اینکر یا میڈیا گروپ ان کے قوانین اور گائیڈلائنز پر عمل نہیں کرتا اس سے میڈیا لائسنس لے لیا جاتا ہے۔ ان تمام تر صحافتی پابندیوں کے باوجود یہ ملک میڈیا کی آزادی میں نمبر 1 ہے؟
Ethical Code of Practice for the Norwegian Press - Wikipedia