پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء

دوست

محفلین
یہ اردو ویب پیڈ کی وجہ سے ہے۔ اس کا پرانا ورژن شاید اس میں استعمال کیا گیا ہے جو بعض اوقات عبارت کو کھا جاتا ہے۔ ٹیب کا کام نا کرنا بھی اسی وجہ سے ہے۔
 
یہ مسئلہ صرف فائر فاکس میں ہے۔ اور اس میں استعمال کرنے کے لئے میں نے ویب پیڈ محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اتارا تھا۔ اس لئے میرا نہیں خیال کہ یہ پرانا ورژن ہے۔ میں نے اس مسئلہ کے حل کی بہت کوشش کی لیکن فائر فاکس میں یہ بدستور مسئلہ کر رہا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے (6 اور 7) دونوں ورژن میں یہ بالکل درست کام کر رہا ہے۔

میں کوشش میں ہوں کہ اسکو حل کر لوں۔ اگر ہو سکا تو اگلے ریلیز میں یہ مسئلہ ختم کر دوں گا۔ ابھی پی ایچ پی فیوژن ، اور کچھ زاتی پراجیکٹس کی وجہ سے وقت نہیں دے پا رہا۔ انشاءاللہ جلد ہی اسکی اگلی ریلیز آپ کے ہاتھوں میں ہو گی، جس میں ایڈمن ایریا بھی مکمل ترجمہ شدہ ہو گا۔ ابھی شاکر صاحب بھی اپنی مصروفیات کی وجہ سے ترجمہ کے کام پر توجہ نہیں دے پا رہے۔ لیکن انشاءاللہ اگلے ہفتے تک دوبارہ اس پراجیکٹ کو فائنل کرنا شروع کر دیں گے۔ اس وقت تک انشاءاللہ پی ایچ پی فیوژن کی بھی پہلی ریلیز آ جائے گی۔ اسکا بھی بس چند ٹمپلیٹس کی لوکلائزیشن کا کام رہ گیا ہے۔ جو ایک دو دن میں مکمل ہو جائے گا انشاءاللہ۔
 
اکبر لاکھو

محفلین
جناب محمد کاشف مجید صاحب
میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر اجازت کے آپ کے پیکیج کو چھیڑا، میں نے اردو کے اس پیکیج کا سندھی میمں ترجمہ کردیا اور اردو ویب پیڈ کو سندھی ویب پیڈ بنادیا
چونکہ نبیل بھائی کا سندھی اوپن پیڈ کام نہیں دے رہا تھا تو میں نے اُس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ‌کردی
اور نتیجے میں یہ کام کچھ ایسے ہوگیا کہ ایک سندھی فورم یہاں پر بن گیا
اس کے اجازت نامے کی لئے میں نے القلم پر رجسٹریشن کروائی اور شاکر القادری صاحب کو ایک ذاتی پیغام بھیجا
لیکن تاحال اس کا جواب نہیں ملا
مجھے اپنے سندھی فورم میں بس آخری کام یہ کرنا ہے کہ اس کا ڈیفالٹ فانٹ mb sindhi رکھا جائے جیسے اردو محفل کے سندھی فورم پر ہے۔
اس سلسلے میں اگر آپ رہنمائی فرمائیں تو نوازش ہوگی
 
دوست

محفلین
پرانے کام کا حوالہ دے کر اسے کہیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہی جنرل پبلک لائسنس بھی کہتا ہے۔ میرے خیال سے پی ایچ پی بی بی اسی لائسنس کے تحت تقسیم کیا جاتا ہے۔
وسلام
 
باسم

محفلین
اردو پی ایچ پی بی بی 2 کے تگڑے ایڈیٹر کے بغیر تو یہ پیکج بالکل پھیکا لگتا ہے
وہ شامل ہو تب مزہ آئے گا
 
جناب محمد کاشف مجید صاحب
میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر اجازت کے آپ کے پیکیج کو چھیڑا، میں نے اردو کے اس پیکیج کا سندھی میمں ترجمہ کردیا اور اردو ویب پیڈ کو سندھی ویب پیڈ بنادیا
چونکہ نبیل بھائی کا سندھی اوپن پیڈ کام نہیں دے رہا تھا تو میں نے اُس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ‌کردی
اور نتیجے میں یہ کام کچھ ایسے ہوگیا کہ ایک سندھی فورم یہاں پر بن گیا
اس کے اجازت نامے کی لئے میں نے القلم پر رجسٹریشن کروائی اور شاکر القادری صاحب کو ایک ذاتی پیغام بھیجا
لیکن تاحال اس کا جواب نہیں ملا
مجھے اپنے سندھی فورم میں بس آخری کام یہ کرنا ہے کہ اس کا ڈیفالٹ فانٹ mb sindhi رکھا جائے جیسے اردو محفل کے سندھی فورم پر ہے۔
اس سلسلے میں اگر آپ رہنمائی فرمائیں تو نوازش ہوگی

