پیگی ابھی چھوٹی ہے اس لئے یہ فولڈنگ ہاؤس انڈور کے لئے بہتر رہے گا، سارے گھر میں جگہ جگہ اس کے لئے میٹ بچھانا درست نہیں یہی عمر اس کے سیکھنے کی ہے اس لئے ابھی سے اسے سکھانا شروع کر دیں، پہلے اس کے نام سے شروع کریں تاکہ اسے اپنا نام یاد ہو۔ اس گھر میں اس نے رہنا ہے اسے سکھائیں۔
باہر مٹی میں گڑھا کھودنے سے بہتر ہے ایسا ہی ایک بکس ملتا ہے جس میں ایک ٹرے لگی ہوتی ہے، وہ لے لیں اور اس کے ساتھ ایک بیگ بھی ملتا ہے جس میں باریک دانے دار کنکریٹ ہوتی ہے، وہ اس میں ڈال دیں جب اسے گڑھے کی ضرورت ہو اسے اس بکس میں جانے کو کہیں وہ تھوڑی دیر بعد فارغ ہو کر باہر آ جائے گی، کچھ دن تک اسے استعمال میں لائیں اور پھر ٹریے میں غائب ہونے والی حالت ختم ہو گئی ہے تو پھر اس کنکریٹ کو کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر بن میں ڈال دیں اور ٹرے میں نئی کنکریٹ ڈال لیں، یہ تمام اشیاء آپکو پٹ فوڈ سٹور سے مل جائیں گی،
ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے لئے بھی ایک پلاسٹک کا فولڈنگ بکس ملتا ہے اس میں اسے ڈال کر لے جاتے ہیں،
پالتو جانور کی پہچان اس کے گلے میں ایک پٹہ بھی ڈالیں۔
ہسپتال سے اس کو ٹریکنگ مائکرو چپ بھی لگوا لیں، جو چاول کے دانہ جتنی ہوتی ہے اس کا نام، آپکا نام اور گھر کا ایڈریس مع فون نمبر اس میں ریکارڈ ہو گا، تاکہ اگر کبھی گم ہو جائے تو گلے میں پٹہ ہونے سے کوئی بھی کونسل کو اطلاع کرے گا اور وہ ڈیٹیکٹر سے جب پیگی کو لگائیں گے تو اس میں تمام ڈیٹیل آ جائے گی اور وہ آپکے گھر اسے پہنچا دیں گے، یہ چپ پریشر گن سے اس کی گردن کے پیچھے ایک سیکنڈ میں لگا دیتے ہیں۔ جس پر اسے کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔
مشورے پسند آئیں تو ٹھیک ورنہ اگنور کر دیں کسی اور کے کام آ جائیں گے۔