پی ڈی ایف فائلز ریڈ کرنے والے موبائل فون کے بارے میں

dehelvi

محفلین
موبائلز کی فیلڈ میں معلومات رکھنے والے احباب کی خدمت میں ایک عرض ہے کہ بندہ کو ایسا موبائل فون سیٹ درکار ہے جس میں عربی، اردو (یونی کوڈ) مواد پرمشتمل پی ڈی ایف فائلز پڑھنے کی صلاحیت ہو۔
کئی موبائل سیٹ عام طور پر دستیاب ہیں جن میں پی ڈی ایف ریڈر موجود ہوتا ہے لیکن وہ مطلوبہ فائل ریڈ نہیں کر پاتا۔ آپ احباب سے گزارش ہے کہ اس سلسلہ میں بندہ کی رہنمائی فرمائیں۔ کہ مذکورہ بالا صلاحیت رکھنے والے کون کون سے موبائل فونز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
جہاں تک میرا محدود علم کام کرتا ہے، زیادہ تر سمارٹ فون میں یونی کوڈ ڈفالٹ ہوتا ہے، لیکن اس کو ڈسپلے کرنے کے لئے ٹولس نہیں ہوتے۔ یعنی اس کے فرم وئر میں ڈفالٹ کوئی 7 بٹ کیریکٹر سیٹ ہی ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اردو یا کسی بھی زبان کی سپورٹ اس میں انسٹال کی جائے، جو کمپنی ہی کر سکتی ہے (یا کسی سافٹ وئر کے ذریعے ممکن ہے)۔ جہاں تک سوال پی ڈی ایف کا ہے، وہ تو ڈسپلے کیا ہی جا سکتا ہے۔ چنانچہ جس فون میں بھی پ ڈ ف ریڈر ہو، اس میں اردو ڈاکیومینٹس پڑھے جا سکتے ہیں۔
 
راقم

محفلین
1۔ سام سنگ جی ٹی ایس 5560
2۔ سام سنگ گیلکسی سٹار
3۔سام سنگ ایس 5360
4۔ سام سنگ گیلکسی پرو
ان سب میں پی ڈی ایف فائل پڑھی جاتی ہے بغیر کسی پریشانی کے۔ خواہ فائل اردو، عربی یا انگریزی میں ہو۔ بلکہ ورڈ ایکسل اور پاور پوائنٹ کی فائلیں بھی پڑھی جا سکی ہیں ۔

4۔ جی فائیو اے 97موبائل میں گوگل پلے سٹور سے ایکروبیٹ ریڈر یا کوئک آفس انسٹال کر کےاس کو بھی اردو عربی فارسی انگریزی پی ڈی ایف فائلوں کو پڑھنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
جو بھی سیٹ میں نے لکھے ہیں ان کا میرا ذاتی تجربہ ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی موبائل ہوں گے لیکن ان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
 
الف عین

لائبریرین
اس میں مشکل کیا ہے، جس انڈرائڈ موبائل میں پ ڈ ف کی ایپ ہو گی، وہ یہ فائل پڑھ لے گا، نہ ہو تو انسٹال کیا جا سکتی ہے۔
 
راقم

محفلین
استاذ محترم ، السلام علیکم ۔ ۔
طویل عرصے بوجوہ غیر حاضری کے بعد پیار بھرا، خلوص بھرا اور دعاؤں بھرا سلام۔ اللہ آپ صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے ۔

عبدالعزیز راقم
 
دوست

محفلین
اینڈرائیڈ کا ورژن تازہ ترین ہو۔ موبائل باہر کے کسی ملک خصوصاً یورپ یا کوریا کا نہ ہو۔ انٹرنیشنل ورژن میں سب کچھ ہوتا ہے۔ سپورٹ ہوئی تو کوئی بھی اچھا سافٹویر یونیکوڈ دکھاتا ہے۔
 
ہم تو نستعلیق میں دیکھتے پڑھتے ہیں سب کچھ اپنے اینڈرائیڈ میں :) :)
پی ڈی ایف تو پھر بھی آسان ہے تمام سمارٹ فونز سپورٹ کرتے ہیں۔
 