اکبر بھائی، یہ تو بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ نے اسکا سندھی ترجمہ مکمل کر دیا۔ آپ کا زاتی پیغام مل گیا تھا، لیکن جواب دینے میں دیر صرف اس وجہ سے ہوئی کہ ظہور احمد سولنگی بھائی نے بھی یہ پیکج میرے سے سندھی ترجمہ کے لئے لیا تھا، اور وہ بھی اس میں مصروف ہیں۔ میر پروگرام ایک سندھی فورم ترجمہ کے لئے سیٹ اپ کرنے کا تھا جو نہ کر پایا۔ بحرحال یہ بہت ہی خوش آئند ہے کہ آپ نے سندھی ترجمہ مکمل کر دیا، اور بلا شبہ آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تھیم کی فائلز یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اس میں موجود فائلز سے ur_phpBB3\styles\prosilver\theme میں موجود فائلز اپڈیٹ کر دیں۔ فونٹ اپڈیٹ ہو جائے گا
 
اردو پی ایچ پی بی بی 2 کے تگڑے ایڈیٹر کے بغیر تو یہ پیکج بالکل پھیکا لگتا ہے
وہ شامل ہو تب مزہ آئے گا

جی بھائی پی ایچ پی بی بی 2 میں ایڈیٹر کافی بہتر آ گیا تھا، لیکن چونکہ اس کی ریلیز کو سالہا سال ہو چکے تھے اسلئے اس کے لئے ہر قسم کے موڈز مل جاتے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی 3 کے موڈز ابھی اس طرح نہیں مل پا رہے، اسکے لئے کچھ ایڈیٹر کے موڈز ابھی تشکیل کے مراحل میں ہیں اور جیسے ہی وہ ریلیز ہوتے ہیں اسکا ایڈیٹر بھی بہتر ہو جائے گا۔

میں نے اس کے موجودہ ایڈیٹر کو ایڈیٹ کیا ہے اور اسمیں کافی حد تک وہ سہولیات مہیا کی ہیں جو پی ایچ پی بی بی 2 میں موجود تھیں اور 3 کے ایڈیٹر میں اس کی کمی تھی۔ آپ اس اردو پیکج کا ایڈیٹر چیک کریں اور مجھے اپنے مشورے سے نوازیں اگر ہو سکا تو میں اسکی اگلی ریلیز مٰن ایڈیٹر مزید تبدیل کر دوں گا۔ انشاءاللہ
 
اکبر لاکھو

محفلین
اکبر بھائی، یہ تو بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ نے اسکا سندھی ترجمہ مکمل کر دیا۔ آپ کا زاتی پیغام مل گیا تھا، لیکن جواب دینے میں دیر صرف اس وجہ سے ہوئی کہ ظہور احمد سولنگی بھائی نے بھی یہ پیکج میرے سے سندھی ترجمہ کے لئے لیا تھا، اور وہ بھی اس میں مصروف ہیں۔ میر پروگرام ایک سندھی فورم ترجمہ کے لئے سیٹ اپ کرنے کا تھا جو نہ کر پایا۔ بحرحال یہ بہت ہی خوش آئند ہے کہ آپ نے سندھی ترجمہ مکمل کر دیا، اور بلا شبہ آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تھیم کی فائلز یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اس میں موجود فائلز سے ur_phpBB3stylesprosilvertheme میں موجود فائلز اپڈیٹ کر دیں۔ فونٹ اپڈیٹ ہو جائے گا

کاشف بھائی میں نے آپ کا دیا ہوا تھیم ڈائونلوڈ کیا او آپ کی ھدایت کے مطابق اپڈیٹ کیا لیکن فورم کا فونٹ وہی تاہوما ہی آرہا ہے
براء مہربانی اس کا کوئی حل بتادیجئے
 
کیا آپ نے اپنے فورم کا cache کلئیر کیا ہے۔ اسے کر کے دیکھیں۔

دوسرا مجھے کیا آپ بتائیں گے میں یہ سندھی فونٹ کہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتا ہوں۔ کیونکہ میں اسے ڈاؤنلوڈ کر کے چیک کر کے بتا سکوں گا۔
 
جی میں نے بلکل کیا تھا
سندھی فونٹن کا لنک یہ رہا
 
السلام علیکم،

اکبر بھائی فونٹ کے اپلائی ہونے میں مجھے کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔ آپ ایک کام کرکے دیکھیں، زیل میں دی گئی تصاویر کے مطابق تھیمز کو ریفریش کر کے دیکھیں۔

admin-1.jpg

admin-2.jpg

admin-3.jpg

admin-4.jpg

اگر اس سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو مجھے آپ اپنا کیا گیا سندھی ترجمہ بھیجیں تاکہ میں سندھی پیکج پر ٹیسٹنگ کر کے اسے مسئلہ کا حل نکال سکوں۔ میں چند دنوں کے لئے گاؤں جا رہا ہوں۔ میرے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے محفل تک رسائی نہیں ہو گی میں انشاءاللہ سوموار کو واپس آؤں گا۔

