پین دا دوپٹہ

aamir zulfiqar

محفلین
اوئے ظالما، میری پین دا دوپٹہ واپس کر اوئے، جے ناں کراں تے فیر؟ اوئے میں تیریاں لتاں وڈ دیاں گا اوئے۔ آآآ پھشکاں ڈشوں ڈشوں ،
ہم سب مولا جٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔ مولا جٹ ایک ایسے ہتھیار کا نام ہے جسے عرف عام میں ڈانگ کہا جاتا ہے، اور ڈنڈا بھی۔ بچپن میں ہم میں سے زیادہ تر افراد اپنے اپنے شناختی کارڈ پہ مولا جٹ کی مہر ثبت کروا چکے ہیں۔ اسکے علاوہ عام زندگی میں کوئی سرکاری کام نکلوانا ہو، کسی کو راہ راست پہ لانا ہو، یا پھر اپنا زعم دکھانا ہو، مولا جٹ ہی آخری سہارا ہے۔
پاکستان کی موجودہ سیاست بھی مولا جٹ کی محتاج ہے۔ پھر بھلے وہ الو بٹ کا کارکن گلو بٹ ہو، یا بابا کینڈی کے پرامن پتھراؤ اور پرامن جلاؤ گھیراؤ کرنے والے انتہائی دیندار کارکنان ہوں، مولا جٹ کا سہارا لیے بغیر کچھ ممکن نہیں۔
بات غنڈہ گردی والے رویے یا افراتفری کی نہیں ہے، بلکہ بات طاقت کے حصول کی ہے۔ پرویز مشرف کی ٹیم میں چوہدری برادران، علامہ کینڈی، الطاف حسین اور شیخ رشید شامل ہیں۔ اس ٹیم کا نواز شریف سے مقابلہ چل رہا ہے۔
پین دا دوپٹہ انتہائی غیرت مندی سے مانگنے والا طاہرالقادری مشرف ٹیم کا سرگرم کارکن ہے اور اپنے مولا جٹ کو ہوا میں لہرا کر انتہائی غیرت مند دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب نواز حکومت قدری بڑی ڈانگیں اٹھائے ہوئے اپنے دفاع کو تیار ہے۔ ان دونوں کے بیچ عوام کھڑی ہے۔ جو بھی ڈانگ چلے گی وہ بلاشبہ عوام کی بیٹھک پر ہی ثبت ہو گی۔ نا ہیرو کا کچھ نقصان ہوگا اور نا ولن کا۔
اس بارے آپ احباب کے کیا خیالات ہیں، اس غیرت مندی پر کیا کہنا چاہیں گے؟ ضرور بتایے گا۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
غیرت مندی تو سیاست کے پاس سے کبھی بھی نہیں گذری۔ البتہ مولا جٹ ہو یا کچھ اور، ہم انسان ہیں اور ہمیشہ کسی سپر مین کا انتظار کرتے ہیں جو چٹکی بجاتے ہی سارے بگڑے کام بنا دے۔ یہ ہم مشرقی ہی نہیں جو ولیوں، ابدالوں، انبیاء اور اماموں کا انتظار کرتے ہیں، مغرب بھی سپر مین، سپائیڈر مین ٹائپ جیسی مخلوقات سے بھری پڑی ہے
 
میں ایک جماعت، تکمیل پاکستان موومنٹ سے وابستہ ہوں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری۔ اور مستقبل میں بہت کچھ کرنے کا عزم ہے۔ آپ نے کہا کہ غیرت مندی سیاست کے پاس سے بھی نہیں گزری۔ اس فقرے سے مجھے بھی فکر لاحق ہو گئی ہے۔ آپ کے خیال میں جدوجہد کا انداز کیا ہونا چاہیے؟
 
میں نے روایتی سیاست کی بات کی ہے۔ پہلے آپ تکمیلِ پاکستان موومنٹ کے بارے بتائیے :)
 
aamir zulfiqar

محفلین
میں نے روایتی سیاست کی بات کی ہے۔ پہلے آپ تکمیلِ پاکستان موومنٹ کے بارے بتائیے :)
میں فیس بک پر اس جماعت سے وابستہ ہوا تھا، اپریل میں۔ ابھی تک جماعت رجسٹر نہیں ہو سکی۔ کافی لوگ ہیں ۔ چیئرمین صاحب ملتان سے ہیں۔ جناب شاہد دہلوی صاحب۔ اور سابقہ جنرل سیکرٹری محسن رفیق صاحب گجرانوالہ سے ہیں۔ میں اب تک کسی عہدیدار سے نہیں ملا۔ بس سوشل میڈیا پر جماعت کا پارٹی پیج چلا رہا ہوں۔ منشور بھی خود بنا رہا ہوں۔ لائٹ چلی گئی۔ باقی باتیں کل انشاللہ۔ خوش رہیے۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مرکزی جنرل سیکریٹری، جماعت ابھی رجسٹر نہیں ہوئی، عہدیداران سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔۔۔ کافی معلوماتی :)
شب بخیر :)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ ان سب پارٹیوں کو چھوڑیں اور میری پارٹی میں شامل ہو جائیں۔ میری پارٹی کا نام PLO ہے۔
 
aamir zulfiqar

محفلین
آج کے روزنامہ انصاف میں میرا کالم شائع ہوا ہے۔ اخبار کی ویب سائٹ پر آپ اسے پڑھ سکتے ہیں۔
عنوان: "قادری صاحب کے آہنی ہتھکنڈے"
 
Top