پی ایس ایل2: تیسرا میچ - کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی

یاز

محفلین
سری لنکن ٹیم اور پی ایس ایل میں وکٹیں اکٹھی گرنے کا اتفاق بار بار ہو رہا ہے۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی آپکو کوئی وجہ بتائی ہے کہ نہیں محمد حفیظ نے یاں آج بھی بغیر کوئی وجہ بتائے آؤٹ ہو گیا
:D
جی ممکنہ وجوہات کی فہرست پیش کی گئی تھی جناب کو۔
الف ۔ آجکل آؤٹ ہونے کا کافی رواج ہے۔
ب۔ آؤٹ نہ بھی ہوا تو کیا فرق پڑے گا۔
ج۔ باقی کھلاڑی کیا امب لینے آئے ہیں۔
د۔ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کا دل جیتنا ضروری ہے

اس پہ پروفیسر صاحب نے پانچویں آپشن منتخب کی، جو کہ تھی ۔۔۔۔ آل آف فی ابوو
 
یاز

محفلین
8 اوورز میں 56 رنز کی ضرورت۔ زلمی کی 7 وکٹیں باقی ہیں، اس لئے فی الحال ان کا پلہ بھاری۔
یعنی کہ میچ کو دلچسپ تر بنوانے کے لئے اب کچھ وکٹیں گروانا پڑیں گی۔
 
دور حاضر کے کرکٹ پلئیرز پر اگر کوئی کتاب لکھی جائے اور اس کتاب میں کرکٹ کے منحوس ترین کھلاڑیوں کا تذکرہ ہو تو پاکستان کے پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی سے پانچویں پوزیشن تک کسی دوسری کھلاڑی کو نہ پہنچنے دیں گے،
ترتیب کچھ یوں ہو گی
1 اظہر علی
2 شاہد آفریدی
3 محمد حفیظ
4 عمر اکمل
5 کامران اکمل

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی کھلاڑی زیادہ منحوس ہے تو آپ ترتیب میں تبدیلی کر سکتے ہیں
:laughing:
 
چند ترامیم تجویز ہیں۔
پہلے نمبر پر عمر اکمل ہونا چاہئے اور اس کے اعزاز میں اگلی چار پوزیشن خالی رکھی جائیں اور دوسرا کھلاڑی چھٹے نمبر سے شروع ہو۔
محمد سمیع اور عمران فرحت کا کیا قصور ہے؟
احمد شہزاد کو بھی جگہ الاٹ کی جائے۔
کچھ جگہ شعیب اختر کی بھی بنتی ہے۔
 
Top