انہی تھیمز فائلز کو لگانے کے بعد میرے پاس آؤٹ پٹ

output.jpg
 
اکبر لاکھو

محفلین
کاشف بھائی آپ کی مہربانی
میرا فورم تھیم کو رفریش کرتے ہی کام کرنے لگاہے۔ مین آپ کا بہت مشکور ہوں اور رہونگا
 
شازل

محفلین
بھائی صاحبان بہت مبارک قبول کیجیے۔
اگرچہ میں امانت بھائی سے اردو پیکج لے کر ٹرائی کرچکا ہوں۔ لیکن آپ لوگوں کی کاوش دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ہے۔لیکن

جناب میں نے اسے اپنے پی سی پر Vertrigo انسٹال کرکے انسٹال کیا ہے۔ لیکن کوئی بھی جواب ارسال کرتے ہوئے یا نیا موضوع لکھتے ہوئے درج ذیل ایرر ظاہر کرتاہے ۔
Fatal error: Allowed memory size of 8388608 bytes exhausted (tried to allocate 1572864 bytes) in E:program FilesVertrigoServwwwur_phpBB3includesutfdataconfusables.php on line 1

اس کے حل کی کوئی صورت بتائیے۔
آپ wamp استعما ل کرکے دیکھیں کوئی مسئلہ نہیں‌آئے گا۔
 
hakimkhalid

محفلین
محترم شاکرالقادری صاحب!
پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء اردو کےلئے خوش آئند ہے

انگلش میں انسٹال شدہ پی ایچ پی بی بی 3 کو اردو میں کرنے کے حوالے سے معلومات درکار ہیں ۔
 
اردو پی ایچ پی بی تھری 3.0.2 کی ریلیز

السلا م علیکم,
ہم اردو پی ایچ پی بی بی 3.0.2 ورژن کو آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اس ورژن میں کافی بڑی تعداد میں سیکورٹی فکسز کے ساتھ ساتھ سابقہ ترجمہ کی اغلاط کا خاتمہ، رفتار کی بہتری اور نئی پوشاکیں شامل ہیں۔
اردو پی ایچ پی بی بی کی اس ریلیز میں انتظامی کنٹرول پینل کا اردو ترجمہ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پی ایچ پی بی بی والوں کا شامل کردہ کوڈ کی تبدیلی کا ٹیوٹوریل بھی شامل ہے۔

میں آپ سے التماس کروں گا کہ آپ اپنے پیکج اس نئے ورژن پر اپ گریڈ کر لیں۔ اس سے سابقہ پیکج کے مسائل کا نہ صرف خاتمہ ہو گا بلکہ آئندہ آنے والے اپ ڈیٹس کی شمولیت میں بھی آسانی رہے گی۔

محترم شاکرالقادری صاحب!
پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء اردو کےلئے خوش آئند ہے

انگلش میں انسٹال شدہ پی ایچ پی بی بی 3 کو اردو میں کرنے کے حوالے سے معلومات درکار ہیں ۔

اگر آپ اپنے انگلش فورم کو اردو میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ اپنے موجودہ فورم کا 2۔0۔3 پر اپگریڈ کریں۔ اس کے بعد language اور styles کا فولڈر اپنی فورم کی ڈائریکٹری میں کاپی کر دیں۔ انتظامی کنٹرول پینل میں جا کر اردو زبان کو انسٹال کر لیں۔ اور بورڈ کی ترتیبات کے مینو میں طے شدہ زبان اردو منتخب کر لیں۔ ایک بار cahe کو ریفریش کریں اور آپ کا فورم انگلش سے اردو میں تبدیل ہو گیا ہے۔

نوٹ : ٹمپلیٹ کے مسائل آنے کی صورت میں تھیم کو ریفریش کریں جس کا طریقہ اوپر ایک مراسلے میں بیان کر دیا گیا ہے
 
شازل

محفلین
فورم کا فونٹ سائز بہت ہی بڑا ہے اس سے سارا مزا ختم ہو کر رہ جاتا ہے یا کوئی آپشن بتائیں کہ فونٹ‌ سائز کو کم کہاں سے کیا جاتا ہے اگرچہ یہ آپشن فورم پر دستیا ب ہوگا مگر مستقلا ہم کہاں سے اسکی سیٹنگ کرسکتے ہیں بطور مثال ہم کمپیوٹنگ کی سائٹ کو سامنے رکھ سکتے ہیں۔
 
لوکیشر

محفلین
اسلام و علیکم،
پی ایچ پی بی بی 2.0.20 کو اپ گریڈ کرنے کے لئے فائلز ریپلیس کرنی ھونگی
یا فریش انسٹالیشن کرنا پڑے گی۔
 
دوست

محفلین
اس کے لیے گائیڈ‌ آپ کو آفیشل فورم سے مل سکتی ہے۔ وہاں‌ لازمی بتایا گیا ہوگا کہ ورژن 2 سے تین پر کیسے جایا جائے۔
 
Top