پی ایس ایل 3 - تصویری و لفظی لطائف

لوگ پی ایس ایل کے لیے دیوانے ہوئے جا رہے ہیں اور ہمیں اتنا بھی معلوم نہیں کہ ٹوٹل ٹیمیں کتنی ہیں۔
لاہور قلندرز کی حالت دیکھ کر فی الوقت تو بڑے بڑے لہوری کرکٹ لورز بھی توبہ تائب کرتے دکھائی پڑتے ہیں۔ آپ کو کیونکہ ٹورنامنٹ سے کوئی سروکار نہیں تو آپ پر لازم ہے کہ اپنی اس معصومیت پر شکرانے کے دو چار نفل ادا کر لیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بس پھر آپ خود اندازہ لگا لیں کہ اتنا سا جاننے کے لیے بھی اتنی سی دلچسپی لازم ہے۔ :)
چلیں دبئی کی سیر و سیاحت کے حوالے ہی سے تھوڑی سی دلچسپی پیدا کر لیں، یا پھر اس میں بھی سری پائے، بونگیں، کھدیں اور روغنی نان ڈالنے پڑیں گے کہ دلچسپی تو بنے! :)
 
لاریب مرزا

محفلین
لاہور قلندرز کی حالت دیکھ کر فی الوقت تو بڑے بڑے لہوری کرکٹ لورز بھی توبہ تائب کرتے دکھائی پڑتے ہیں۔ آپ کو کیونکہ ٹورنامنٹ سے کوئی سروکار نہیں تو آپ پر لازم ہے کہ اپنی اس معصومیت پر شکرانے کے دو چار نفل ادا کر لیں۔ :)
معصوم تو ہم ذرا سے بھی نہیں ہیں۔ :devil3:
البتہ میچ نہ دیکھ کے بھی ہم نے لہور کو ہی سپورٹ کرنا تھا۔ اچھا ہوا اب کسی کو سپورٹ نہیں کرنا پڑے گا۔ :p
ویسے آپ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟؟
 
یہ باقی غم پالنے سے پہلے کی بات ہے۔ اس وقت اگر ہوتا تو ایک پڑھائی کا غم ہی ہو سکتا تھا، وہ کبھی نہیں پالا۔ :)

پڑھائی والے دور میں ہی تو اصل غم سے پالا پڑتا ہے-

QUOTE="لاریب مرزا, post: 1976576, member: 13351"]جے جے یو این؟؟ :question: یہ کیا ہے؟؟[/QUOTE]

جہیڑا جتے اودھے نال!!
 
پڑھائی والے دور میں ہی تو اصل غم سے پالا پڑتا ہے-
وہ غم بھی کرکٹ کے حصہ میں آیا ۔ :)
کبھی کہا تھا تو سچ ہی کہا تھا

یہ میں جو بھاگ کے مسجد کو جایا کرتا تھا
وہ میچ دیکھنے ہوٹل پہ جایا کرتا تھا

اللہ معاف فرمائے۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
لاہور قلندرز کی حالت دیکھ کر فی الوقت تو بڑے بڑے لہوری کرکٹ لورز بھی توبہ تائب کرتے دکھائی پڑتے ہیں۔ آپ کو کیونکہ ٹورنامنٹ سے کوئی سروکار نہیں تو آپ پر لازم ہے کہ اپنی اس معصومیت پر شکرانے کے دو چار نفل ادا کر لیں۔ :)
بالکل سچ فرمایا چوہدری صاحب۔ آج میں صبح اٹھا تو بیوی سے پوچھا کہ رات لاہور کا میچ تھا کیا بنا؟ کہنے لگی میری ٹیم تو اسلام آباد ہے، میرا کیا لاہور سے لینا دینا۔ (قسم سے کان پک گئے تھے پچھلے اٹھارہ بیس بائیس سالوں میں لاہور لاہور سن کر لیکن اس ایک جملے نے کانوں میں عجب ہی رس گھولا) اللہ اللہ! :)
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میری چھوٹی بیٹی اور بیٹا ذوق شوق سے کوئٹہ اور کراچی کی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ بیٹے کو کراچی کنگز بولنے میں آسان لگتا تو اس کی ٹیم پچھلے سال سے ہی کراچی کنگز ہے۔ میچ کوئی بھی ٹیم جیتے، اس نے یہی بتانا ہے کہ کراچی کنگز جیت گئی ہے۔
 