راقم

محفلین
بھائی محمد شعیب ، السلام علیکم
تقریباً دس دن سے نستعلیق کی بورڈ اور نستعلیق فانٹ تلاش رہا ہوں لیکن بے کار.
علم کو اپنے محدود نہیں رکھیے.
اسے پھیلائیے تاکہ دوسرے بھی مستفیدہوںسکیں.
میرے پاس جی فائیو کا اے-97 ماڈل ہے اس پر اور اسی طرح کے دوسرے موبائل پر کیسے اردو نستعلیق فانٹ میں لکھ اور پڑھ سکتے ہیں ؟
تفصیلی جواب کا انتظار ہے ۔
 
راقم

محفلین
تلاشتے تلاشتے ایک کی بورڈ کا سراغ ملا جس کا لے آؤٹ نستعلیق فانٹ میں ہے لیکن وہ بھی ڈاؤن لوٹ نہیں ہو سکا ۔
اس کی بورڈکا نام "رابعہ اردو کیبورڈ "ہے۔
شاید کسی کے کام آ جائے ۔
اس کی بورڈ میں نستعلیق لکھی یا پڑھی نہیں جا سکتی ۔ صرف لے آؤٹ نستعلیق ہے ۔
 
راقم

محفلین
روٹڈ (جڑوں والا) موبائل کیا یے؟ بغیر جڑوں والے موبائل کون سے ہیں؟
شعیب بھائی! روٹڈ موبائل بنے بنائے ملتے ہیں یا ان کے ساتھ کوئی ہیرا پھیری کر کے انھیں روٹڈ بنایا جاتا ہے ۔
ہمیں تو پکی پکائی کھانے کی عادت ہے۔
ہماری تو خواہش ہے کہ کہ کوئی بنی بنائی ایپ مل جائے جسے ہم انسٹال کر کے نستعلیق کے مزے لے سکیں۔
کیا محترم شاکر القادری صاحب، محب علوی صاحب، نبیل صاحب ، پاک نستعلیق فانٹ یا جمیل نستعلیق فانٹ والے احباب اس سلسلے میں نستعلیق کی اینڈروئیڈ موبائلز میں تنصیب کے بارے میں کوئی کردار ادا کر کے احسان فرما سکتے ہیں؟
 
قیصرانی

یہ کی بورڈ کی کیز تصویری شکل میں نستعلیق ہوں گی شاید
 
جہاں تک میری معلومات کام کرتی ہیں، جب تک کاپی رائٹ وغیرہ کے جھنجھٹ سے پاک اور آزاد مصدر یعنی اوپن سورس کے تحت تیار کردہ نستعلیق فانٹ نہ ملے، تب تک روٹنگ سے ہی کام کرنا پڑے گا
 
قیصرانی

لائبریرین
اینڈرائیڈ کا ورژن تازہ ترین ہو۔ موبائل باہر کے کسی ملک خصوصاً یورپ یا کوریا کا نہ ہو۔ انٹرنیشنل ورژن میں سب کچھ ہوتا ہے۔ سپورٹ ہوئی تو کوئی بھی اچھا سافٹویر یونیکوڈ دکھاتا ہے۔
یہ بات سمجھ نہیں آئی، کہ میرے پاس سارے ہی سمارٹ فون سام سنگ، نوکیا اور ایپل کے بھی رہے ہیں اور نارڈک/ای یو ورژن، کبھی مسئلہ نہیں ہوا
 
راقم

محفلین
یہ کی بورڈ کی کیز تصویری شکل میں نستعلیق ہوں گی شاید

جی قیصرانی صاحب،
آپ کا تجزیہ درست ہو گا ۔اس طرح کا کی بورڈ میں نے شاید کسی اردو اخبار کے صفحے پر بھی دیکھا تھا۔ جنگ یا شاید کوئی اور۔
میں نے اس ادارے کو میل بھی کی تھی جس کے جواب میں انھوں نے جلد ہی کیبورڈ میں نستعلیق فانٹ شامل کرنے کی نوید سنائی تھی ۔
بد قسمتی یہ ہے کہ مختلف ادارے اور افراد انفرادی کوششوں میں مصروف ہیں ۔اگر ان کو یکجا کیا جا سکتا تو نتائج اس سے مختلف ہوتے ۔ لیکن پاکستان کی حد تک ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا ۔
 
Top