پیگی سے ملئے

زیک

مسافر
بہت سالوں سے بیٹی کو شوق تھا کہ کتا لیا جائے۔ اس نے بہت دفعہ کہا لیکن ہم تیار نہ تھے۔ جب اس کی خواہش کم نہ ہوئی تو ہم نے کہا کہ پرائمری ختم کر لے تو سوچیں گے۔ وہ وقت آیا تو بیگم کی ہمت نہ ہوئی ہاں کرنے کی۔ بیگم کتوں سے کافی ڈرتی ہیں۔

پچھلے سال بیگم کا دل پسیج گیا اور کتا لینے کا آخرکار فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے مذاکرات ہوئے اور ٹرمز طے کی گئیں:
  • کتے کے بال نہ گرتے ہوں
  • کتے کا ہمارے بیڈروم میں جانا منع ہو گا
  • کتے کا خیال بیٹی اور میں رکھیں گے
پھر ریسرچ شروع ہوئی کہ کس نسل کا کتا لیا جائے۔ شیڈ نہ کرنے اور فرینڈلی ہونے کی ضرورت نے فہرست کافی کم کر دی۔ خیر آج کل یہاں ہمارے دوستوں میں گولڈن ڈوڈل کافی مقبول ہے۔ یہ بذات خود ایک نسل نہیں بلکہ پوڈل اور گولڈن رٹریور کا مکس ہے۔

بریڈر ڈھونڈنے اور پھر پپی کا انتظار کرنے کی کہانی بعد میں۔ پہلے کچھ تصاویر۔
 

نایاب

لائبریرین
معصوم و وفادار پیگی کے لیے نیک تمنائیں
بٹیا رانی کی خواہش پوری ہوئی ۔۔ ماشاءاللہ
اللہ سوہنا ہر خواہش کی تکمیل فرمائے آمین
بہت دعائیں
 

زیک

مسافر
ہماری کتیا کا نام پیگی کیسے پڑا؟ بریڈر نے اسے خود سے نام دے رکھا تھا جینٹ۔

جب ہم نے اسے سیلکٹ کیا تو نام سوچنے لگے۔ میں نے ٹولکین کی مڈل ارتھ سے تمام فیمیل نام گنوا دیئے لیکن بیوی اور بیٹی کو کوئی نام پسند نہ آیا۔

پھر میرے ذہن میں دو ذرائع سے پیگی Peggy نام ذہن میں آیا۔ ایک تو مارول یونیورس سے ایجنٹ پیگی کارٹر اور دوسرے راک ن رول بڈی ہولی کا گانا پیگی سو۔

دونوں کو پیگی نام پسند آیا اور یوں ہم نے اپنی کتیا کا نام پیگی رکھ دیا
 

زیک

مسافر
زیک یہ کھلونے جیسا پیارا سا ڈوگی کتنے کا لیا اور اس عمر کیا ہے؟
اس کی عمر دو ماہ ہے۔ بریڈر سے پپی اکثر اسی عمر کے ملتے ہیں کہ اس سے کم عمر کتے کو اس کی فیملی سے جدا نہیں کیا جاتا۔

قیمت نہ ہی پوچھیں تو بہتر ہے۔ اچھے بریڈر سے مقبول نسل کچھ مہنگی ہی ہوتی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
پہلے مذاکرات ہوئے اور ٹرمز طے کی گئیں:
  • کتے کے بال نہ گرتے ہوں
  • کتے کا ہمارے بیڈروم میں جانا منع ہو گا
  • کتے کا خیال بیٹی اور میں رکھیں گے
میری بیوی نے کچھ ایسی ہی حدود و قیود ہماری بلے کے متعلق لگائی ہوئی ہیں کہ وہ کچن میں نہیں گھسے گا، کھانا کھاتے ہوئے آس پاس نہیں منڈلائے گا، وہ اُس کو ہاتھ نہیں لگائی گئی نہ ہی بلا اُس کو "ٹچ" کرنے کی کوشش کرے گا ورنہ مار کھائے گا۔ اس کا خیال میں اور بچے رکھیں گے وغیرہ وغیرہ لیکن حیرت انگیز طور پر اس کی فکر سب سے زیادہ اسے ہی ہوتی ہے شاید آپ کے ہاں بھی کچھ کچھ ایسا ہی معاملہ ہو :)
 

با ادب

محفلین
پیگی کے حسن و جمال کے کیا کہنے محفلین جوق در جوق دیکھنے چلے آرہے ہیں. . . اور واقعی پگلی اس لائق ہے. . . اپنا حسن تو ایک جانب لیکن جناب یہ جو گلے میں سرخ پٹا ہے اسکے تو کیا ہی کہنے. . .. . . خدا کرے زور پٹا اور زیادہ. . . .
 
Top