"عظیم انسان"
یہ ہیں رانا فواد جو قطر آئل لبریکنٹس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور لاہور قلندرز کے مالک ہیں ، ہم لوگ شاید سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس عظیم انسان نے ہم لوگوں کو ایک شاندار تفریح مہیا کرنے کیلئے کتنی محنت کی ہے اور کتنا پیسہ خرچ کیا ہے ، پاکستان سپر لیگ کو پروموٹ کرنے کیلئے 400 ملین کی سرمایہ کاری کی ہے مکمل ٹیکس اداکر کے ، بھاگ دوڑ کے علاوہ اپنی جیب سے اچھا خاصا سرمایہ خرچ کیا ہے ، حالانکہ اس سے کئی گنا بڑے سرمایہ کار موجود ہیں پاکستان میں مگر ان کو ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی توفیق نہیں ہوتی ۔ رانا فواد پاکستان ، پاکستانی قوم اور کرکٹ سے انتہائی پیار کرنے والے انسان ہیں جو دل سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں
پی ایس ایل کے حوالے سے آپس میں ہنسی مذاق ضرور کریں لیکن
پلیز اس انسان کو مذاق کا نشانہ مت بنائیں
28279673_10216133437637385_4869864125510794944_n.jpg

ٹیم سے محبت کی ایک وجہ یہ شخص بھی ہے
 
جب بھی یہ گانا سُنتا ہوں میچ ہارنے کا دکھ اورسارے غم بھول جاتا ہے کچھ الگ ہی جذبات جاگ جاتے ہیں
28279673_10216133437637385_4869864125510794944_n.jpg

حق قلندر سچ قلندر لاہور قلندر
 
محمد وارث

لائبریرین
"عظیم انسان"
یہ ہیں رانا فواد جو قطر آئل لبریکنٹس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور لاہور قلندرز کے مالک ہیں ، ہم لوگ شاید سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس عظیم انسان نے ہم لوگوں کو ایک شاندار تفریح مہیا کرنے کیلئے کتنی محنت کی ہے اور کتنا پیسہ خرچ کیا ہے ، پاکستان سپر لیگ کو پروموٹ کرنے کیلئے 400 ملین کی سرمایہ کاری کی ہے مکمل ٹیکس اداکر کے ، بھاگ دوڑ کے علاوہ اپنی جیب سے اچھا خاصا سرمایہ خرچ کیا ہے ، حالانکہ اس سے کئی گنا بڑے سرمایہ کار موجود ہیں پاکستان میں مگر ان کو ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی توفیق نہیں ہوتی ۔ رانا فواد پاکستان ، پاکستانی قوم اور کرکٹ سے انتہائی پیار کرنے والے انسان ہیں جو دل سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں
پی ایس ایل کے حوالے سے آپس میں ہنسی مذاق ضرور کریں لیکن
پلیز اس انسان کو مذاق کا نشانہ مت بنائیں
28279673_10216133437637385_4869864125510794944_n.jpg

ٹیم سے محبت کی ایک وجہ یہ شخص بھی ہے
یہ بزنس ہے جناب، اور پھر بزنس میں نفع نقصان تو ہوتا ہی ہے، عظمت اور محبت کی قبیل کے الفاظ بزنس مینوں کے پاس نہیں ہوتے! اور یہ بھی کہ ہار ہو یا جیت ان کو رقم میں سے کچھ حصہ ملنا ہی ملنا ہے!
 
دوسری بات یہ ہے کہ ٹیم بھی انھی کی منتخب کردہ ہے۔ ان پر ترس آنا اپنی جگہ مگر مکمل بے قصور بھی نہیں کہا جا سکتا۔
 
Top