پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء

فرضی

محفلین
ڈیر ڈیر اومبارک شہ شاکرالقادری ورورہ۔ کاشف مجید اپکو بھی بہت بہت مبارک ہو۔میں آپ دونوں صاحبان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
 
شاکرقادری اور محمد مجید کاشف، آپ دونوں بلاشبہ اس پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔:(

شکریہ برادرم، لیکن اس مبارکباد کے ساتھ آپ کی اداسی کچھ سمجھ نہیں آئی۔ :confused:

اور ایک اور بات میرا نام محمد کاشف مجید ہے :grin:
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھائی صاحبان بہت مبارک قبول کیجیے۔
اگرچہ میں امانت بھائی سے اردو پیکج لے کر ٹرائی کرچکا ہوں۔ لیکن آپ لوگوں کی کاوش دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ہے۔لیکن

جناب میں نے اسے اپنے پی سی پر Vertrigo انسٹال کرکے انسٹال کیا ہے۔ لیکن کوئی بھی جواب ارسال کرتے ہوئے یا نیا موضوع لکھتے ہوئے درج ذیل ایرر ظاہر کرتاہے ۔
Fatal error: Allowed memory size of 8388608 bytes exhausted (tried to allocate 1572864 bytes) in E:\Program Files\VertrigoServ\www\ur_phpBB3\includes\utf\data\confusables.php on line 1

اس کے حل کی کوئی صورت بتائیے۔
 
بھائی صاحبان بہت مبارک قبول کیجیے۔
اگرچہ میں امانت بھائی سے اردو پیکج لے کر ٹرائی کرچکا ہوں۔ لیکن آپ لوگوں کی کاوش دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ہے۔لیکن

جناب میں نے اسے اپنے پی سی پر Vertrigo انسٹال کرکے انسٹال کیا ہے۔ لیکن کوئی بھی جواب ارسال کرتے ہوئے یا نیا موضوع لکھتے ہوئے درج ذیل ایرر ظاہر کرتاہے ۔
Fatal error: Allowed memory size of 8388608 bytes exhausted (tried to allocate 1572864 bytes) in E:program FilesVertrigoServwwwur_phpBB3includesutfdataconfusables.php on line 1

اس کے حل کی کوئی صورت بتائیے۔

کیا کوئی نہیں بتائے گا کہ یہ ایرر کیوں ظاہر ہوتاہے۔ اور اس کے حل کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے۔!
معذرت برادرممیں اپنی طبیعت کی ناسازی کی بنا پر آنلائن آ کر دیکھ نہیں پایا۔ شاکر صاحب نے مجھے بتایا تو میں نے یہ مراسلہ دیکھا ہے۔ معذرت کہ جواب دیر سے دے رہا ہوں

برادرم اس پیکج کو ریلیز کرنے سے پہلے ونڈوز اور لینکس پر آنلائن اور لوکل سسٹم پر دو ماہ تقریبا ٹیسٹنگ کی تھی۔ لیکن ایسا کوئی ایرر سامنے نہیں آیا۔ Vertrigo پر میں نے اس ٹرائی نہیں کیا۔ ابھی دیکھوں گا، اور اس ایرر کو جنریٹ کروانے کی کو شش کروں گا۔ لیکن ابھی ظاہری طور پر یہ مجھے Vertrigo میں اپاچی یا اس پر انسٹالڈ پی ایچ پی کی سیٹنگز کا مسئلہ لگ رہا ہے۔ میں آپ کو کل تک ختمی جواب دے پاؤں گا۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
سوری بھائی

دعا ہے کہ پیار ا رب جی آپ کوصحت دے.
اور میرے خیال سے یہ اپاچی کی وجہ سے نہیں ہے.کیونکہ اگر میں اس میں اردو کی بجائے انگریزی میں موضوعات یا جوابات بھیجتا ہوں تو یہ ایرر نہیں آتا. لیکن اردو میں جوابات پوسٹ کرنے پرایرر ظاہرہوتاہے
 
سوری بھائی

دعا ہے کہ پیار ا رب جی آپ کوصحت دے.
اور میرے خیال سے یہ اپاچی کی وجہ سے نہیں ہے.کیونکہ اگر میں اس میں اردو کی بجائے انگریزی میں موضوعات یا جوابات بھیجتا ہوں تو یہ ایرر نہیں آتا. لیکن اردو میں جوابات پوسٹ کرنے پرایرر ظاہرہوتاہے

برادر میں نے اس کو Vertrigo پر بھی چیک کیا ہے اور مجھے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اگر ہو سکے آپ اپنے ایرر کی تصویر اپلوڈ کر دیں۔ اور کیا کسی دوسرے بھائی نے بھی اس پیکج کو استعمال کیا ہے۔ طلحہ بھائی میں ابھی اس مسئلہ کو دیکھ رہاہوں اور کوشش کر رہا ہوں کسی طرح یہ ایرر جنریٹ ہو جائے، تآنکہ مجھے پتہ تو چلے یہ کیسے آ رہا ہے۔ ابھی فی الحال اطلاع یہ ہے نئی انسٹالیشن کے باوجود یہ ایرر نہیں آیا۔

اگر ہو سکے تو آپ Vertrigo کو دوبارہ انسٹال کر لیں۔ یا XAMPP کو استعمال کر کے دیکھیں
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم! میں کچھ دیگر مصروفیات کے سبب یہ دھاگہ دیکھ نہ پایا تھا۔ شاکر القادری اور کاشف مجید برادران کو میری جانب سے بھی دلی مبارکباد قبول ہو۔
میں یہ ورژن پہلے اپاچی پر ٹسٹ کر کے دیکھوں گا پھر کوئی تبصرہ ، ان شاءاللہ۔
ہاں پی۔ایچ۔پی۔بی۔بی۔2 سے پی۔ایچ۔پی۔بی۔بی۔3 پر منتقلی کی اسکرپٹ بھی یقیناَ درکار ہے۔
 

دوست

محفلین
باذوق منتقلی کے ٹولز ڈیفالٹ انسٹالیشن میں ہی موجود ہیں۔ میں انگریزی ورژن کے ساتھ ہی اردو کوڈر فورم کی ڈیٹابیس کو 3 پر منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کرچکا ہوں۔ تمام ڈیٹا بغیر کسی ایرر سے منتقل ہوگیا تھا۔
وسلام
 

اکبر لاکھو

محفلین
جناب شاکر القادری صاحب میں نے آپ کا پیکیج پی ایچھ پی بی بی 3 انسٹال کیا
اور القلم کا میمبر بھی بنا ہوں
ان دونوں فورمز پر پوسٹ کرنے میں چند مشکلات کا سامنا ہے
اس فور پر کبھی کبھی پوسٹ کرتے میں یہ آتا ہے کہ جب میں کچھ لکھ کر پیش منظر دیکھتا ہوں یا پوسٹ کرتا ہوں تو یہ ہوجاتا ہے
alqlm1.JPG

تو پیش منظر آتا ہے
alqlm2.JPG

فونٹ کی سائز بڑھاتا ہوں تو
alqlm3.JPG

پیش منظر یہ پیش کرتا ہے
alqlm4.JPG

اور اس کے علاوہ جب یوزر نیم دینے کے بعد ٹیب دباتا ہوں تو وہ پاس ورڈ پر نہیں جاتا
اس کے لئے مائوس کا سہارا لینا پڑتا ہے
 
Top